اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا۔ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت عظمیٰ نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے آج کی سماعت پر 8 صفحات پر مبنی حکمنامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق بل پر صدر دستخط کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں عملدرآمد نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی، ایم کیو ایم، بی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ججز کی گروپنگ کا تاثر ختم کرنے کیلئے آئندہ ہفتے کے بنچز تشکیل دے دیے گئے، انتخابات کیس میں اختلافی رائے دینے والے دو ججز چیف جسٹس کے بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بنچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر دو میں مقدمات کی سماعت کریں گے، حافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ نمبر چار میں مقدمات سنیں گے،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں گے توتصادم کی صورتحال نہیں ہو گی، ڈیڈ لاک ہے ہم راستہ بنا رہے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیٹ بہت زیادہ ہے اس ہیٹ کو کم کرنے کے لیے سیاسی فورسز ہی کام کر سکتی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسا راستہ نکالنا ہو گا جس سے پائیدار ڈائیلاگ ہو، شاہ زین…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کیلئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی جس کی وجہ سے قوم کو 100 ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے، اپریل 2022ء میں حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا، اپریل 2022ء میں ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے…
مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیر اعظم کے ناموں کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے، پی ٹی آئی قانون ساز اسمبلی میں اب بھی اکثریتی پارٹی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جان سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بعد تخت مظفر آباد پر نیا حکمران کون ہو گا اس پر بحث جاری ہے، قانون ساز اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارٹیوں کی…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ملکی قرض بڑھ رہا ہے ہماری معیشت آہستہ آہستہ سکڑ رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے،ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، قرض لینے کے بجائے اصلاحات کے ذریعے معیشت بہتر بنائیں گے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لئے معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، ایسا طریقہ اپنانا چاہتے ہیں جس سے ہم بیرونی قرض ادا کریں اور…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 کا ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں فرخ حبیب نے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی، فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری اپیل کی سماعت سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کی فراہمی کے معاملے پر قومی اسمبلی نے 21 ارب روپے کی فراہمی سے متعلق بل مسترد کر دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں الیکشن اخراجات برائے پنجاب و خیبرپختونخوا بل کو مسترد کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی تحریک ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا، اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے ہوشاب روڈ پر انٹیلی جینس کی بنیاد پر آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے کی متواتر نگرانی، جاسوسی کے باعث دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، سکیورٹی فورسز کو بذریعہ ہیلی کاپٹر دہشتگردوں کی آماجگاہ تک پہنچایا گیا، اس دوران دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے…
لاہور : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے معروف بلے باز محمد رضوان نے رمضان کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد میں خطاب کیا، جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین پر بات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان کو مسجد میں کھڑے خطبہ دیتے دیکھاجا سکتاہے اس موقع پر مسجد میں شاہین شاہ آفریدی بھی موجود ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحابہؓ نے سنت کو سنت سمجھا اور اس پر عمل کیا اور آج کل ہم لوگ سنت کو سنت سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں، ان کا کہناتھا…
