لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہو گا، اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی جائے گی، سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے حوالے سے قانونی معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے جائیداد کیلئے ولدیت کا تنازعہ حل کرنے کیلئے ڈی این اے کرانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، ڈی این اے کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت ڈی این اے کرانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کرانا شخصی آزادی اور نجی زندگی کے بھی خلاف ہے، کسی شہری کی مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کرانا آئین کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موثر قانون سازی کے لیے دانشوروں اور ماہرین کا تعاون ضروری ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائم تدوین کے زیر انتظام لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کے ذریعے ملک بھر سے ٹریننگ حاصل کرنے والے انٹرن وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کے لیے قوانین کے مسودوں کی تیاری کے مرحلے میں تحقیقی اور تکنیکی معاونت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی وفاقی اور صوبائی سطح…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب بار کونسل کے ممبر چودھری بابر وحید نے دیگر وکلاء کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں صدر سانگلہ ہل بار محمد عمران مشتاق بٹالوی، سیکرٹری سانگلہ ہل بار خضر حیات، سابق صدر سانگلہ ہل بار علی حیدر چٹھہ، نائب صدر سانگلہ ہل بار محمد احمد، نائب صدر لاہور بار میاں شرجیل اور چودھری غلام مرتضیٰ، سابق نائب صدر لاہور بار ندیم ضیاء بٹ بھی شامل تھے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان…
لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے دوسرا عشرہ مکمل ہو گیا، تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے والے فرزندان اسلام روتے، گڑگڑاتے، آنسو بہاتے گناہوں کی مغغرت کی دعاؤں کے ساتھ ملکی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعائیں مانگیں گے۔ رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں اور آخری عشرے میں خصوصی عبادات اور جہنم سے آزادی کی دعاؤں کے ساتھ شہر اقتدار کی چھوٹی بڑی مساجد میں ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے مساجد میں پہنچ گئے۔ وفاقی دارالحکومت…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے بریفنگ دی۔ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں اب تک صوبے میں دہشتگردی کے 4 واقعات ہوئے ہیں، ان میں زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔ اس موقع پر…
کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو مفت علاج کی سہولیات دے رہی ہے، گورنر سندھ اور ہم ایک پیج پر ہیں۔ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے، ان کی ہیلتھ انشورنس شروع کی جائے گی، کل پاکستان کی تاریخ میں آئین کو مقدس سمجھنے والوں کا دن تھا، پارلیمنٹ مقدس ادارہ جو آئین بناتا ہے وہاں قاضی فائز عیسیٰ آئے جو اعزاز تھا۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ بدتمیزی کا طوفان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات افطاری سے کچھ دیر قبل ہوئی، دونوں معزز ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں کافی دیر تک جاری رہی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وضاحتی بیان بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مشاورت سے جاری ہوا، دونوں معزز جج صاحبان نے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
مظفر آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سردار تنویر الیاس حلقہ ایل اے 15 باغ سے الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھے، وہ 27 جولائی 2021 کو اسمبلی رکن منتخب ہوئے اور 18 اپریل 2022 کو سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کی ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دیا ، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عدلیہ کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہو یا پاکستان کا عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے، وزیر اعظم آزاد کشمیرعدالت سے معافی مانگیں۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے انہیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا، وزیر اعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں گے۔
