اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا دورہ روس اسلام آباد اور ماسکو میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ ہے، کسی تنازع کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ روس کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ میگزین نیوز ویک کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک پر غیر مناسب بوجھ و دباؤ پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی، توانائی کا بحران…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اہم اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ٹرینڈز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر این پی آئیز نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں واضع نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کے میچ کے لئے لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔ میچ برابر ہونے کی وجہ سے سپر اوور کرایا گیا جس میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 گیندوں پر 5 رنز بنائے، ،ہیری بروک اور فخر زمان نے بیٹنگ کی۔ 6 رنز کا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حیدر عباس جام شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوہلو کو گھیرے میں لیا تو ملک دشمنوں کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن حیدر عباس وطن پر قربان ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کے میچ کے لئے لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔ فخر زمان صفر، فل سالٹ 14، کامران غلام 25، محمد حفیظ 49، ہیری بروک 2، سہیل اختر 19، ڈیوڈ ویزے 1 اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ارشد اقبال اور…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں تین مختلف مقامات پر بیک وقت تین ریلوے حادثات کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔ حیدرآباد اور ٹنڈو آدم کے درمیان ریلوے اسٹیشن ڈیتھا میں ریلوے لائن ٹوٹی ہوئی تھی۔ گینگ مین کی جانب سے ریلوے لائن ٹوٹنے کی اطلاع پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوئی جبکہ سکھر میں روہڑی…
اوتاوا: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کووڈ19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے باعث انہیں اپنا کنسرٹ بھی ملتوی کرنا پڑ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں جسٹن بیبر کا کنسرٹ شیڈول تھا جسے گلوکار نے کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث چند مہینوں تک ملتوی کردیا ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار گلوکار کی ٹیم کے دیگر اراکین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی فوجیوں اور سرحدی محافظوں نے روس میں داخلے کی کوشش پر یوکرین کی مسلح فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔ رائٹرز نے روسی فوج کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 بجے کے قریب 2 یوکرینی فوجی گاڑیوں میں سوار 5 افراد نے جاسوسی اور تخریب کاری کی نیت سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر روسی افواج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تصادم میں کسی روسی فوجی…
پیرس: (ویب ڈیسک) یوکرین کی سرحدوں پر روس کے فوجی دستوں کی تشکیل سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات کے باعث فرانس کی فضائی کمپنی ‘ایئر فرانس’ نے پیرس سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے لئے کل کی متوقع پروازیں منسوخ کردیں۔ ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرس اور کیف کے درمیان کل ہونے والی متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ہے۔مذکورہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبائی، نسلی اور علاقائی کارڈزغیر مؤثرہو چکے ہیں اور قوم کی شناخت پاکستان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں دونوں جماعتوں نے پختونوں کے خون کا سودا کیا۔ پریس کانفرنس میں اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خزانے کی لوٹ مار سے دونوں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کےحقوق پرڈاکہ ڈالا۔ انہوں…
