ندیم اُپل ہمارے ہاں اکثر وبیشتر جب کوئی بڑا سانحہ یا واقعہ وقوع پذیر ہوتا ہے تو متاثرہ فریق کو انصاف دلانے کیلئے سرکاری طور پر ان مخصوص الفاظ میں تسلی دی جاتی ہے کہ اعلیٰ حکام نے واقعہ کانوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔یہ ترّدد بھی اس وقت کیا جاتا ہے جب ظلم و زیادتی پرمبنی کسی واقعہ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں،رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں اور سڑکوں پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہر ے کرتے ہیں یا کسی واقعہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر شور مچ جائے وگرنہ ہمارے معاشرے میں…
Author: Daily Khabrain
لیاقت بلوچ اسلام دین فطرت ہے۔ اسلام کی تعلیمات اور رہنمائی مردو خواتین کے لیے باعث خیر اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔اسلام ایک متوازن زندگی کا طرز عمل اپنانے کا حکم دیتاہے اور یہ درس ہے کہ نیکی یہ نہیں کہ ”تم اپنے چہر ے مشرق کی طرف یا مغرب کی طرف کر لو بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو اور یوم آخرت و ملائکہ، اللہ کی نازل کی ہوئی کتابوں اور پیغمبروں کو دل سے مانے۔“اسلام دکھاوے، نمائش کے اسلوب نہیں مستقل شرم و حیا اور بامقصداور کامیاب زندگی کا راستہ بتاتاہے۔کامیاب وہی…
سلمیٰ اعوان لگتا ہے جیسے ہندوستان کی شہ رگ کو کِسی نے آہنی انگوٹھے سے دبا دیا ہے کہ اس کی تو چیخیں نکل گئی ہیں۔ ”ارے بھئی صبر سے سکون سے۔“چھوٹے چھوٹے چینلز اور یو ٹیوبز والوں نے ٹاک شوز اور ٹاکروں کا جو سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ان میں مسلمان عورتوں اور مردوں سے بحث کا جو انداز اپنایا گیاہے وہ اِس قوم کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔ ایک شو میں مدعو مسلمان خاتون کا کہنا تھا کہ آخر آپ لوگ امریکہ کے کردار پر بات کیوں نہیں کرتے ہیں کہ وہ بیس سال پہلے وہاں کیا کرنے…
سید سجاد حسین بخاری نورِ چشم‘ لخت ِجگر بلاول ہمیشہ سلامت رہو بیٹا! مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے جنوبی پنجاب کو فوکس کیا ہے اور آج آپ کے سات روزہ دورے کا پہلا دن ہے۔ مجھے علم ہے کہ آج آپ نے پورا دن پارٹی کارکنان کے گھروں میں فاتحہ خوانی کیلئے جانا ہے‘ بہت ہی اچھی بات ہے۔ بیٹا! جس شہر میں آپ آج موجود ہو یہ بزرگوں اور اولیاء کا شہر ہے‘ اسے مدینتہ الاولیاء کہتے ہیں اور یہ تقریباً پانچ ہزار سال قدیم شہر ہے۔ اس کی ایک مسلمہ حیثیت ہے جسے نظرانداز نہیں…
خبریں‘چینل ۵ کے نمائندے کابل سے براہ راست طالبان ذرائع نے بتایا کہ باہر جانے والی سیاسی قیادت کو واپس لائیں گے افغانستان چھوڑنے والی قیادت کی واپسی پر حکومت سازی مکمل ہوگی تمام سیاسی دھڑوں کو حکومت میں شامل کیا جائے گا طالبان نے افغانستان کا نیا آئین بھی بنالیا:ذرائع نئی حکومت سے پوری دنیا مطمئن ہوگی کابل(آصف شہزاد سے)
ڈھاکہ(نیوزایجنسیاں)بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو چاررنز سے شکست دیدی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 142 رنز کے تعاقب میں 137 رنز بناسکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹوم لیتھم 67اور ول ینگ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔142 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھا آغاز نہ کرسکی اور وقفے وقفے سے اسے کی وکٹیں گرتی رہیں۔تاہم اننگز کے آکر میں کپتان ٹوم لیتھم کی جارحانہ بلے بازی نے میچ کو دلچسپ بنادیا۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے آخری گیند پر چھ رنز درکار تھے تاہم آخری گیند پر صرف ایک رن بن سکا۔بنگلہ دیش کی…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیر سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا…
ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ حیدر میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی پرچم تھام کر تماشائیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔
احسن اقبال اور سعد رفیق کو جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کا ٹاسک ملا ن لیگ کو جے یو آئی یا جماعت اسلامی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا:لیگی قیادت کو پیغام ن لیگ فی الحال جماعت اسلامی کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے سے گریزاں نوازشریف کی پارٹی رہنماﺅں کو فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت پی ڈی ایم میں شمولیت کیلئے جماعت اسلامی کے ساتھ رابطہ کیا جانا تھا ن لیگ نے کوئی رابطہ نہیں کیا:قیصر شریف لاہور (حسنین اخلاق)
امریکا میں طوفان آئیڈا کے باعث ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا کی کئی ریاستیں طوفان آئیڈا کی زد میں ہیں، طوفان کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سب سے بڑے امریکی شہر نیویارک میں تباہی پھیلادی ہے۔ شدید بارش کےسبب سڑکیں پانی سے بھرگئی ہیں اور نیویارک کی تقریباً تمام زیرزمین چلنے والی ٹرینیں معطل ہیں جب کہ درجنوں پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ نیویارک میں محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔…
