Author: Daily Khabrain

بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر .ٹیم منیجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی

Read More

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں جس طرح سیاسی اپوزیشن جماعتوں نے فوج پر حملہ کیا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور وہ زبان استعمال کی جارہی ہے جو بھارت کی پروپیگنڈا مشین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے۔ چکوال میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل جنرل (ر) پرویز مشرف پر تنقید کی جاتی تھی لیکن وہ سیاسی شخصیت تھے کیوں کہ وہ ملک کے سربراہ بن چکے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب…

Read More

حال ہی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کر گئے۔ گزشتہ رات اداکارہ سارہ خان کی شادی کی تمام تر تقریبات میں فوٹوگرافی کرنے والے عبدالصمد ضیاء نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سارہ خان کے چاہنے والوں کو اس افسردہ خبر سے آگاہ کیا۔ عبدالصمد ضیاء نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ سارہ خان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ انہیں اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین’۔ —اسکرین گریب دوسری جانب اداکارہ سارہ خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک…

Read More

 شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن پر اصولی تنقیدکرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔ فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یوآئی(ف) میں ڈکٹیٹرشپ مسلط ہے۔ اپنے دیرینہ ساتھیوں کی زرا سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کودکھادیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔  سماجی ربطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دوسروں کو اسلام کی مثالوں کے حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیاجاتا ہے؟ آپ کی جماعت میں آزادی اظہارکا یہ عالم ہے؟عہدے بھائیوں اور چہیتوں…

Read More

کیپ ٹاون: انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور معروف بین الاقوامی کمنٹیٹر رابن جیکمین انتقال کر گئے۔ 1945 میں پیدا ہونے والے سابق فاسٹ بولر رابن جیکمین کو 2012 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انتقال کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔ رابن جیکمن نے 1981 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 4 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن جیکمین کمنٹیری سے وابستہ ہو گئے تھے۔

Read More

دورہ نیوزی لینڈ پر انجری کا شکار آل راؤنڈر شاداب خان چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان ران کی انجری کا شکار ہوئے اور اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے کے بعد ان کی انجری کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے جس کے بعد انہیں…

Read More

ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 26 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ وہ اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24نومبر 1952ءکو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔26دسمبر 1994 ءکو شعروں کی مہک بکھیرنے والی شاعرہ اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں شاعری کی…

Read More

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 160 اراکین اسمبلی میں سے 159 کے استعفے میرے پاس آ گئے ہیں۔ سکھر روانگی سے قبل جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور ملک کیلیے جان دی، میاں نواز شریف اور بی بی شہید نے ملک کے لیے میثاق جموریت کیا، میں اور بلاول میثاق جمہوریت لے کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے لیے ہم سب…

Read More

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت میچ کے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی چند اوورز میں بالکل درست ثابت ہوا۔ پاکستان نے باؤلنگ کا آغاز کیا تو اننگز کی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم آؤٹ ہونے سے بال بال بچے اور…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ‏وائرس کی وبا کے باوجودمعیشت کےبارےمیں اچھی خبر ہےکہ یہ کمال انداز میں بہتر ہو رہی ہے‘زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔منگل کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ نومبر کےدوران بھی 447 ملین ڈالر سر پلس رہا۔گزشتہ مالی سال کے1.7 ارب ڈالر کے خسارےکی بجائے کرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6 ارب ڈالرسرپلس ہوچکاہے۔ مرکزی بنک کے ذخائر13 ارب ڈالر تک بڑھ چکےہیں جو 3 برس میں سب سےزیادہ ہیں۔

Read More