Tag Archives: Abid

عمران خان ، جہانگیر ترین اور 90 عرب روپے بارے اہم رہنما کا حیرت انگیز انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ سے نکالنے اور دھرنا سیاست کرنے والوں کا احتساب قوم کرے گی ۔عمران خان جہانگیر ترین کے منشی بنے ہوئے ہیں اور ان کے جہاز میں گھومتے ہیں ۔پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کی فیملی سرخرو ہوگی ۔لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر 90ارب روپے کی خورد برد کی گئی اگر یہ رقم کراچی میں استعمال کی جاتی تو شہر پیرس بن جاتا ۔وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم سے کہوں گا کہ وہ کراچی کی صفائی کا ذمہ بھی اپنے سر لے لیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کراچی میںپورٹ قاسم پربن قاسم کول الیکٹرک پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔کوئلہ سے چلنے والے 1320میگاواٹ کے اس پلانٹ کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 1320میگاواٹ پر مشتمل ہے ۔ منصوبے پر انتہائی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ یہاںجنات نے کام کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کررکھا ہے ۔مارچ2018تک پورے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ سندھ پاکستان کی آنکھیں ہیں جس کے بغیر روشنی نہیں مل سکتی تاہم صوبے میں کرپشن اپنے عروج پر ہے ۔لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر 90ارب روپے کی رقم خوردبرد کی گئی اگر یہ رقم کراچی میں استعمال کی جاتی تو یہ شہر آج پیرس بن چکا ہوتا ۔کراچی کی حالت زار دیکھ کر مجھے افسوس ہورہا ہے ۔شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے ۔میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم سے درخواست کروں گا کہ وہ کراچی کی صفائی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن مفرور ہے ۔انہوںنے قوم کا پیسہ لوٹ کر خود ساختہ جلاوطنی اختیار کررکھی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری سے کہوں گا کہ شرجیل میمن کو پکڑ کر واپس وطن لائیں ۔حکومت سندھ کو بھی چاہیے کہ وہ مفرور شرجیل میمن کو گرفتا ر کرے جس کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے تھے ۔انہوںنے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ سے نکالنے اور دھرنا سیاست کرنے والوں کا احتساب قوم کرے گی ۔ہم آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی وفاق کا نہیں بلکہ سندھ حکومت کا کام ہے ۔وفاق صوبے کو سہولیات فراہم کرتا ہے ۔پولیس کو جب تک غیر سیاسی نہیں بنایا جاتا اس وقت مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکتے ہیں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف اور ان کی فیملی سرخرو ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جہانگیر ترین کے منشی بنے ہوئے ہیں اور غریبوں کا خون چوسنے والے کے جہاز پر گھومتے ہیں ۔جہانگیر ترین ڈاکو ہے جو غریبوں کا استحصال کرتا ہے ۔یہی جہانگیر ترین عمران خان کے گھر اور دیگر لوازمات کے خرچے برداشت کرتا ہے ۔

مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گے

چنیوٹ (ویب ڈیسک)چنیوٹ میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے 5 منٹ بجلی آتی تھی اورایک گھنٹہ جاتی تھی، پرویز مشرف کے 9 سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی جب کہ پیپلز پارٹی دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے، موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار12 ہزار سے بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ہے جب کہ مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گے.عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ ہم عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان بنا کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، شیخ رشید جیسے لوگ آستین کا سانپ ہیں، وہ شیخ رشید کو جانی نقصان کی بد دعا نہیں دیتے مگر ان کی سیاسی موت ہونے والی ہے اورجلد ہی ان کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کہتے تھے کہ آسمان بھی گرے تو دھرنا نہیں رکے گا لیکن اللہ نے انہیں ذلیل و خوارکیا، 70 کی دہائی میں اتفاق فاونڈری میں جہانگیرترین جیسے لوگ ملازم تھے، وہ نوازشریف کا ہیلی کاپٹر اڑاتے تھے۔

آنٹی کس کے اور کس کے لئے اربوں روپے لے کر دبئی جا رہی تھی

فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بتائیں آپ کی آنٹی آیان کس کے اور کس کے لئے اربوں روپے لے کر دبئی جا رہی تھی، ایک ماڈل اربوں ڈالر کیسے کما سکتی جب کہ بلاول آپ اپنے انکل شرجیل میمن کو واپس لے کر آئیں، یہ 1999 نہیں بلکہ یہ پاکستان کا سنہری دور ہے لہذا بلاول پہلے اپنے انکل اور آنٹیوں سے پیسے واپس لے کر دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں جب کہ بلاول سندھ کے فرنٹ مین ٹپی انکل کو واپس بلوائیں اور کرپشن کے پیسے نکلوائیں۔ ان کاکہنا تھاکہ احتساب کی بات چل نکلی ہے تو اب ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ختم ہوگی، یہ ڈاکو اور ٹیکس چورہیں لہذا ان کا احتساب ہونا چاہیے جب کہ ان ڈاکوﺅں کو اب سپریم کورٹ کے احاطے میں ہتھکڑی لگنی چاہیے۔عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ خود ساختہ جلاوطن واپس آکر کرپشن کا حساب دیں اور خودساختہ جلاوطن سابق صدر سے بہتر تو الماس بوبی ہے جوپنڈی میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی جنرل راحیل کی عزت کرتا ہے اور ان کی خدمات پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں جب کہ نریندری مودی پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں روک سکتا۔