اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس اظہار رائے کی آزادی کو روکنے اور زباں بندی کے لیے لایا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی آرڈیننس تمام پاکستانیوں پر لاگو ہو گا لیکن سب سے پہلے یہ قانون عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے اور جھوٹے الزامات پر عمران خان کو گرفتار کر کے دس سال سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہونے والی قانون سازیوں کو مسترد کردیا۔ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کاکہنا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) صدارتی آرڈیننس ایک کالاقانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت کے منافی آمریت کی علامت ہے، دستوری ترامیم آرڈیننس کے ذریعے تبدیل کرناقبول نہیں۔
کراچی: (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کروں گا۔ وائی ایم سی گراونڈ میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا بڑھ جانا تشویشناک ہے، صورتحال سے خود اور حکومت کو بری الزمہ قرار نہیں دے رہا لیکن ملکی معاشی حالات کی وجہ سے بھی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہم بھی بھگت رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے امن…
پٹنہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ لالو یادو کو چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو یادو سمیت 39 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا تاہم آج 5 سال قید اور 60 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73…
دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر کی میزبانی میں گیس برآمد کرنے والے 11 بڑے ممالک کے فورم کا اہم اجلاس کل سے شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی دوحہ پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرائن پر حملے کی صورت میں یورپ کو گیس کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے باعث گیس برآمد کرنے والے 11 بڑے ممالک کی تنظیم GECF کا اہم اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ دوحہ میں ہونے والی ’’جی ای سی ایف‘‘ کی چھٹی گیس سمٹ میں شرکت کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈیفنس گارڈن میں واقع گھر سے 51 کلو چرس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس کی اطلاع پر اے این ایف لاہور نے ڈیفنس گارڈن میں واقع ایک گھر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 51 کلو چرس برآمد کرلی، جب کہ گھر میں موجود رخسانہ بی بی نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ کے خاوند لیاقت علی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ڈیفنس گارڈن میں واقع گھر پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، گھر میں منشیات…
لاہور: (ویب ڈیسک)حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گانا گارہے ہیں اور حاضرین محظوظ ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے، اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا۔ حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے گلوکار محمد رفیع کا گانا ” زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی، گایا، جس کے اختتام پر حاضرین…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران ایک بار پھر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آندھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و اسٹرکچرز کو نقصان ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب…
ممبئی: (ویب ڈیسک) گلی گلی گھوم کر مونگ پھلی بیچنے والے کا سب سے نرالا انداز سوشل میڈیا پرایسا مقبول ہوا کہ وہ راتوں رات اسٹاربن گیا۔ قسمت مہربان ہوتو پھیری والا بھی راک اسٹارجیسی مقبولیت حاصل کرلیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک مونگ پھلی بیچنے والے بھوبن کے ساتھ جوگلی گلی گھوم کرمونگ پھلی بیچتا تھا جسے اس کے علاقے میں ’کچا بادام ‘ کہا جاتا ہے۔ بھوبن کا گانا’کچا بادام‘ گا کرمونگ پھلی بیچنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پرآیا تودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ کیا بچے کیا بڑے سب ’کچا بادام‘…
لاہور: (ویب ڈیسک) بوڑھی ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے پر تین بھائیوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ الجزائر میں پیش آیا جہاں پر اپنی بوڑھی والدہ کی دیکھ بھال نہ کرتے دیکھ کر بھائیوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اپنی بیویوں سے رشتہ توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شوہر اپنی بیویوں کو والدہ کی دیکھ بھال کی ہدایات کرکے کام پر پر گئے تھے مگر جب وہ شام کو گھر لوٹے تو ماں کو پڑوسیوں کے…
