Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی ترانے کی عزت پاکستان سے سیکھنی چاہیئے، سونو نگم

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    sonu-nigam-1
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پچھلے کچھ عرصے سے بھارتی گلوکار سونونگم اپنے گیتوں کے بجائے متنازعہ بیانات دینے کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اپریل میں اذان مخالف بیان دینے کے بعد سونونگم اب قومی ترانے کے معاملے پر لب کشائی کر کے ایک بار پھر بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔نوے کی دہائی کے مشہور ومعروف گلوکار سونو نگم کا کیرئیر گزشتہ کافی عرصے سے زوال کی جانب گامزن ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے نہ ان کا کوئی البم آیا ہے اور نہ ہی وہ کسی فلم میں گلوکاری کرتے نظر آئے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی میڈیا میں انہیں ایک ناکام گلوکار قراردیا جارہا ہے جس کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔ بے تحاشہ شہرت کے بعد جب انسان کو پے درپے ناکامیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے تو وہ بوکھلا جاتا ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں خبروں میں بنے رہنے کے لیے الٹی سیدھی حرکتیں کرتاہے، بھارتی گلوکار سونونگم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہواہے۔رواں سال کی ابتدامیں سونونگم نے ٹوئٹر پر اذان مخالف بیان دے کر بھارت سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذباتوں کو مجروح کیا تھا۔ سونونگم نے اذان کو شور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ روز صبح ان کی آنکھ اذان کی آواز سے کھلتی ہے،بھارت میں آخر یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔اذان کے بارے میں نامناسب ٹوئٹس کرنے پر نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ ہندو مت سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نےبھی سونونگم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا ہواہی تھا کہ سونونگم ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے۔ابھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلموں کی نمائش سے قبل قومی ترانہ لازمی بجانے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم تین روز قبل عدالت کےاس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کہا گیا کہ سینما میں فلم کی نمائش سے قبل لوگوں کو اپنی حب الوطنی ظاہر کرنے کے لیے قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران کھڑے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ کہیں نہیں لکھا کہ اگر کوئی شخص قومی ترانہ بجنے کے دوران کھڑا نہیں ہوتا تو وہ محب وطن نہیں۔ عدالت کے اس فیصلے پر گزشتہ روزگلوکار سونونگم نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں تمام لوگ اپنے قومی ترانے کی بےحد عزت کرتے ہیں، پاکستان کا قومی ترانہ کہیں بھی بجایا جاتا ہے پاکستانی اس کے احترام میں کھڑے ہوجاتے ہیں توان کے ساتھ میں بھی قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہوجاؤں گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سارے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ سینما ہال میں قومی ترانہ بجنا چاہئے جب کہ کچھ کہتے ہیں کہ نہیں بجنا چاہئے، تاہم قومی ترانے کا معاملہ انتہائی حساس ہےاور مجھے نہیں لگتا کہ اسے سینما ہال اور ریسٹورنٹ وغیرہ میں بجانا چاہئے۔سونونگم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کی بہت عزت کرتا ہوں اور یہ بات بھی جانتا ہوں کہ کچھ جگہوں پر انہیں عزت نہیں دی جاتی لہٰذا میں انہیں اس جگہ کیوں بھیجوں، بالکل یہی بات قومی ترانے کے لیے بھی کہنا چاہوں گاکہ اگر کچھ جگہوں پر قومی ترانے کو عزت نہیں دی جاتی اور لوگ اس کے احترام میں کھڑے نہیں ہوتے تو بہتر ہے کہ وہاں ترانہ نہ بجایا جائے۔واضح رہے کہ بھارتی گلوکارعدنان سمیع خان نے بھی دوروز قبل بھارتی حکومت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے اور انہیں  خوش کرنے کے لیے عدالت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانہ کبھی بھی اور کہیں بھی بجایا جائے اس کی عزت کرنے کے لیے لازمی کھڑے ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا

      مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے

      اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.