کراچی: (ویب ڈیسک) گلشن اقبال میں دو گھریلو ملازمائیں 45 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئیں، 2 روز قبل ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعہ گلشن اقبال بلاک 13 میں پیش آیا جہاں دو گھریلو ملازمائیں بنگلے کا صفایا کر گئیں،دونوں خواتین ملزمان آپس میں ماں بیٹی ہیں، انہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے گھر میں موجود معمر افراد کو نشہ آور چائے پلاکر بے ہوش کر دیا اورکمروں میں رکھے گئے سونے کی بھاری مقدار جس کی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ کراچی پولیس نے 2…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے ہیں، دوست کہتے تھے استعفی دو الیکشن میں حصہ نہ لو لیکن ہم نے انکار کر دیا اور کٹھ پتلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا، فراڈ اور دھوکا نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا، اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن لوگوں سے نوکریاں بھی چھین لی، ملک میں آج تاریخی مہنگائی…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک سے فون پر بات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحدوں پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجیوں کو جمع کر لیا ہے اور…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قدر 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1896 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ یک گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس میں 313.02 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.69 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور انڈیکس 45362.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 6 کروڑ 21 لاکھ 59 ہزار 48 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
لاہور: جوڈیشل عدالت نے علی ظفر کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ میشا نے قانون اور انصاف کے عمل کو مذاق بنایا ہوا ہے، وہ عدالت سے چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میشا شفیع نے قانون اور انصاف کے عمل کو مذاق بنایا ہوا ہے، میشا شفیع عدالت میں چھپن چھپائی کھیل رہی…
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال 14ویں روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔ کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال 14ویں روز میں داخل ہوگئی، ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ گندگی کے باعث شہر میں تعفن پھیلنے لگا نکاسی آب کے مسائل بھی بڑھ گئے، ملازمین گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
پشاور: خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں خیبرپختون خوا میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے تنبیہہ کی گئی ہے بارشوں اور برفباری کا آج سے شروع ہونے والا سلسلہ جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، لنک روڈز کی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے،…
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکنان رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے رئیس ماما، شاہد جاپانی سمیت دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رئیس ماما اور دیگر ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا جن میں بری ہونے والے ملزمان میں کاشف،…
