Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زرداری کی واپسی پر رینجرز کے چھاپے، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    By Daily Khabrainدسمبر 24, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ranger
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جمعہ کو رینجرز نے ایک اہم کاروباری شخصیت اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے مبینہ بزنس پارٹنر کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ بظاہر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور دیگر کو یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کمان کی تبدیلی کی وجہ سے کرپشن سے جڑے جرائم کیخلاف کارروائی کی پالیسی میں بھی تبدیلی آئے گی، یا رینجرز کی زیر قیادت کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا۔ تاہم، رینجرز کے سینئر ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ممکن ہے کہ صحافیوں کیلئے ان چھاپوں کو سیاسی تاثر شامل ہو لیکن رینجرز نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق چھاپہ مارا اور یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک کاروباری شخصیت کے دفاتر میں اسلحہ کی بھاری مقدار موجود ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی حیثیت سے رینجرز کیلئے یہ ممکن نہیں کہ وہ چھاپوں کے دوران یا کوئی قانونی کارروائی کرتے وقت تعلقات، اثر رسوخ یا کسی کی دوستیوں پر غور کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران رینجرز نے کئی چھاپے مارے اور جمعہ کا چھاپہ دیگر سے مختلف نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو جس دفتر پر چھاپہ مارا گیا وہ سرکاری ادارہ تھا اور نہ ہی کسی سرکاری ملازم کا دفتر لہذا وفاقی یا صوبائی حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن جمعہ کو ڈیڑھ سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد کراچی پہنچے۔ گزشتہ سال کے وسط میں انہیں اس وقت پاکستان چھوڑ کر جانا پڑا جب انہوں نے اپنے ایک خطاب میں اس وقت کے فوجی سربراہ پر تنقید کی تھی۔ نئے آرمی چیف اور نئے ڈی جی رینجرز کی جانب سے عہدہ سنبھالنے اور اچھی ساکھ کے حامل آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو بااثر شخص کی سفارش پر غیر رسمی طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد آصف زرداری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ بااثر شخص کے اے ڈی خواجہ پر غصے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ کلفٹن کراچی میں حال ہی میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ یہ فلیٹ اس با اثر شخصیت کے بیٹے کا تھا۔ ایف آئی آر تو درج کر لی گئی لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت کے دباﺅ کی وجہ سے ملزم کا نام شامل کیا گیا اور نہ ہی رپورٹ میں چھاپے کی جگہ کا ذکر کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اے ڈی خواجہ اور اس بااثر شخصیت کا آمنا سامنا اس وقت بھی ہوا جب اے ڈی خواجہ نے بدین پولیس کو گنے کے کاشتکاروں کو اپنی فصلیں ایک مخصوص شوگر مل کو بیچنے کیلئے دباﺅ ڈالنے سے روکا۔ کچھ دن قبل کی ہی بات ہے کہ با اثر شخصیت کی سفارش پر اے ڈی خواجہ کو غیر رسمی انداز سے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دونوں اے ڈی خواجہ کو پسند کرتے تھے لیکن انور مجید ان دونوں شخصیات سے زیادہ طاقتور ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ یہ کہہ چکے ہیں کہ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر نہیں بھیجا گیا بلکہ انہوں نے خود چھٹی کی درخواست دی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

      ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی

      جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.