Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کےعلاقے ریڑھی گوٹھ کے قریب سمندرسے چار سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس کی نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی۔ موقع سے ملنے والی لاش 4 سالہ فرمان کی ہے جو گزشتہ روز گلی کے نالے میں گرگیا تھا۔ نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو سمندرسے برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے بچے کے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔ عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے بتایا کہ والد کی نمازِجنازہ ان کی خواہش کے مطابق آج بعد نمازِجمعہ دوپہر ڈھائی بجے کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مصنف، اداکار، تھیٹر ڈائریکٹر، کوریوگرافر اور وی لاگر عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹس میں مداحوں کو مرحوم والد کی شعبہ فن و ثقافت کیلئے خدمات سے آگاہ کیا۔ عثمان خالد نے لکھا کہ "والد…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں خطر ناک بیماری کا شکار رہی ہیں۔ آئمہ بیگ کا کیریئر بہت اچھا رہا ۔انہوں نے کامیابی کی سیڑھی پر چڑھنا شروع کیا اور اب وہ پاکستان کی کامیاب ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، OSTs اور فلموں میں لوگ ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں جبکہ ان کے مداح بڑی تعداد میں ان کے کنسرٹس میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ آئمہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کی قدر بحالی کا سلسلہ بدستور جاری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 51 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ تین کاروباری روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کمی ہوئی ہے، 11 اپریل کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20 کرکٹ لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی 20 لیگ کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈ کرکٹ کو تبدیل کر دے گا۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے ٹی 20 کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھی ورلڈکپ دور ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اہم ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے بڑے نام انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں کھیل رہے ہیں لیکن دورہ پاکستان پر آئی کیویز ٹیم بھی اچھی ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی پرفارمنس کی بنیاد…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے کہا ہے کہ بابر اعظم جیسے بیٹر کے خلاف اکثر بہتر سے بہتر پلان بھی کارآمد نہیں ہوتا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل انٹرویو میں جمی نیشم نے کہا کہ پاکستان میں اگلے چند دنوں میں بہت زیادہ کرکٹ ہوگی، پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کیلئے بہترین کھیلنا ہوگا، امید ہے کہ نیوزی لینڈ کے پلیئرز اس سیریز میں اپنے حالیہ تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ جمی نیشم نے لاہور میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا، دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلے میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی مشقوں میں خوب پسینہ بہایا۔ پریکٹس سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ پری سیریز پریس کانفرنس میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی۔ بھارت میں مودی سرکار نے بی بی سی انڈیا کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کا نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کے خلاف ڈاکیومنٹری جاری کرنے کے بعد سے بی بی سی بھارت میں حکومتی عتاب کا شکار ہے، بی بی سی کی ڈاکیومنٹری میں گجرات فسادات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

Read More

اترپردیش: (ویب ڈیسک) سربراہ دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنو، مفسر قرآن، محدث العصر، سیرت نگار، عظیم مورخ وداعی، شہرہ آفاق محقق وادیب حضرت مولاناسیدرابع حسنی ندوی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق علم و عمل کے راہی اور اپنی زندگی اشاعت اسلام کے لیے وقف کرنے والے مولانا سید محمد رابع حسن ندوی بھارت میں انتقال کر گئے۔ حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے محبوب بھانجہ ، معتمد اور ان کی وفات کے بعد ان کے جانشین مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں انتیس اکتوبر انیس سو انتیس میں پیدا…

Read More