لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈیوٹی سے زیادہ کام نہیں کریں گے ،چاہے کسی کی جان چلی جائے ،سوامی نگر کے آئی اینڈ گائنی ہسپتال میں ایک اور خاتون نے ڈاکٹروں کی راہ تکتے تکتے بچے کو جنم دیدیا ،اب کی بار بیڈ بھی تھا ،سہولیات بھی نا تھے توصرف ڈاکٹر ،ڈیوٹی کے بعد ہسپتال میں ایک لمحہ گزرنا بھی محال لگتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوامی نگر کا ہسپتال ہےیا پھر کوئی فیکٹری جہاں ڈاکٹرز گھڑی کی ٹک ٹک دیکھ کر اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں ، اِدھر وقت پورا ہوا ا±دھر مسیحا یہ گئے، وہ گئے ،اگلی شفٹ آئے، نہ آئے…
Author: Daily Khabrain
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایک غیر قانونی لیب پر چھاپہ مارکر مشہور عالمی برانڈز کے جعلی پرفیومز کا پتہ لگالیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خوشبویات کی تیاری میں انسانی پیشاب بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ایک ویڈیو کلپ کے بعد لیب پر چھاپا مارا جس میں پرفیومز کے ڈبوں کے برابر میں پیشاب سے بھری ہوئی چھوٹی بوتل نظر آرہی تھی۔ لیب ریاض کے التعمیر بازار میں واقع ہے۔ ویڈیو کلپ میں نقلی اور ملاوٹی خوشبویات سے بھرے ہوئے کئی کارٹن بھی نظر ارہے…
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ءسے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں، وہ جو کہتے رہتے ہیں انہیں اس کا اندازہ بھی ہے؟، وہ ایک ہی جھوٹی تقریر سے قوم کو اور بےوقوف نہیں بنا سکتے، وہ خود سب سے بڑے چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں اس لئے وہ پورے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کیا کہتے رہتے ہیں آپ کو اندازہ بھی ہے؟، عمران صاحب 2013ءسے ایک ہی تقریر،…
لاہور، راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں سڑکوں پر بچوں کی پیدائش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور اور گوجرخان میں ہسپتال کے باہر 2بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں سوامی نگر کی حاملہ خاتون اپنے شوہر کیساتھ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ پہنچی تو وہاں ڈاکٹر اور دیگرسٹاف موجود نہ تھا۔ نرس سے ہسپتال میں داخلہ کی درخواست کی تو وہ یہ کہہ کر چلی گئی کہ میری تو ڈیوٹی ختم ہو گئی ہے، اس دوران خاتون نے ہسپتال سے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ایم ایس ڈاکٹر منظور باجوہ نے سٹاف نرس سحر پرویز…
لاہور (پ ر) رائٹرز گروپ کا اجلاس زیرصدارت اظہر غوری لاہور پریس کلب میں ہوا جس میں سکروٹنی‘ نئی ممبرشپ‘ ووٹر لسٹیں‘ صحافی کالونی کے ان گنت مسائل‘ پریس کلب کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال جبکہ امیدواروں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صحافی کالونی ہربنس پورہ میں ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) اطہر کے طوفان بدتمیزی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی گئی۔ رائٹر گروپ نے مطالبہ کیا کہ کرنل (ر) اطہر کو برطرف کرکے کیس نیب کے حوالے کیا جائے۔ صحافی کالونی کے بی بلاک پر قبضوں‘ ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹر نہ ملنے پر تشویش کا…
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ حسین نواز نے کہا ہے کہ والدہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر پہنچ گئیں۔ ڈاکٹروں نے اینٹی بائیوٹک اور بلڈ ٹرانسفیوژن کی ادویات دی ہیں، والدہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے پر شکرگزار ہوں۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دنوشکا گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر مناویرا 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔مناویرا کے آؤٹ ہونے کے بعد گنا تھیلاکا اور سدیرا سمارا وکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا تو 17 ویں اوور میں سدیرا سمارا وکرما 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، دونوں…