راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یو این مبصر مشن کی گاڑی پر حملہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی فوج کو ہر مہم جوئی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا ، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے اگلے مورچوں پر…
Author: Daily Khabrain
کراچی : نیو کراچی صبا سینما کے قریب بوائلر پھٹنے سے دھماکا ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جی این این کے مطابق نیو کراچی صبا سنیما کے قریب دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور ہر واقع بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
آواران: بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آواران کے علاقے کلکور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے تاہم دہشت گردوں کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے زخمی یا ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ مارے جانے والے…
لاہور: نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے قرق کرلیے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں شور شرابے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شہباز شریف سے ملاقات کرنے آئے ہیں، وہ باہر چلے جائیں، آپ لوگوں کے شور سے سماعت میں مشکل آرہی ہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ایک ایک سوال ملین ڈالر کا ہے، اگر آپ لوگوں نے شور کرنا…
نیپئر: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ نیپئر میں کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے محمد رضوان کے 59 گیندوں پر 89 رنز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنز کی اننگز…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کیلئے انتہائی اہم فیصلہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ترکی اور ایران کیساتھ مل کر تینوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔تینوں ممالک نے اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اتفاق کیا ہے۔سروے اگلے برس آپریشنل کی جائے گی۔ اس حوالے سے استنبول میں اکنامک تعاون تنظیم کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان، ایران اور ترکی کے ریلوے حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ تینوں ممالک تجارتی روابط بڑھانے کیلئے اگلے برس اسلام آباد، تہران، استنبول…
امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔ 78 سالہ جو بائیڈن نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوائی اور انہیں ویکسین ریاست ڈیلوئیر میں لگائی گئی۔ جوبائیڈن کے ویکسین لگوانے کا عمل امریکی میڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ لوگوں پر یہ واضح ہوسکے کہ ویکسین لگوانا خطرناک نہیں بلکہ فائدہ مند ہے۔
جی 20 ممالک فرانس‘ چین اور سوئٹزر لینڈ نے قرضوں کی واپسی میں ایک سال کا اضافہ کر کے معاہدہ پر دستخط کردیئے پاکستان 1.8بلین ڈالر قرض واپسی میں ریلیف کی توقع کررہا تھا۔ موخر قرضوں میں 1.47بلین ڈالر قرض کی اصل رقم اور 323بلین ڈالر کا سود بھی شامل ہے۔ کرونا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے امیر ترین ممالک کے گروپ نے سہولت کا آغز کیا، پاکستان نے سہولت کیلئے کریڈرز ممبران سے مذاکرتا کیے: ترجمان وزارت اقتصادی امور
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نےپارٹی رہنماؤں، ترجمانوں کو اپوزیشن کی قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں مجوزہ ترامیم عوام کے سامنے لانےکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا، اپوزیشن کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، اپوزیشن نے 34 نکات لکھ کر ہم سے این آر او مانگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح مؤقف ہے۔ اجلاس…
احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس میں احسن اقبال، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا اور سرفراز رسول پر بھی فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 12جنوری کو نیب سے گواہ طلب کرلیے۔ عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ خود کو اسپورٹس…