Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا، تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے لئے ترقیاتی فنڈ جاری نہ ہو سکا۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق 11 ارب کی اوور ڈرافٹنگ ہوئی ہے، اکاؤنٹ ون میں صرف 13 ارب روپے موجود ہیں، صوبے کو ماہانہ دو اقساط میں قابل تقسیم محاصل سے اوسطاً 34 ارب روپے تک کی ادائیگی ہوتی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق وفاق نے فیڈرل اسائنمنٹ میں اب تک 24 ارب روپے اور پن بجلی میں 59 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی، مفت آٹا سکیم کے لئے 19 ارب اور ایم ٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر آل پاکستان وکلاء کانفرنس بلا لی۔ اعلامیہ کے مطابق وکلاء کانفرنس کا انعقاد 17 اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں کیا جائے گا، پاکستان بار کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، آئینی بحران اور اداروں کی محاذ آرائی کے معاملے پر آل پاکستان لائرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے، سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کو مزید طول نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان بار کونسل کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور نیپال جنوبی ایشیا کی اہم تنظیم سارک کے بانی رکن ممالک ہیں، وزیر خارجہ نے اپنے نیپالی ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن ایکٹ کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر، دلاور خان، کامران مرتضی اور تاج حیدر کمیٹی کا حصہ ہوں گے، رکن اسمبلی نوید قمر، محسن شاہنواز رانجھا، صابر قائم خانی اور افضل ڈھانڈلہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا، کمیٹی 10 روز میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے، فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں، چیف جسٹس نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کےکیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چودھری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانےکی اجازت کیس میں مجھےفریق بنایا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ شہباز شریف، نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف…

Read More

شکاگو: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا جاذب نظر شرارہ زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں جویریہ عباسی سمیت خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی موجود ہیں تاہم شمعون عباسی موجود نہیں ہیں۔ عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) ملک کے سب سے بڑے نجی تعلیمی نیٹ ورک بیکن ہاؤس گروپ اوراخوت فاؤنڈیشن نے اپنی انسان دوست کاوشوں میں تعاون اور نادار و ضرورتمند افراد کیلئے عطیات،کپڑے،کھلونے اور دیگر سامان جمع کرنے کیلئے باہمی مفاہمت کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدہ کے تحت بیکن ہاؤس گروپ،پاکستان بھر میں بیکن ہاؤس کے مختلف کیمپس میں اخوت کلاتھ بینکس(اے سی بی)کے قیام کیلئے اخوت فاؤنڈیشن کی معاونت کرے گا،اور معاشرہ کے پسماندہ افراد کی خدمت کیلئے جاری فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات میں شرکت کیلئے اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موٹرسائیکل مالکان کو سستے پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا، کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ سستے داموں پٹرول فراہم کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کی جانب سے صوبے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں برطانیہ کی معاشی کارکردگی سب سے خراب رہی ہے۔ برطانیہ کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس برطانیہ کی معیشت گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی بڑھوتری کے باوجود مزید سکڑ جائے گے۔ قبل ازیں آئی ایم ایف نے برطانیہ سے متعلق خبردار کیا تھا کہ سال 2022ء میں وبا کے باوجود ٹاپ پر رہنے والا یہ ملک رواں برس دنیا کی 7 بڑی معاشی…

Read More