Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) صدر کا انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کرنے سے متعلق قانون سازی کا عمل شروع ہوگیا، انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کو لکھے خطوط کا بھی جائزہ لیا جائےگا، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کی استدعا کی…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے عید پر ملازمین کو تنخواہیں و پنشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے بعد خیبرپختونخوا کے تمام ملازمین و پنشنرز کو یکم مئی کو تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی خزانہ کے اکاؤنٹ میں 13 ارب روپے موجود ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 45 ارب روپے بنتی ہے۔ واضح رہے کہ شدید مالی بحران کے باعث محکمہ خزانہ نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق سپریم کورٹ کے نوٹسز پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل (جمعہ) کو بلایا گیا ہے جو دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ سپیکر نے پہلے سے جاری اجلاس کو ہی ان کیمرہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی لارجر بنچ نے ’’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل‘‘ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے دلائل سننے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی و تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کارکن امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وہ امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد ’بیرونی سازش‘ کا بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے، اب یوٹرن لے کر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خبر کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ کے اندر 4 امریکی کانگریس مین سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے سفارش منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔ یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس بھی ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی کردی، بارش برسانے والا نیا سسٹم 15 اپریل کو داخل ہوگا۔ گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ 15 اپریل سے بارش برسانے کا نیا سپیل پنجاب میں داخل ہوگا۔ اس دوران آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات سمیت اسلام آباد مری گلیات راولپنڈی اٹک جہلم چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ، اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب تحقیقات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر نیب کو 7 دن کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات سے متعلق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی اور پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان پولیس کا انقلابی اقدام ، پاکستان کا پہلا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کوئٹہ کے مطابق بلوچستان پولیس کی پہلی اینٹی رائٹ ویمن یونٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، لیڈیز کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ ویمن ونگ میں 40 تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس شامل کی گئی ہیں۔ ان خواتین پولیس اہلکاروں کو ہنگاموں، بدامنی کے حالات اور شرپسندوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ویمن اینٹی رائٹ ونگ قائم کرنا جدید دور کے عسکری تقاضوں میں سے ایک ہے، خواتین اہلکاروں کو اینٹی رائٹ ساز و سامان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی رہنما کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اسلحہ برآمدگی کے لئے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ان کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ دو دن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پارلیمان کے اختیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے اور سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنچ کی تشکیل پسند ناپسند کی بنیاد پر کی گئی ہے، ہم 2ہفتے سے فل کورٹ کی استدعا کررہے ہیں، تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ روابط ہیں، بنچ کی تشکیل میں فل…

Read More