آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول…
Author: Khabrain News
امریکہ: (ویب ڈیسک) یوکرین کی صورت حال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ہنگامی اجلاس امریکہ،برطانیہ اور فرانس کے مطالبےپرطلب کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے یوکرین کی دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ یو این سیکریٹری جنرل نے روسی فیصلے کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار53ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید961کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں38 ہزار 139کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد پر پہنچ گئی۔…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے پُر امن حل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے دو ریاستوں کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا ’’ وہ نہیں سمجھتے کہ یوکرین فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان بیلاروس میں 2015 کو طے پانے والے معاہدہ اب تنازع کے حل کے لیے قابل عمل رہا ہے۔‘‘ روسی صدر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ فرانس اور جرمنی کی موجودگی میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا دورہ روس اسلام آباد اور ماسکو میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ ہے، کسی تنازع کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ روس کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ میگزین نیوز ویک کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک پر غیر مناسب بوجھ و دباؤ پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی، توانائی کا بحران…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اہم اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ٹرینڈز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر این پی آئیز نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں واضع نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کے میچ کے لئے لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔ میچ برابر ہونے کی وجہ سے سپر اوور کرایا گیا جس میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 گیندوں پر 5 رنز بنائے، ،ہیری بروک اور فخر زمان نے بیٹنگ کی۔ 6 رنز کا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حیدر عباس جام شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوہلو کو گھیرے میں لیا تو ملک دشمنوں کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن حیدر عباس وطن پر قربان ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کے میچ کے لئے لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔ فخر زمان صفر، فل سالٹ 14، کامران غلام 25، محمد حفیظ 49، ہیری بروک 2، سہیل اختر 19، ڈیوڈ ویزے 1 اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ارشد اقبال اور…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں تین مختلف مقامات پر بیک وقت تین ریلوے حادثات کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔ حیدرآباد اور ٹنڈو آدم کے درمیان ریلوے اسٹیشن ڈیتھا میں ریلوے لائن ٹوٹی ہوئی تھی۔ گینگ مین کی جانب سے ریلوے لائن ٹوٹنے کی اطلاع پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوئی جبکہ سکھر میں روہڑی…
