لاہور: (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا، تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق عثمان بزادرنے سوالات کے جوابات نہیں دئیے۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر جلد از جلد انکوائری مکمل کریں، عدالت سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتی ہے، حاضری معافی میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہیں، عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے۔ تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان ہسپتال کی…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مذہبی تہوار بیساکھی کے موقع پر اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے دوہزار 470 سکھ یاتری شریک ہوئے ، سکھ یاتریوں کو خصوصی 58 اے سی کوچز کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا۔ سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا ہے ، سکھ یاتریوں نے تین روز تک ننکانہ میں قیام کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کی رہائش…
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔ بریڈ شرمین نے خط میں لکھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔ امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خط میں بریڈ شرمین…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں آج مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ کراچی یوم علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کراچی میں ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے فل کورٹ کی بات کی تو چیف جسٹس سے استدعا ہو گی کہ غور کریں، وزیر اعظم کی نااہلی کی صورتحال پیدا ہوئی تو ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی نتائج ہوں، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آئین مدت سے آگے جانے کی اجازت دے گا تو جائیں گے، آئین میں گنجائش نہ ہوئی تو الیکشن کسی صورت آگے نہیں جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا…
لاہور: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کو طلب کر لیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی زمان پارک پہنچے، ان کو عمران خان نے ملاقات کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔ زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی موجود تھے، اس دوران آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر اہم مشاورت کی گئی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قومی نصاب کونسل ملک کے ہر بچے کے لیے مساوی، موثر اور اعلیٰ معیار کی تعلیم کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ قومی نصاب کونسل کی کاوش سے جامع، تازہ ترین اور متعلقہ نصاب کا ڈیزائن طالب علموں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے جو انہیں جدید دنیا کے چیلنجوں کے لیے تیار کر تا ہے، دور جدید میں شمولیت اور جدت کے اصولوں پر مبنی نویں سے بارہویں جماعت کے نصاب کے مسوّدے میں آئین پاکستان ا ور کوڈنگ…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان اعتماد کے ساتھ روزگار کیلئے درخواست دیں، نوجوانوں کو ان کی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میرٹ پر نوکری دی جائے گی، شکایت کی صورت میں وزیراعلیٰ شکایت سیل سے رابطہ کریں، شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام خالی آسامیاں مشتہر کریں، خالی آسامیوں پر میرٹ کے اصولوں کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے 18 اگست 2018 تا 9 اپریل 2022 کے عرصہ کو معاشی بدحالی کا دور اور موجودہ حکومت کے ایک سال کو کامیابیوں کا سال قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے سابق حکومت کے ساڑھے 3 سال اور موجودہ حکومت کے ایک سال کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 18 اگست 2018 تا 9 اپریل 2022 کے عرصہ میں چینی سکینڈل،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، عدلیہ اس میں مداخلت نہ کرے، صدر دستخط کریں یا نہ کریں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 10 روز کے بعد قانون بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام عدل و انصاف کی بالادستی چاہتے ہیں، قانون کی بالادستی کے لئے بل کا آنا ضروری تھا، انصاف ہونا اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عدلیہ پارلیمان…
