پچھلے کچھ عرصے سے بھارتی گلوکار سونونگم اپنے گیتوں کے بجائے متنازعہ بیانات دینے کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اپریل میں اذان مخالف بیان دینے کے بعد سونونگم اب قومی ترانے کے معاملے پر لب کشائی کر کے ایک بار پھر بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔نوے کی دہائی کے مشہور ومعروف گلوکار سونو نگم کا کیرئیر گزشتہ کافی عرصے سے زوال کی جانب گامزن ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے نہ ان کا کوئی البم آیا ہے اور نہ ہی وہ کسی فلم میں گلوکاری کرتے نظر آئے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی میڈیا میں انہیں ایک…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بعض اداروں پر کڑی تنقید کے باوجود وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مقتدر قوتوں کے ساتھ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے پس پردہ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ایک اہم شخصیت سے ان کی ملاقات کی کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اہم عہدے پر فائز ایک شخصیت گزشتہ دنوں لندن میں سابق وزیرا عظم نواز شریف سے ملی تھی جہاں ان کی ان سے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی…
کراچی: انصار الشریعہ کے کارندوں نے دہشتگردی کی تربیت کیلئے نوٹس بنا رکھے تھے ، نوٹس میں تنظیم کے پاس اسلحہ اور اس کے استعمال سے متعلق تفصیلات درج ہیں ۔ پچاس سے زائد پرچوں میں کیا کچھ لکھا گیا ، دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ کیسے چلتی تھی؟ تربیت اور منصوبہ بندی کیا ہوتی تھی؟ دہشتگردوں سے ملنے والی حساس معلومات سامنے لے آیا ۔ تربیت یافتہ دہشتگردوں نے تخریب کاری کیلئے 50 سے زائد پرچوں کے نوٹس بنا رکھے تھے ۔ تنظیم کے پاس اسلحہ کیا کیا ہے، استعمال کیسے کرنا ہے اسکے فوائد کیا ہیں۔۔ سب درج…
لاہور(نیٹ نیوز) کینیڈا میں پیٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے سینکڑوں جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔کینیڈا کے شہروینکوور میں منعقد ہونیوالی ایکسپو میں دنیا بھر سے سینکڑوں کتوں، بلیوں ،سانپوں اور پرندوں سمیت مختلف اقسام کے جانور نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دلچسپ نوعیت کی اس پیٹ ایکسپو میں نہ صرف کینیڈین عوام بلکہ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیاجبکہ سینکڑوں جانوروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچے بھی بے حد انجوائے کر تے رہے ۔
گذشتہ سال پاکستان کی مقبول گلوکارہ مومنہ مستحسن مشروبات کے ایک ٹی وی اشتہار میں فٹبال کے فری سٹائل سے نوجوان لڑکوں کو حیران کرتی ہوئی نظر آئیں۔پاکستان میں سکواش کی کھلاڑی نورینہ شمس نے اس اشتہار کے بعد فیس بک پر پوسٹ کی، جس میں انھوں نے اشتہارات کی صنعت میں حقیقی خواتین ایتھلیٹ کو کاسٹ نہ کرنے کا شکوہ کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کے بجائے فنکاروں کو مختلف کھیل کھیلتے ہوئے کاسٹ کیا جا رہا ہے۔نورینہ شمس نے کہا کہ اس اشتہار میں معروف گلوکارہ کے بجائے پاکستان فٹبالر اسمارہ کیانی کو دیکھنا چاہتی تھیں۔ انھوں نے…
ہالی ووڈ کی بااثر شخصیت ہاروی وائنسٹین کا سیکس سکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اور خاص طور پر فلمی صنعت میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اداکار عرفان خان نے انڈسٹری میں جنسی زیادتیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں بھی کئی مرتبہ جنسی تعلقات کے بدلے میں کام کی آفر ملی تھی۔اپنی آنے والی فلم ‘قریب قریب سنگل’ کے پرومووشن کے موقع پر بات چیت کے دوران عرفان نے بتایا ‘مجھے کئی مرتبہ ایسی پیشکش یا اشارے دیے گئے کہ اگر میں ان کے ساتھ سوتا ہوں تو مجھے…
پشاور (رپورٹنگ ٹیم ‘مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور این اے 4ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ن لیگ، پیپلزپارٹی، اے این پی ، جماعت اسلامی کو شکست تحریک انصاف کے ارباب عامر 47586ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں۔نون لیگ کے ناصر موسی زئی 25267ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔اے این پی کے خوشدل خان 25143ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے اسد گلزار کے 12802ووٹ لے چوتھے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار شفیق امینی 9169ووٹ لے کرپانچویں نمبر پرہیں۔ جماعت اسلامی کے واصل فاروق 7241ووٹ لے کر چھٹے نمبر پرہیں۔ آزاد امیدوار الحاج لیاقت علی نے 4116ووٹ…
نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت ایسی مہم جوئی سے بازرہے جو خطے میں امن کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ پاکستان اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی قبضے کے70 برس مکمل ہونے پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیرکا ہر دن ایک سیاہ دن ہے، 70 برس سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کے منتظرہیں، مسئلہ کشمیرکے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں امن کے قیام کا واحد راستہ…
لاہور (ویب ڈیسک)گلوبل سٹریٹجک پارٹنرز کے پاکستان میں کئے جانے والے حالیہ سروے کے مطابق عوامی پسندیدگی کے اعتبار سے پاکستان مسلم لیگ ن 38فیصد کے ساتھ پہلے،پی ٹی آئی 27فیصد کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 17فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 58لوگوں کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے ۔ وورٹرز امن امان، ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے کا فی مطمئن دکھائی دیتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اگلے ممکنہ وزیر اعظم کیلئے عوامی حلقوں میں پسندیدہ ترین امیدوارکے طور پر ابھرے ہیں۔
اسلام آباد(کرائم رپورٹر،آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر دو ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف کے ضامن کو نوٹس جاری کردیا اور حاضری سے مزید استثنا کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے نواز شریف کو 3 نومبر کو پیش ہونے کے لیے آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر…