All posts by Daily Khabrain

محمد وسیم آج فلپائنی باکسرسے دودوہاتھ کرینگے

اسلام ٓباد (آئی این پی)قومی باکسر محمد وسیم آج کو جنوبی کوریا میں ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل کا دفاع کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق باکسنگ کی دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ قومی باکسر محمد وسیم جنوبی کوریا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لئے بے تاب ہے۔ کوئٹہ کے محمد وسیم آج ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ فلائی ویٹ سلور ٹائٹل کے لئے فلپائن کے گیمل میگرامو سے مقابلہ کریں گے۔ جس کے لئے محمد وسیم کے اہل خانہ پرامید ہیں کہ وسیم فتح سمیٹ کر ملک کا نام روشن کرے گا۔ڈبلیو بی سی کا یہ ٹائٹل محمد وسیم کے سر سجا تو وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے باکسر بن جائیں گے۔بلوچستان کے سپوت محمد وسیم نے جولائی 2016 میں فلپائن کے ہی جیدر اولیوا کو ہرا کر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے تھے۔

قومی ٹیم کےلئے کسی بھی نمبرپرکھیلنے کوتیارہوں

کراچی ( نیوزایجنسیاں) کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر نہیں ، قومی ٹیم میں بیٹنگ کروں گا اورکسی بھی نمبر پرکھیلنے کے لئے تیار ہوںقومی کرکٹ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ ٹی وی پر بیٹھ کر میر ی ذات پر تنقید کرنے والے عزت کرانا سیکھیں۔قومی ٹیم سے مسلسل ڈراپ ہونے پر قومی کرکٹر کامران اکمل بھی بول پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر نہیں ، قومی ٹیم میں بیٹنگ کروں گا اورکسی بھی نمبر پرکھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ دو سال میں پر فارمنس اچھی ہوئی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا ریکارڈ دیکھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے ذات پر نہیں پر فارمنس پربات کریں۔کامران اکمل قائداعظم ٹرافی کے موجودہ سیزن میں 6 میچز میں 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

بال ٹمپرنگ الزامات سیریزسے توجہ ہٹانے کی سازش تھی

موہالی( آن لائن ) انڈین ٹیسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی نے آج اپنے خلاف بال ٹمپرنگ والے الزامات کو ”رواں سیریز سے توجہ ہٹانے“ کی سازش قرار دیا کیونکہ اس معاملے میں اگر کچھ بھی سچائی ہوتی تو ”آئی سی سی ا±ن سے ضرور بات کی ہوتی“۔ پریس کانفرنس کانفرنس میں کوہلی ایسا لگا کہ اپنے جواب کی تیاری کے ساتھ پہنچے۔ جیسے ہی ایک انگریز صحافی نے ا±ن سے وہ فوٹیج کے تعلق سے دریافت کیا جس میں انھیں گیند پر کچھ نمی لگاتے دکھایا گیا۔ ”میرے خیال میں دیانت داری سے دیکھیں تو یہ (الزامات) سیریز سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے۔ یہ آسٹریلیا میں ہوا ، جب جنوبی افریقہ نے سیریز جیتی۔ مجھے تعجب ہے جس واقعہ کے تعلق سے بات ہورہی ہے وہ راجکوٹ میں پیش آیا لیکن ویزاگ (وشاکھاپٹنم) میں نتیجہ برآمد ہونے تک کچھ ذکر نہ ہوا۔“ کوہلی نے شائستگی سے اپنی بات پیش کردی لیکن ا±ن کے لہجہ کا طنز کسی سے پوشیدہ نہ رہا، جیسا کہ انھوں نے نشاندہی کی کہ ہارنے کے بعد ناقص رویہ ٹھیک نہیں۔ تاہم برٹش جرنلسٹ مطمئن نہیں ہوئے اور سخت تر سوال کردیا، آپ وہی کررہے ہو جو (فاف) ڈوپلیسی نے کیا؟“ کوہلی نے شائستگی سے جوابی استفسار کیا، ”میں کیا کررہا تھا؟ اگر میں کچھ (غلط) کررہا تھاتو آئی سی سی نے مجھ سے بات کی ہوتی“۔ اس طرح کوہلی نے معاملہ ختم کردیا

یونس کا پہلی بار انوکھا ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کی ٹیسٹ کیریئر میں بد ترین کارکردگی، پہلی بار مسلسل چار اننگز میں دس سے کم رنز پر آﺅٹ ہوئے، تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے ماسٹر بلے باز یونس خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام رہے۔، وہ کیریئر میں پہلی بار مسلسل چار اننگز میں دس سے کم سکور پر آﺅٹ ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ چار اننگز میں صرف پانچ رنز بنائے۔