اسلام آباد: چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز سے متعلق ایس ای سی پی ریکارڈ میں غیرقانونی رد وبدل کرنے پر ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کے مطابق آپ نے چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اور اس کے لئے آپ نے اپنے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کااستعفیٰ جلد آنے والا ہے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک تجزیہ کار نے کہا کہ انہوں نے بتایا این اے 120میں پھر الیکشن ہوگا۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول کا علاج آئندہ پانچ ماہ تک جاری رہے گا۔ہر دو ہفتے بعد کیمو تھراپی ہوگی ان کی صحت بحال ہونے میں وقت لگے گا۔جبکہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں آٹھ ماہ باقی ہیں‘ اس طرح کلثوم نواز کے مستعفی ہونے کی صورت میں حلقے میں پھر الیکشن ہوگا ۔دریں اثنا ءنواز شریف سعودی عرب میں بعض…
ملتان(کرائم رپورٹر)پولی گرافک ٹیسٹ میں مفتی عبدالوی ناکام رہے۔بنیادی سوالات کے جوابات میں مفتی عبدالقوی جھوٹ بولتے رہے۔ذرائع کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کی باضابطہ رپورٹ پیرکو جاری ہوگی۔عبدالقوی پر قندیل بلوچ کے بھائیوں کو قتل پر اکسانے کا الزام ہے۔قتل میں کسی طور پر ملوث ہونے سے عبدالقوی کا یکسر انکار مشین نے جھوٹ قرار دے دیا۔پولیس تفتیش کے دوران بھی مفتی عبدالقوی غیراخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے جبکہ عبدالقوی کے موبائل فون میں 40غیراخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں جو فارنزک ٹیسٹ میں سامنے آگئیں۔فارنزک اور پولیس…
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کار میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔عوامی نیشنل پارٹی کا قافلہ پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کے جلسے میں شرکت کے لئے جارہا تھا کہ ہرنائی کے علاقے شاہرک میں پارٹی رہنما عبدالرزاق کی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو کر سڑک سے دور جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار اے این پی رہنما عبدالرزاق اور ان کے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے…
اسلام آباد :سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف 29اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جس کے بعد دو نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ وطن واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف 3اور 7نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کے علاج کی غرض کی لندن میں مقیم تھے جہاں سے وہ والدہ سے ملاقات کرنے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ نواز شریف کے وطن واپسی کے منصوبے میں متعدد بار تبدیلی ہوئی تاہم اب…
لندن (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے ایک ایسی مچھلی دریافت کر لی ہے جس میں یہ حیران کن صلاحیت ہے کہ وہ اپنی جنس تبدیل کر سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کا نام Sheepshead Wrasse ہے جو غیرمتوقع طور پر جنس تبدیل کرلینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ مغربی بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے۔ اس کی لمبائی اوسطاً ٹ ہوتی ہے جبکہ اس کا وزن 14.7کلوگرام تک ہوتا ہے۔ ممکنہ طور پر اس کی جنس تبدیل ہونے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ اپنے خون میں میل اور فی میل دونوں…
تہران (خصوصی رپورٹ) ایران میں سویڈن کے رہائشی ایرانی ڈاکٹر کو اسرائیل کے لیے جاسوس کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو 30 جوہری اور فوجی سائنسدانوں کے پتے اسرائیلی اہلکاروں کو دینے کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان سائنسدانوں میں سے دو 2010 ءمیں بم حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ استغاثہ نے سزا پانے والے مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر احمد رضا جلالی کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کشمیریوں کوان کی قربانیوں اورجدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کشمیرمیں یوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کوقربانیوں اورجدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 اکتوبر1947 کوبھارتی فورسز نے جموں وکشمیرپرزبردستی قبضہ کیا جب کہ متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کوان کاحق نہیں دے رہا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیری میں انسانیت سوزمظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے…
کراچی (ویب ڈیسک) معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں سرگرم تھیں لیکن عین موقع پر مبینہ طورپر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے مہلت مانگ لی، عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں بھی زیرغور آیا جس دوران کچھ رہنماو¿ں نے ان کی پارٹی میں شمولیت کی مخالفت تو کچھ نے حمایت بھی کی ، لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ اب معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے کیونکہ بات چیت شروع رہی اور معاملہ میڈیا کی زینت بھی بن چکا…
اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرون فراہم کرنے کی مخالفت کردی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا جب کہ دورے میں پاک امریکا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف…