Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) ریلوے انتظامیہ نے عید پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، پہلی سپیشل ٹرین 18 اپریل کو چلائی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو سپیشل ٹرینوں کیلئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔ نئے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں 6 مئی تک کی جائیں گی، حلقہ بندیوں پر 22 مئی تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر 6 جون کو فیصلے ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 9 جون کو شائع کی جائے گی۔

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کوکا کولا کے ایک سینئر بین الاقوامی وفد نے اپنے شراکت داروں اور حکومت کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پیر کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔ کوکا کولا کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان میں امریکی سفیر ایچ ای ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ساتھ یو ایس ایڈ اور امریکی محکمہ تجارت کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اور خاص طور پرحال ہی میں سیلاب سے متاثرہ صوبوں کی بحالی کیلئے کوکا کولا اور یو ایس ایڈ کے درمیان مفاہمتی معاہدہ کے تناظر میں حالیہ سیلاب کی بحالی کی ضروریات پر غور کرتے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو نئی حکومت آتے ہی خود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، میں بھی عمران خان کی حکومت آتے ہی مستعفی ہوگیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رمیز راجہ کو عہدے سے نہیں ہٹوایا۔ حکومت تبدیل ہوئی تو میں بیٹھا خاموشی سے دیکھتا رہا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ رمیز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہریوں کو آکشن میں 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ بیچ ڈالا۔ اسلام آباد کے شہریوں نے انصاف کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال آکشن کے دوران ایگروفارم پلاٹ نمبر37 کے لیے 2 کروڑ روپے بِڈ دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پلاٹ اس جگہ واقع ہی نہیں جہاں کتبہ لگایا گیا۔ بروشر پر گوگل میپ کے ذریعے لوکیشن دی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق الاٹ کی گئی جگہ پر 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سویڈن کے سفارت خانے نے پاکستان میں ویزا سروسز عارضی طور پر بند کر نے کا اعلان کیا ہے۔ سویڈن سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مائیگریشن سیکشن کوئی درخواست نہیں لے رہا، ویزا سروسز عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔ کہا گیا کہ سویڈن کا سفارتخانہ اسلام آباد کی صورتحال کے باعث بند کیا گیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں فیملیز اور خواتین کے ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور پارکس میں جانے پر پابندی عائد کر دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان انتظامیہ کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ خواتین کو ریسٹورنٹس اور پارکس میں جانے سے روک دیا جائے گا۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق ہرات میں خواتین پر لگائی گئی پابندی علماء کی طرف سے شکایات کے باعث عائد کی گئی ہے۔ علماء نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور پارکس میں خواتین کی بے پردگی ہوتی ہے۔ یہ بھی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیوزی کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، کیوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیرل مچل نے پاکستان پہنچتے ہی پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کلاس ٹیم قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکلاس ہے اور نیوزی لینڈ میں نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جو پہلے اس کنڈیشنز میں نہیں کھیلے۔ کیوی کرکٹر نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے جس میں کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کی جانب سے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن اور خادم حسین سومرو کی بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، تینوں ججز کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔ ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور محترمہ ثناء اکرم منہاس کو بھی ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کے اجراء سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ الیکشن کمیشن حکام نے سربمہر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں ہے، الیکشن کمیشن حکام رپورٹ جمع کروانے کے بعد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کی مہلت ختم ہو گئی ہے، وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب جاری نہ کر سکی، سپریم کورٹ…

Read More