Author: Khabrain News

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل میں مسلسل بارش نے شہر کو کئی فٹ پانی میں ڈبو دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرقی علاقوں میں کئی روز کی موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث گاڑیاں ڈوب گئیں، ٹریفک جام ہوگیا، شہر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سکول جمعے تک کے لئے بند کر دیئے گئے، پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں سے نکالا جا رہا ہے، شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل کی سڑکیں تالاب بنی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آج شام 5 بجے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کے لیے گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو وکیل نے بتایا کہ عمران خان راستے میں ہیں اورعدالت پہنچنے والے ہیں۔ تاہم تھوڑی دیر ہوجانے کے باعث جج صاحب نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے چلے گئے اور عدالتی عملے نے بتایا کہ سماعت 2 بجے شروع ہوگی، اس دوران عمران خان کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آ کر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی ہے، عدالتی حکم کی نافرمانی، حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہو جائے گا، حکومت کے نااہل بونے، چابی والے کھلونوں نے ملکی معاشی، سیاسی، اقتصادی عدالتی بنیادیں ہلا دی ہیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گے اور عدلیہ جیتے گی۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سستے تیل کیلئے روس کیساتھ کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے، جلد فائنل ہو جائے گی۔ نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلد ہی ہم اپنا پہلا آرڈر دیں گے، کوشش کرینگے جلد سے جلد پہلا جہاز پہنچ جائے، آرڈر کے بعد ہی حتمی تاریخ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں، تفصیلات ابھی سامنے نہیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس پر گھنٹی لگوا رہے ہیں تاکہ عوام کا کوئی کام ہو تو اس گھنٹی کو بجائیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 23 ویں سحری دہلی کالونی میں کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک صاحب نے کہا گورنر ہاوس ایلیٹ کلاس کے لئے ہوتا ہے، آپ نے پکوڑے تلنا شروع کر دیئے ہیں، میرے لئے ایلیٹ کلاس عوام ہے، کل میں خود شہید فائر فائٹرز کے گھر جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ چار دن سے حافظ نعیم الرحمان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ درخواست…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کو 22 اپریل کو 90 دن پورے ہو جائیں گے، 23 اپریل کو وہ کوئی چیک سائن کر سکتے ہیں نہ ایگزیکٹیو آرڈر پاس کر سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنس ڈرافٹ کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے، الیکشن کمیشن سے کہیں گے کہ نگراں حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا نیا وزیرِ اعلیٰ و کابینہ بنائیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی۔ عدالت عالیہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری میں کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہوئے، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔ یاد رہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران…

Read More