اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کس کس سے معافی مانگیں گے انھیں عائشہ گلالئی سے بھی معافی مانگنی پڑے گی،کوکین کا استعمال کم ہوجائے تو عمران خان اس طرح کے بیان نہیں دے گا۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوئس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کس کس سے معافی مانگیں گے،کل تک وہ کہہ رہے تھے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے،آج کہہ رہا ہے کہ میرا مطلب یہ نہیں تھا،انھوں نے کہا کہ عمران…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہحکمرانوں کو امریکہ کی غلامی چھوڑنی ہی پڑے گی، امریکا کاایک نوکر بھی خود کو پاکستان اکر وائے سرائے سمجھتا ہے،افسوس ہے کہ وزیر اعظم نے امریکا کے ایک آفسر کا والہانہ استقبال کیا،او حکمرانوں غلامی کی زنجیروں کو توڑ دو،پاکستانی قوم کہتی ہے کہ بے غیرتی کی 100 سالہ زندگی سے غیرت کی ایک دن زندگی بہتر ہے، پاکستان وہ بدقسمت ملک ہے کہ دنیا میں تعلیم کے شعبے میں 163ویں نمبر پر ہے،افسوسناک بات یہ کہ پاکستانی حکومت ہر فرد پر سالانہ 111 روپے خرچ کرتی ہے،حکومت کی…
مظفر گڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ شہید سلطان کے علاقہ میں بہن کی آنکھیں نکالنے اور پاﺅں کاٹنے کا واقعہ پولیس ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سرعام دندناتے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ بااثر ملزم خاندان کی تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں متاثرہ خاندان آبائی گھر اور جائیداد لاوارث چھوڑ کر ملتان میں کرایہ کے مکان پر رہنے پر مجبور دو وقت کی روٹی، کپڑا سے محروم مظلوم خاندان کے غنڈہ عناصر گھر تک آپہنچے اطلاع پر ایس ایچ او شہر سلطان کی تذلیل اور گالیاں سابق ایس ایچ او سلطان مہر سعید نے ملزم خاندان سے 7لاکھ…
کوٹ ادو، خانگڑھ، مونڈکا، قصبہ بصیرہ، پل جڑھ رتھیب، اڈالیاقت آباد (نمائندگان خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کوٹ ادو، مظفرگڑھ میں گزشتہ روز مصروف دن گزارا، اس دوران انہوں نے جلسوں، پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر، نمائندہ خبریں کے مطابق عوامی مسلم لےگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شےخ رشےد نے پرےس کلب کوٹ ادو مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد ممبران مسلم لےگ ن کو خےر باد کہنے کےلئے تےار بےٹھے ہیں۔ تےن ماہ کے اندر…
ملتان (سپیشل رپورٹر) حضرت بہاءالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس کی تقریبات کے دوران جاری زکریا کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے بھائی سجادہ نشین شاہ محمود قریشی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی 7افراد کا قاتل ہے میں نے جب بھی اس سے اپنا حق مانگا اس نے ایک لاش تحفہ میں دے دی جبکہ میں 20 سال سے گدی کا حساب مانگ رہا ہوں اور اب اپنا حق لے کر رہوں گا۔ مجھے عرس کی تقریبات میں شرکت سے روکنے کے لئے قتل کی دھمکیاں…
اسلام آباد ، لاہور (خبر نگار خصوصی ، وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری تنقید کا مقصد الیکشن کمیشن کو نیچا دکھانا نہیں تھا،126دن کے دھرنے کا مقصد بھی شفاف الیکشن تھا،جس طرح بھارت میں الیکشن کمیشن کا ہمارے ملک میں بھی اسی طرح کا احترام ہونا چاہیے، توہین عدالت کیس ختم ہونے پر مجھے خوشی ہے،اپوزیشن تنقید اس لیے کرتی ہے کہ حکومت اصلاح کرے، کسی نے گندی زبان دیکھنی ہے تومریم نواز کے موٹو گینگ کی زبان سنیں،میں چوری کرنے والے کے خلاف بولتا ہوں میں نے کبھی ایسی غلیظ…
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دستخط شدہ معافی نامے جمع کرانے پر توہین عدالت کے دو کیسز ختم کردئیے۔جمعرات چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عمران خان کو الیکشن کمیشن کو متعصب کہنے اور اسے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا الیکشن کمیشن کہنے پر 2 کیسز کا سامنا تھا۔الیکشن کمیشن کی طلبی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، ان کے ہمراہ جہانگیرترین، فواد چوہدری، شفقت محمود اور نعیم…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ حافظ سعید امریکہ کو نہیں بلکہ بھارت کو مطلوب ہے، حافظ سعید جذبہ حریت سے سرشار ہیں اور کشمیر کی آمٓدی کی بات کرتے ہیں۔ 2005ءمیں ہولناک زلزلہ آیا اس وقت جس طرح حافظ سعید کی تنظیم نے تباہ حال لوگوں کی مدد کی اس کو دنیا سمیت امریکہ نے بھی تسلیم کیا تھا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے بادل نخواستہ معافی مانگ لی ہے۔ نوازشریف بھی عمران خان…
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) تھانہ کندائی کے علاقہ موضع والوٹ میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق ،مرنے والوں میں 3بھائی ،ماں بےٹا اورمیاں بیوی شامل ہیں ،نشتر ہسپتال ملتان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈےرہ غازی میں 8افرادکی حالت انتہائی تشوےشناک بتائی جاتی ہے ، ڈی سی راجن ور،اے سی راجن پور ،اے سی علی پور ،ڈی ایس پی علی پور ،ای ڈی او ہیلتھ مظفرگڑھ ،ڈی ایچ او مظفرگڑھ ،پولیس کی بھاری نفری،راجن پوراور مظفرگڑھ سے محکمہ صحت کی ٹےمیں اور ریسکیو 1122کی ٹےمیں دریا پار کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئیں ،6لاشوں کو…
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں 21 انتظامی صوبائی محکموں میں پبلک سیکٹر کمپنیاں قائم کرکے صوبہ کا سرکاری خزانہ لٹایا گیا۔ محکمہ خزانہ کو پبلک سیکٹر کمپنیوں کی ریگولر مانیٹرنگ عالمی معیار آڈٹ فرموں سے آڈٹ‘ قانونی دائرے میں لانے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈیڑھ سال قبل کارپوریٹ فنانس یونٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت کی اہم شخصیات نے محکمہ خزانہ میں اس یونٹ کو فعال ہونے دیا نہ تمام متعلقہ صوبائی محکموں میں فوکل پرسن کے ذریعے پبلک سیکٹر کمپنیوں کے معاملات کی نگرانی کے فیصلہ پر عملدرآمد ہونے دیا۔ تمام…