Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کل بلایا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس موخرکر کے سینئر پارٹی قائدین کا مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں دن ساڑھے بارہ بجے ہو گا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر ابتدائی سماعت پر مشاورت ہو گی۔ اجلاس کے دوران انتخابات ‏فنڈز سے متعلق وفاقی سیکرٹریز اور اٹارنی جنرل کو جاری نوٹسز پر بھی مشاورت ہو گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پی پی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جمہوری ملک میں الیکشن اس وجہ سے ملتوی نہیں ہونا چاہیے کہ پیسے نہیں ہیں، چیف جسٹس کو اللہ ریفرنس سے بچائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کبھی کبھی غلط کیفیت میں بھی اچھا فیصلہ ہو سکتا ہے، اس وقت ملک کا پارلیمان ادھورا ہے، وزیر اعظم نے کیا لکھا میں اس کا جواب نہیں دوں گا، وزیر اعظم سے کوئی پرائیویٹ ملاقات نہیں ہوئی، الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے عدالت کو فیصلہ کرنا چاہیے،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ محسن رضا نقوی نے دورے کے دوران کربلا گامے شاہ کے قریب مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جلوس کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسحاق ڈار نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں ورچوئلی شرکت کی، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف کے اجلاس کی سربراہی ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ جہاد ازور نے کی، پاکستان سے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، طارق باجوہ، طارق پاشا، امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود احمد خان، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرکت کی، اس دوران آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کے دوران…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے ہفتے کو عیدالفطر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہو گا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہو گا، سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے۔ ماہرین فلکیات نے کہا کہ 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئین کو قومی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے، طلبا کی آئین سے دلچسپی ثابت کرتی ہے کہ ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہو گا۔ آئین کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں ڈائریکٹوریٹ برائے مذہبی تعلیم کے زیر اہتمام مدارس کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ادارے آئین کے تحفظ کے ضامن تھے انہوں نے اس کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی…

Read More

کہوٹہ:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یقیناً مشکل حالات ہیں، آج ہم سب مہنگائی کو محسوس کر رہے ہیں، ملک میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری اس حکومت کی پیدا کردہ نہیں، جو کچھ ہوا، جو خرابی ہوئی اس سے نکلنے کیلئے حل تلاش کرنا ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، یہ خرابیاں کہاں سے آئیں یہ…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مردم شماری میں کم گنتی کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر میں جاری مردم شماری کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اعلیٰ اجلاس کی صدارت بذریعہ ویڈیو لنک مدینہ منورہ سے کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، چیف مردم شماریات ، ڈاکٹر نعیم الظفر، سیکرٹری پلاننگ کمیشن سید ظفر علی شاہ، چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا، منیجنگ ڈائریکٹر…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب علی امین کو اغوا کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیشن جج کو بتایا کہ وہ توہین عدالت کا چارج لیں گے مگر علی امین کو حراست میں ضرور لیں گے کیوں کہ "اوپر سے” احکامات آئے ہیں، آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا۔…

Read More