Author: Daily Khabrain

کراچی: شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد دوسرے روز شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل کرلی گئی، لیاقت آباد انڈر پاس سمیت نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے، بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہفتہ کی صبح شہر کی مرکزی شاہراہوں ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ فیصل، کوریڈور تھری سے پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا۔ لیاقت آباد انڈر پاس، گلبرگ چورنگی، لیاقت آباد فلائی اوور، ملیر کالا بورڈ، قیوم آباد چورنگی…

مزید پڑھیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان نےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ رکھنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامے کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پرکورونا ویکسینیشن یکم اکتوبر سے لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن کے فضائی سفر پر پابندی ہوگی۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ ہوگا جبکہ مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کیلئے سفر…

مزید پڑھیں

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر حالات، یکطرفہ بھارتی اقدامات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج…

مزید پڑھیں

کابل میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی وادی پنج شیر میں قبضے کی اطلاع ملتے ہی جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق پنج شیر کی مزاحمتی فورسز نے طالبان کے دعووں کو مسترد کردیا اور کہا کہ وادی پر ان کا کنٹرول ہے۔ مزید پڑھیں: پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان ذرائع کا دعویٰ افغانستان کی خبرایجنسی شمشاد کے مطابق گزشتہ رات کابل میں ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے اور طلوع نیوز نے…

مزید پڑھیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ واپس آگیا ہے، تاہم ان کا افغانستان سے انخلا ظاہر کرتا ہے کہ امریکا معمول کے مطابق عالمی کردار میں واپس نہیں آئے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن عالمی سطح پر امریکی اقدار کو مسلط کرنے کے لیے وسیع فوجی وسائل کا استعمال روکنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ‘افغانستان کے بارے میں یہ فیصلہ صرف افغانستان کے بارے میں نہیں ہے، یہ دیگر ممالک کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے بڑی فوجی…

مزید پڑھیں

کابل میں حکومت سازی مسلسل تعطل کا  شکار ہے جس کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی مختلف رائے رکھتے ہیں ہمارے نمائندے آصف شہزاد اس وقت افغانستان نجات پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عمر زاخیلوال کے ساتھ موجود ہیں ان سے جانتے ہیں

مزید پڑھیں

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ‘باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات’ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ‘دونوں فریقین دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے راستوں کی تلاش جاری رکھنے پر متفق ہیں’۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششوں…

مزید پڑھیں

ٹوکیو پیرا لمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے حیدرعلی کے لیے پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر حیدر علی نےپوری قوم کاسرفخرسےبلند کردیا ہےاس کارنامے پر محکمہ کھیل پنجاب کی طرف سے حیدرعلی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کااعلان کرتا ہوں۔ وزیرکھیل پنجاب کا کہنا  تھا کہ حیدر علی کو یہ انعامی رقم ان کی وطن واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک تقریب میں دیں گے۔ یاد رہے…

مزید پڑھیں

افضل عاجز ہمارے وزیراعظم کی آنکھوں میں کچھ خواب ہیں مگر وہ یہ خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھتے ہیں حالانکہ خواب دیکھنے کیلئے سونا بہت ضروری ہے اور پھر اچھے اور سچے خواب کی نشانی یہ ہے کہ وہ صبح کی اذان سے پہلے آئے تو اس کی تعبیر بھی جلد سامنے آتی ہے۔ وزیراعظم کے ارد گرد کے لوگ بھی خواب کم اور وزیراعظم کا چہرہ زیادہ دیکھتے ہیں اور پھر وزیراعظم کے چہرے کے تاثرات کے مطابق اپنا خواب بدل لیتے ہیں۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی تقریب میں جب عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی کانپتی…

مزید پڑھیں

سجادوریا افغانستان کی تاریخ جدوجہد،جنگ وجدل اور خون خرابے سے بھری پڑی ہے۔افغان عوام نے ظلم و ستم سے بھر پور کئی دہائیاں اپنے اوپر سے ایسے گزاری ہیں جیسے ”آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے“ اور وہ مسلسل کئی عالمی طاقتوں کا میدانِ جنگ بنا رہا۔افغانستان کی بدقسمتی بھی شامل ِ حال رہی کہ افغانستان کو مخلص اور محب وطن قیادت بھی نہیں نصیب ہوئی،افغانستان کی سیاسی،مذہبی اور جہادی قیادت نے بھی ہوش و خرد کا مظاہرہ نہیں کیا۔حامد کرزئی اور افغان نژاد امریکی زلمے خلیل زاد نے نسبتاََ بہتر کردار ادا کیا کہ امریکہ کے…

مزید پڑھیں