خدا یار خان چنڑ ماہ ستمبر کا آغاز ہوتے ہی دل ودماغ پر ایک عجب سرشاری کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ اپنا سر فخر سے بلند ہوتا محسوس ہوتا ہے اور ایسا کیوں نہ ہو کہ 1965میں اسی ماہ کے دوران پاکستان کی بہادر فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو ایسی ذلت آمیز شکست دی کہ وہ برسوں اپنے زخم چاٹتا رہا۔ بھارت نے پاکستان کے قیام کوپہلے دن سے ہی قبول نہیں کیا تھا، بھارتی حکمرانوں کا خیال تھا کہ پاکستان چھ ماہ سے زیادہ دیر تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے گا…
Author: Daily Khabrain
میم سین بٹ لاہور کے ادبی ٹھکانوں میں پاک ٹی ہاؤس سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے تقسیم ہند سے قبل اس کانام انڈیا ٹی ہاؤس ہوتا تھا۔آزادی کے ایک سال بعد وائی ایم سی اے کے غیرمسلم کرایہ دارکے شرنارتھی بن کر بھارت چلے جانے پر اس کی جگہ لینے والے مسلمان مہاجر دکاندار نے انڈیا ٹی ہاؤس کو مشرف بہ اسلام کرلیا تھا اس کی اولاد نے دو عشرے قبل پاک ٹی ہاؤس کے دروازے تین مرتبہ ادیبوں،شاعروں، دانشوروں پر بند کئے تھے بلکہ تیسری مرتبہ تو پاک ٹی ہاؤس کا پروپرائٹر اس کے حقوق کرایہ داری کپڑے…
ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق میری یہ عادت بن چکی ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ صبح کے وقت کسی عالم دین کے خیالات سے استفادہ کیا جائے۔ دین کی سوجھ بوجھ پیدا کی جائے۔ کیونکہ اگلے جہان سوال کوشش کا ہونا ہے نتیجے کا نہیں۔ سوال ہو گا کہ دنیا میں خدا کے دین کو سمجھنے کے لئے تو نے کیا کوشش کی۔ اس لئے انسان کو کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ سوشل میڈیا پر جب بھی بات ہوتی ہے تو اس کے نقصانات پر بھرپور تقاریر کی جاتی ہیں۔ اس کا نوجوانوں کو تباہ کرنے میں کیا کردار ہے اس پر…
محمد جاوید قصوری قرآن و سنت کے واضح نصوص میں دین اسلام میں عقیدہ توحیدکے بعد دوسرا اہم اور بنیادی عقیدہ ختم نبوتؐ کاہے، پہلی امتوں کے لیے اس بات پر ایمان لانا لازم تھا کہ ان کے انبیا ورسل علیہم الصلوۃ والسلام کے بعد اور نبی ورسول آئیں گے اور اس امت کے لیے اس بات پر ایمان لانا ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو بھی پیدا ہوگا وہ امتی کہلائے گا لیکن نبی نہیں…
کرنل (ر) عادل اختر افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے جس سے ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ جس طرح افغانستان کے موسم میں بڑی شدت ہے۔ اسی طرح ان کے مزاج اور موڈ میں بھی بڑی شدت ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کس وقت وہ غصے میں ہوں گے اور کس وقت مہربان۔ طالبان مذہبی طور پر شدت پسند ہیں۔ ان کی مذہب کی تشریح بھی بہت پرانی ہے۔ پاکستان میں بھی مذہبی لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ لیکن آج پاکستانی علماء ٹی وی چینل پر بیٹھے نوجوان خواتین کے ساتھ مختلف مسائل پر بحث مباحثہ کرتے نظر آتے…
ملک منظور احمد پاکستان کی سیاست میں تیز رفتار تبدیلیاں کوئی نئی چیز نہیں ہیں بعض اوقات تو پاکستان کی سیاست اتنی تیزی سے تبدیل ہو تی ہے کہ پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے بھی حیران و پریشان رہ جاتے ہیں۔کبھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے جانے کی تاریخیں دی جاتی رہی ہیں اور ایک وقت پر تو مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز شریف نے ”آر یا پار“ کا اعلان بھی کر دیا تھا لیکن اپوزیشن کی خواہشوں اور توقعات کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف مسند اقتدار پر قائم و…
لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں، مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019میں عہدے دیے گئے تھے، مصباح الحق کو پاکستان میں پہلی بار ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، تاہم انہوں نے اکتوبر 2020 میں چیف سلیکٹر…
طالبان رہنما انس حقانی بگرام جیل کا وہ سیل دکھا رہے ہیں جہاں وہ خود چار سال قید رہے اور دو دفعہ انہیں سزاے موت سنائی گئی مریکہ نے انس حقانی کو بحراين سے گرفتار کر کے بگرام جیل میں قید کیا تھا ۔رہائی کے بعد وہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے ۔۔۔۔۔اللہ نے ان کمینوں کو رسوا و ہلاک اور مغلوب کیا اور ان مخلصین مجاھدین کو کامیاب و غالب فرمایا ۔۔۔۔۔۔ یہ ہے بھائیو صرف اخلاص و توکل کے سے اعلیٰ درجہ کا نتیجہ ۔
انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے افغانستان کی حکومت کے متعدد ای میل اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہی رکھنے والے ایک شخص نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹس لاک ڈاؤن کرنے کا یہ فیصلہ افغان حکومت کے سابق اہلکاروں اور ان کے عالمی شراکت داروں کے ڈیجیٹل روابط کی ٹریل کے بارے میں بڑھتے خوف کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کو گرانے اور طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد سے مختلف…
9/11امریکہ کیلئے صف ماتم، طالبان کیلئے جشن کادن طالبان نئی حکومت کے قیام کا اعلان 11ستمبر کو کر سکتے ہیں، ذرائع افغان حکومت کی تشکیل کیلئے ناموں پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، ذرائع 15اگست کو بھی طالبان نے فتح کا اعلان کر کے بھارتی یوم آزادی یوم بربادی میںبدل دیا تھا بیس برس تک امریکہ نے افغانستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی اربوں ڈالر خرچ اور ہزاروں معصوم افغانوں کو شہید کر کے بھی امریکہ نامراد لوٹا طالبان کے عزم اور حوصلے نے امریکہ کو افغانستان سے بھاگنے پر مجبورکر د
