واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر اور یوٹیوب پر پابندی کے بعد ’’ٹروتھ‘‘ یعنی سچائی کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری 2021 میں امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے مشتعل حامیوں کے حملے بعد ٹویٹر اور یوٹیوب نے سابق صدر کا اکاؤنٹ حذف کردیا تھا۔ سماجی رابطے کی پلیٹ فارمز نے الزام ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو اکسانے کے لیے اشتعال انگیز پوسٹیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر سابق صدر نے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان قربت آنے لگی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات ہو گی۔ سیاسی منظر نامے پر ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، سابق صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے درمیان منگل کو ایک اور ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے تو حالات بہت برے اور ملک دیوالیہ ہو چکا تھا لہٰذا مجھے اپنی کابینہ کو کہنا پڑتا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ای تجارت پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی آگئی ہے، عون عباس بپی کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ کام وہی کرسکتا تھا جس میں جنون تھا۔ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مراعات دے رہے ہیں۔ دنیا کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آرڈیننس پر اٹارنی جنرل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومتی آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا جبکہ قانونی ٹیم نے آرڈیننس کے مختلف قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں، اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں لیگل ٹیم جلد اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی۔ واضح…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کے میچ کے لئے لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سوئٹزر لینڈ کے سفیربین ڈکٹ ڈی سرجیٹ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے اسمبلی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں معاشی، تجارتی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں خصوصاً میڈیسن، کلینیکل سائنس، سائیکالوجی اور اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے شعبوں میں روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تسلسل تشویشناک ہے، بھارت، عالمی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے اور یورپی یونین کو ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق نے وزارت خارجہ آمد کے موقع پر شاہ محمود قریشی سے…
کرناٹک: (ویب ڈیسک) حجاب تنازع کے بعد بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر شیوا موگا میں مسلم مخالف فسادات کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسندوں کے جھتے گلی گلی مارچ کرنے لگے، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا اور کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکن کو نامعلوم افرادنے چاقو کےوار کرکے قتل کیا تھا، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو قتل کا ذمہ دار قرار دے کر اشتعال انگیزی کا آغاز کردیا جبکہ کرناٹک…
لاہور: (ویب ڈیسک) عارضہ قلب کے شکار ٹاپ آرڈر بلے باز عابد علی کی کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد میدان میں واپسی ہو گئی ہے۔ 37 سالہ قومی بلے باز عابد علی نے عارضہ قلب کو چھکا لگا کر باہر پھینک دیا، کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد میدان کا رخ کر لیا، قومی کرکٹر نے ہلکی پھلکی رننگ شروع کر دی ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹریننگ شروع کر دیں گے، ٹاپ آرڈر بلے بازقائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلتے ہوئے دل کی تکلیف کے باعث زیر علاج رہے ۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ چیئر مین سینیٹ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور حکومت کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے پیکج اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی یقین دبانی کرائی۔
