Author: Daily Khabrain

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت  کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی وزیردفاع کےحالیہ دورہ پاکستان سے آئرن برادرز کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں…

Read More

کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق مولانا اختر شیرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر خود سلیکٹڈ ہیں تو وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ قرار دے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کئی پالیسوں سےہمیں اتفاق ہے۔ مولانا اخترشیرانی کا کہنا تھا کہ ’مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے…

Read More

برطانیہ میں کورونا کی 23 نئی اقسام زیادہ تیزی سے پھیلنے لگیں جس کے باعث اموات کی تعداد ساڑھے 67 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 36 ہزار نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد پچھلے اتوار کے مقابلے میں اس بار 95 فیصد زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ کورونا کے باعث نئی پابندیوں سے بچنےکے لیے لوگ لندن چھوڑکر جانےلگے جس سے  ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم لگ گیا جب کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔ برطانیہ کے وزیرصحت میٹ ہینکوک نے کورونا کے باعث پابندیاں مزید اگلے چند ماہ…

Read More

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن پر بھی حملے کا خدشہ ہے اور ان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ وزیر داخلہ  نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن لوگوں کو امتحان…

Read More

پاکستان نے بھی دیگر کئی ممالک کے بعد برطانیہ میں نئے کروونا وائرس کے پیش نظر وہاں سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کابینہ سیکریٹریٹ کے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر 22 دسمبر کی رات سے 29 دسمبر کی رات تک عارضی پابندی ہوگی، جبکہ براہ راست اور بلواسطہ برطانیہ سے آنے تمام مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وہ…

Read More

آج رات سال کی سب سے طویل رات ہوگی، جس کا دورانیہ 13 گھنٹے 37 منٹ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی۔ آج ملک میں غروب آفتاب 5 بج کر 49 منٹ پر ہوا، سورج کل صبح 7 بج کر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13 گھنٹے اور 37 منٹ کا ہوگا۔ آج کے دن کا کل دورانیہ 10 گھنٹے اور 23 منٹ رہا۔

Read More

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ لکھ دیا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کے استعفے کی کاپی کل جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دے دی۔ ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے…

Read More

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئین کے تحت 10 فروری سے قبل سینیٹ انتخابات نہیں ہوسکتے۔ ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘چند روز سے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر بھی آرا کا اظہار کیا گیا جس سے کچھ ابہام پیدا ہوا’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘اب محسوس کیا گیا کہ صورت حال کو آئین اور قانون کی…

Read More

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں بابراعظم اور امام الحق پہلے ٹیسٹ میں جگہ نہیں بناسکے۔ ‏نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں ‏محمد رضوان (پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان)، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ ‏دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھی دستیاب نہیں…

Read More

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ‘عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعلیٰ کو گزشتہ رات سے ہلکی علامات یعنی بخار اور فلو تھا اور وہ ڈاکٹر کے مشورے پر سیلف آئیسولیشن میں ہیں’۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت کی ناسازی کے باعث دفتری مصروفیات ترک کردی تھیں۔ اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا…

Read More