Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت شدید آئینی بحران ہے اور حکومت ملک کو ارادتاً لاقانونیت کی طرف دھکیل رہی ہے، اس ملک کو بچانے کا فوری اور واحد راستہ شفاف الیکشن ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا…

Read More

بھکر: (ویب ڈیسک) بھکر کی مقامی عدالت نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علی امین گنڈا پور بھکر میں درج تین مقدمات کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب علی امین گنڈا پورکو تیسرے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا کے معروف جریدے ٹائم میگزین نے پاکستان کی وزیر ماحولیات شیری رحمان کو سال 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات میں شامل کر لیا۔ ٹائم میگزین کی جانب سے 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں رہنماؤں کی کیٹیگری میں شیری رحمان کا چھٹا نمبر ہے۔ جریدے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پرکاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے مگر ماحولیاتی بحران کے سبب پچھلے برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں انِ چیمبر سماعت ختم ہوگئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن نے اِن چیمبر سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا میں بے بس ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا تو فنڈز کیسے جاری کریں۔ دوران سماعت سیکرٹری…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت پر مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان چیمبر سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئے طلب کیا تھا جس پر اٹارنی جنرل وزیراعظم سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے فوری وزیراعظم آفس پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ اٹارنی…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے8 ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ چیف جسٹس سمیت 8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل209 اورججزکوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور9 کوبنیاد بنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے منظورکردہ…

Read More

بہاولنگر: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے سابق صوبائی وزیر کو طلب کر لیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے صوبائی وزیر کو 14 اپریل کو صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں شوکت علی لالیکا کو اینٹی کرپشن جوائنٹ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اینٹی کرپشن جوائنٹ ٹیم محکمہ پبلک ہیلتھ کی ترقیاتی سکیموں میں خورد برد کے معاملے پر انکوائری کر رہی ہے۔ اس…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 اپریل 1973 کو منظور کئے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دے دی ہے۔ اپنے بیان میں سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 2023 آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 50 روپے کا یادگاری سکہ 14 اپریل کو سٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹرز اور فیلڈ آفیسوں کے ذریعے جاری کردیا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) شہریوں کےلیے بری خبرعید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، سٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک ایس ایم ایس سروس اور بینکوں کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دے گا،کویڈ سے قبل ہر سال سٹیٹ بینک عید پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری کرتا تھا۔ کویڈ 19 کے بعد سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا تھا، سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا تاہم اس بار عوام کے لیے نئےکرنسی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.03 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.48…

Read More