ریاض : (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں ، ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے چند گھنٹے بعد سفارتی مشن کو کھول دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی تکنیکی معائنہ ٹیم نے بند سفارتخانہ کا مرکزی گیٹ کھولا اور عمارت کا…
Author: Khabrain News
نیویارک : (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے گزشتہ روز جدہ میں ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کی بادشاہت کی تعریف کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والےامریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور ان کی اعلیٰ قیادت کی ٹیم کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز اور واضح ملاقات تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ سعودی تعلقات کو مضبوط کرنے کا حقیقی موقع ہے اور سعودی عرب میں جاری اصلاحات…
پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک اور درمیانی یا اس سے زیادہ رینج کے میزائل کا تجربہ کیا ہے، میزائل جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے پانیوں میں جا گرا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان نے میزائل تجربے کے بعد شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارننگ سسٹم نے غلط پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے جزیرے کے قریب گرے گا۔ جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے میزائل…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اپنے سابق وکیل پر 500 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مائیکل کوہن نے بطور اٹارنی اپنے مؤکل کے بہترین مفادات میں کام کرنے کے اپنے فرض کی خلاف ورزی کی۔ مائیکل کوہن ، ٹرمپ کے خلاف کرمنل کیس میں متوقع گواہ ہیں، سابق صدر پر حال ہی میں مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری نے فرد جرم عائد کی تھی۔ کوہن کے ترجمان اور وکیل لینی ڈیوس…
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں آج روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے67 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.10 روپےکم ہوکر 292.90 روپےکا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور اس بار انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔ عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور نوٹس وصول کرایا۔ نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، اگر 7 روز کے اندرعمل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جائزہ لینا ہوگا کہ اس معاملے میں آئینی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل، سیاسی جماعتوں اور فریقین سمیت پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو بھی قانونی معاونت کے لئے نوٹس جاری کرنے کے ہدایت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جائیداد تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسائے کے بھی حقوق ہوتے ہیں، کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جائیداد تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کھڑکی اور دروازوں کے معاملے پر آپ کب تک عدالتوں میں لڑتے رہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب تک ذہن صاف نہیں کریں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں فواد چودھری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج نے پولیس اہلکار کو ہدایت کی کہ دونوں کو آتے ہی گرفتار کر لیا جائے۔ اس موقع پر حماد اظہر اور فواد چودھری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئے، جس پر جج نے مکالمہ کرتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکمران جماعتوں کے رہنماؤں نےکہا ہے کہ پارلیمان کو قانون سازی سے روکنے کا اختیار کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔ اسلام آباد میں حکمران جماعتوں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بنچ بنا دیا گیا، تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ فل کورٹ بنایا جائے، عجلت میں درخواست دائر ہوئی اور بنچ بنادیا گیا۔ اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فل کورٹ بنایا جائے، عجلت میں درخواست دائر ہوئی اور بنچ بنا دیا گیا۔ انہوں…
