اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے متعلق معاملے پر غور ہو گا۔
Author: Khabrain News
لاہور:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان اور دیگر کو 14 اپریل کو طلب کیا ہے، دوسری بار طلبی پر بھی عمران خان اور فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور جمشید اقبال چیمہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو تین حکم نامے طلبی جاری کیے گئے ہیں نہ پیش ہونے کی…
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ضلع باجوڑ کے علاقے لوئے سم میں کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب میں اقوام متحدہ کی معاون قابل تحسین رہی ہے۔ وزیر خارجہ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈ ینیٹر جولین ہارنیس نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا متحرک رکن ملک ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے متحرک رکن کی حیثیت میں عالمی فورمز پر کام جاری رکھے گا۔ ملاقات میں مختلف…
کراچی:(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے فواد چودھری اپنی کرپشن کا حساب دیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر تھی، فواد چودھری خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں ہونے والی خوردبرد کا جواب دیں، دور اقتدار میں عمران خان کو 1 دن بھی کراچی رکنا گوارہ نہیں تھا، فواد چودھری گزشتہ 2 ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کہاں غائب تھے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ایم کیو ایم رہنما اور کارکنان درست مردم شماری کیلئے مسلسل…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے بعد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس قمر زمان کائرہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین، اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، سردار حاجی یعقوب، میاں وحید، جاوید ایوب، چودھری عامر یاسین، نبیلہ ایوب نے شرکت کی۔ شرکاء نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا، اجلاس میں آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم لانے کیلئے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں کے ارکان…
رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) تیز رفتار کار ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے M5 پر ترنڈہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے جاٹکرائی، حادثے میں کار سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں اور شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں، 8 رکنی لارجر بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ واضح رہے 10 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق بل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالتوں میں ملزموں کی عدم پیشی، چالان جمع نہ ہونے، شواہد کی کمی کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام تفتیشی افسران کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز میں کیسوں پر پیش رفت کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز پینل کوڈ 173 کی مکمل یا عبوری رپورٹس بروقت پیش کرنے کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام گواہان اور ملزمان کی فہرست مرتب کی جائے، کیسوں کو تیزی سے پایہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا لازمی ہے، اگر الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں، وفاقی حکومت 21 ارب روپے دے گی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سکیورٹی پلان دیں گے، سیکرٹری دفاع فورسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ سپریم…
