اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا، اب عمران خان معاملات ٹھیک کرنےکیلئے آمادہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ،اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈالا۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں 5 سال میں قدرتی گیس ختم ہوجائے گی، سمندر میں قدرتی گیس کی تلاش کیلئے 19 بلاک مختص کر دیئے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی اسی جانب راغب کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عامر طلال گوپانگ کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکرٹری پٹرولیم نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہائی رسک ملک ہے، پہلے سے موجود غیرملکی سرمایہ کار اثاثے بیچ کر واپس جا رہے ہیں، تیل اور گیس…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی عدالت نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے واقعہ سے متعلق عدالت میں کہا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث…
اسلام آباد / کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے طلب کیا ہے، جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔ موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کئے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پٹرول دیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کر دیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج رواں مالی سال کیلئے 84 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری اور الیکٹرک بائیک اور الیکٹرک رکشہ کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کو فنانسگ فیسیلٹی فراہم کرنے کی منظوری دینے سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو رواں سال کیلئے 26 کروڑ،…
لاہور : (ویب ڈیسک) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز انڈر 23 سافٹ بال کپ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا جو کہ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔ ارجنٹائن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ایونٹ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں چیکیا، جنوبی افریقا، سنگاپور، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور میکسیکو کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، ڈبلیو بی ایس سی ، جاپان، کینیڈا، وینزویلا اور اسرائیل کی ٹیمیں ہوں گی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) محمد عباس سٹار پلیئر شاہین آفریدی کے ہمراہ باؤلنگ پیئر بنانے کے خواہاں ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد عباس نے کہا کہ میں کاؤنٹی سیزن کے آغاز میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، ہیمپشائر کی جانب سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنا اعزاز ہے، ہر کرکٹر کا مقصد ملک کی نمائندگی کرنا ہوتا ہے، میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں، گزشتہ سال موقع نہ ملنے پر مایوس ہوا، مثبت سوچ کے ساتھ کم بیک کیلئے بہترین کوشش کررہا ہوں، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری موجودگی میں ڈیبیو کرنے کے…
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جوا کمپنیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں شریک جوا کمپنیوں کی تشہیر کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔ درخواست گزار کے وکیل سیف اللہ کاکا خیل نے درخواست میں کہا کہ ملک میں جوا کھیلنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود پی ایس ایل کو جوا کمپنیوں نے سپانسر کیا،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں سوئیڈن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سفارتخانہ غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر نے کا اعلان کر دیا، سفارتخانہ بند ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانی طلباء شدید مسائل سے دوچار ہیں۔ سوئیڈن کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مائیگریشن سیکشن کوئی درخواست نہیں لے رہا، ویزا سروسز عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں ، وزیٹرز کیلئے سوئیڈن کا سفارتخانہ اسلام آباد کی صورتحال کے باعث بند کیا گیاہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوئیڈش سفارتخانے کو…
نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا ، بھارت میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آگئے جو کہ گزشتہ روز سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 7 ہزار 830 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ملک میں اس وقت 44 ہزار 998 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے 10 سے 12 دنوں تک کیسز میں اضافہ ہوگا جس کے…
