افغانستان کی وادی پنجشیر میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے۔ اطالوی امدادی ایجنسی کے مطابق طالبان پنجشیر میں آگے بڑھ کر انابا کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں تاہم پنجشیرمیں شدید لڑائی کے باوجود ہمارے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔ اطالوی ایجنسی’ایمرجنسی‘ کے مطابق پنجشیر میں طالبان کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کو انابا میں ہمارے طبی مرکز لایا گیا۔ دوسری جانب ایڈیٹر امریکی لانگ وار جرنل کے مطابق پنجشیر میں کئی اضلاع پر طالبان کے قبضے کی اطلاعات ہیں تاہم یہ تصدیق شدہ نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجشیر میں…
Author: Daily Khabrain
بغداد: عراق میں وفاقی پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے کرکوک میں وفاقی پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس پر پولیس نے بھی سخت مزاحمت کی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں وفاقی پولیس کے 13 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مزید نفری طلب کی گئی تاہم حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کو آنے والی سڑک کو بم دھماکوں سے تباہ کردیا۔ یہ خبر پڑھیں : عراق…
طورخم: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں ذلت اور رسوائی اٹھانا پڑی۔ خطہ بدلنے جا رہا ہے، ممکن ہے ایک نیا بلاک بننے والا ہو۔ شیخ رشید کا طورخم بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن اور استحکام چاہتا ہے۔ ہمارا اورافغانستان کا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جنرل فیض حمید کا دورہ کابل خوش آئند ہے۔ دنیا کو افغانستان کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے…
روہیل اکبر ہماری بدقسمتی ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک قربانیاں دینے والے ہمیشہ مسائل،مشکلات اور تکالیف سے دوچار رہے جبکہ مفاد پرست اورخوش آمدی قسم کے لوگ ہمیشہ آگے آگے رہے۔ پاکستان بنا تو اپنا مال لٹا کر بچوں کو قربان کرکے پاکستان پہنچنے والے کیمپوں میں ذلیل و رسوا ہوتے رہے جبکہ لوٹ مار کرنے والے فراڈیوں نے بڑی بڑی حویلیاں اور مکان سنبھال لیے۔ اسی طرح انگریزوں کے پٹھو ٹیڑھے منہ کرکے انگریزی بولنے والے ہم پر حکمرانی کرنے لگے جو چپڑاسی بھرتی ہونے کے لائق نہیں تھے انہیں سابق حکمرانوں نے پکڑ پکڑ کراعلیٰ…
حیات عبداللہ پاکستان جب بھی سیاسی خرخشوں اور علاقائی مخمصوں میں گِھر جاتا ہے، بھارتی سیاست دانوں کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔یہاں جب بھی سیاسی حالات مخدوش ہوتے ہیں، بھارتی ہندو کی نربھاگ زبان پاکستان کے متعلّق منفی پروپینگنڈا کرنے کے لیے دو ہاتھ لمبی ہو جاتی ہے، وہ تَوا گرم دیکھ کر اپنی روٹی سینکنے لگ جاتا ہے، وجہ یہ ہے کہ بھارتی سیاست دانوں کی سوچ بڑی ہی بدبودار ہے اس لیے کہ وہ گائے کو گاؤ ماتا کہتا ہے، اس کی پوجا پاٹ کرتا ہے، اس کے گوبر کو متبرّک سمجھ کر اپنے گھر بالخصوص باورچی خانے…
محمدنعیم قریشی گزشتہ روز کابل ائیر پورٹ پر دھماکوں کے بعد پینٹا گون کا یہ بیان قابل غور ہے کہ افغانستان میں اس قسم کے مزید حملوں کا خدشہ ہے اور وہ اس سلسلے میں آخری منٹ تک پر وازیں چلائینگے،جبکہ یہ علاقہ جہاں دھماکے ہوئے ہیں امریکی سیکورٹی کے کنٹرول میں تھا لہٰذا طالبان کو اس کا ذمہ دار یا ان کی لاپرواہی قرار نہیں دی جاسکتی ہے، داعش کی جانب سے ان دھماکوں کو قبول کرلیا گیاہے،معروف خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل دھماکوں سے چند گھنٹے قبل برطانیہ نے الرٹ جاری کیا کہ کسی بھی مقام پر انتہائی…
صحافت کے کم از کم 32 شعبے ہیں۔ خبر، فیچر، فورم، تبصرہ، تجزیہ، اداریہ، ڈاکومنٹری، کالم، انٹرویو وغیرہ یہ وہ بنیادی اجزاء ہیں جن کے گرد صحافت گھومتی ہے۔ انٹرویو کا آغاز تو اسی وقت ہوگیا تھا جب دو انسانوں نے ایک دوسرے سے پہلی گفتگو اور ابلاغ کیا تھا۔ تاہم جدید صحافت میں انٹرویو کی عمر محض تین سو سال سے بھی کم ہے۔ انگریزی صحافت میں پہلا انٹرویو اس وقت نئے صحافتی تجربات کرنے والے صحافی جیمز گورڈن بینیٹ سینئرJams Gordon Bennett Sr نے کیا جو اپریل 1836ء میں اخبار ”نیویارک ہیرالڈ“ میں شائع ہوا۔ یہ ایک قتل…
وزیر احمد جوگیزئی آئین بنانا اور آئین پر عمل درآمد کرنا،آئین کی پاسداری کرنا قوموں کی ذمہ داری ہو تی ہے،لیکن بدقسمتی سے ہم نے وہ کام کیے ہیں جو کہ ہمیں بطور قوم نہیں کرنے چاہئیں تھے،اور جو کام کرنے چاہئیں تھے، ان میں سے ایک بھی ہم سے نہیں ہو سکا ہے۔ملک کے آدھے حصے کو گنوانے کے بعد بھی ہم نے اس تلخ تجربے سے کتنا سیکھا ہے اور اس عظیم سانحے کا موجب بننے والے عوام کو کتنا ختم کرنے کی کوشش کی ہے اس پر بدستور ایک بہت بڑا سوالیہ نشان تاحال موجود ہے۔اللہ تعالیٰ…
آغا خالد ای او بی آئی میں انتظامیہ کی سرپرستی میں منظور نظر اور انتہائی جونیئرافسر طاہر صدیق نے ریجنل ہیڈز، ڈپٹی ریجنل ہیڈز اور بیٹ افسران کے بار بار تبادلوں کو شک کی نظرسے دیکھاجارہاہے ایک مالی سال کے دوران ای او بی آئی کے 60 ریجنل ہیڈز، ڈپٹی ریجنل ہیڈز اور بیٹ افسران کے ملک گیر تبادلوں کے باعث ادارہ کو "ٹرانسفر گرانٹ” کی مد میں 2 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگاہے۔ کسی بھی سرکاری ادارہ میں ملازمین کے تبادلے و تقرریاں معمول کا انتظامی عمل ہے لیکن حیرت انگیزطورپر وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل،…
پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرایا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔ کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔ انعام بٹ کی جیت پر ان کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹے نے چوتھی بارگولڈ میڈل حاصل کیا، بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر فخرہے۔
