Author: Khabrain News

بئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا شہری ڈھیروں سکے جمع کرکے اسکوٹر کا مالک بن گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام میں مذکورہ شخص نے کئی مہینوں تک سکے جمع کیے جس کے بعد سکوں سے بھری بوری اٹھا کر اسکوٹر خریدنے شو روم پہنچ گیا اور اسکوٹر بائیک خرید لی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی شہری کی سکوں سے بھری بوری کو تین لوگ اٹھا کر شوروم میں لائے جہاں کئی لوگوں نے مل کر سکے گنے جس میں کافی وقت بھی لگا۔ بائیک شوروم میں موجود عملے نے مرحلہ وار سکوں کی…

Read More

بروسیلز: (ویب ڈیسک) کروم، فائر فاکس اور مائکروسافٹ ایج براؤزر کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسی اپ ڈیٹ کے لیے تیار رہیں جو کچھ معروف ویب سائٹس کو کریش کر سکتی ہے۔ تینوں براؤزر ورژن نمبر “100” پر منتقل ہو جائیں گے اور یہ تبدیلی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی سائٹس میں سے کچھ کے نہ کھلنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سائٹیں 3 ہندسوں پر مشتمل ورژن والے براؤزرز پر غیر فعال ہوجائیں گی۔ عام طور پر ویب سائٹس آپ کے براؤزر کا ورژن نمبر چیک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔ خیال رہےکہ پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز سمیت ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کرچکی ہیں۔ قلندرز اس وقت 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث روف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارک باد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ کامران کے مسکرانے کے…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران شرکا نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک کرائم پر آرڈیننس سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی جوابی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ’آل از ویل‘ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو گھبرانے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہورہی ہے۔ آصف علی زرداری ملاقات کیلئے اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی سوشل میڈیا پر مذمت کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی ماڈل نے لکھا کہ بھارت، فرانس، بیلجیم سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک جو خواتین کیخلاف فیصلے کرتے ہیں میں ان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ غور کریں، یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں۔ بیلا حدید نے مزید لکھا کہ فرانس میں خواتین کو اسکول میں سر ڈھکنے کی اجازت نہیں، نہ ہی کھیلوں میں حصہ لینے کی۔ انہوں نے کہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس حکومت کا آزادی اظہارپر پابندی کا فاشسٹ ہتھکنڈا ہے۔ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام بھیڑ بکریاں بن کر رہیں، کوئی اس پر تنقید نہ کرے۔ میڈیا پر قدغنوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جابرانہ طرزِ حکومت کسی صورت قبول نہیں، حکمران اپوزیشن اور عوام کو کارنر نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی ہر سطح پر میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہدکرے گی۔ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں تو گھر چلے جائیں۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر اور یوٹیوب پر پابندی کے بعد ’’ٹروتھ‘‘ یعنی سچائی کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری 2021 میں امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے مشتعل حامیوں کے حملے بعد ٹویٹر اور یوٹیوب نے سابق صدر کا اکاؤنٹ حذف کردیا تھا۔ سماجی رابطے کی پلیٹ فارمز نے الزام ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو اکسانے کے لیے اشتعال انگیز پوسٹیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر سابق صدر نے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان قربت آنے لگی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات ہو گی۔ سیاسی منظر نامے پر ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، سابق صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے درمیان منگل کو ایک اور ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری،…

Read More