Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
    • آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امید ہے عدالتی بنچ کوئی فائنل فیصلہ دیگا، عوام کو نیب اور ایف آئی اے پر اعتماد نہیں نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

    By Daily Khabrainجنوری 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zia shahid
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پانامہ کیس پر عدالتی بنچ کوئی مضبوط فیصلہ دے گا۔ سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لئے نیب یا ایف آئی اے کی مدد نہیں لینی چاہئے کیونکہ ان اداروں پر عوام کو اعتماد نہیں۔ نیب کی کارکردگی کوئی اتنی شاندار نہیں کہ اس سے کام لیا جائے۔ چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر خود فیصلہ دیتا ہے تو اچھی بات ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیکن اگر کمیشن بنتا ہے تو عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشانہو گا۔ اس سے پہلے بھی سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کی اور پھر ان کی ریٹائرمنٹ کے باعث کیس کو ازسر نو سماعت کے لئے کہا گیا اور اب اگر فیصلے کے بجائے کمیشن بنتا ہے تو مزید ابہام پیدا ہوں گے۔ عدالت دونوں فریقین کو سوالات کا تحریری جواب ایک ہفتے کے اندر اندر جمع کرانے کا حکم دے سکتی ہے۔ جاوید ہاشمی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ضیا شاہد نے کہا کہ ان پر الزام لگانے کے بجائے ان کی دماغی حالت کی بہتری کیلئے دُعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن کمیٹیاں اور کمیشن وقت گزارنے کے لئے ہوتے ہیں۔ اگر حکومت کی نیت نیک ہو تو 18 ویں ترمیم کی طرح تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھا کر ایک دن میں احتساب قوانین میں اتفاق رائے سے ترمیم کر سکتی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں جس کی وجہ سے فیصلہ نہیں ہو رہا اور معاملے کو لٹکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو چاہئے کہ وہ پنجاب کے دورے کرنے سے پہلے ذوالفقار بھٹو کی طرح غریبوں کے دُکھ کا مداوا اور خوشحال مستقبل کے لئے واضح پلان دیں تو سب آپ کے ساتھ ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو عوام کی بھٹو دور کی خواہشات کبھی دوبارہ تازہ نہیں ہوں گی کہ اب ایک نیا بھٹو ان کے دکھوں کا مداوا لے کر آیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے میں عوامی مسائل کا نچوڑ دیا تھا، لیکن آج ان کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ پی پی کی جانب سے پنجاب کے عوام کے عوام کیلئے کوئی پروگرام یا سلوگنز نظر نہیں آتے۔ بڑے جلسے یا جلوسوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔ 5 رکنی بنچ کے مطابق بار ثبوت شریف خاندان پر ہیں۔ جسے پیش کرنے میں وہ ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر معمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد 21 ویں ترمیم پر مشروط اتفاق ہوا کہ حکومت فوجی عدالتوں کے قیام کے دوران 2 سال میں قانون اصلاحات کر کے انسداد دہشتگردی عدالتوں کو موثر اور فعال کرے گی مگر اس نے کچھ نہیں کیا۔ حکومت ملٹری کورٹس میں توسیع کے لئے ہمیں کہہ رہی ہے جبکہ ان کے اپنے حلیف مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی سب سے زیادہ مخالفت کر رہے ہیں، جس سے حکومت کی نیت پر شک ہوتا ہے۔ حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں چاہتی صرف دکھاوے کے لئے کہہ رہی ہے، وہ پی ٹی آئی کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتی ہے۔ اگر سنجیدہ ہوتی تو سکیورٹی معاملات پر پارلیمانی لیڈروں کو دی جانے والی بریفنگ میں وزیرداخلہ کیوں شامل نہیں ہوتے۔ آخری بار وزیراعظم نے خود دلچسپی لی تھی لیکن اب وہ بھی لاتعلق ہو کر بیٹھے ہیں۔ فوجی عدالتوںنے بہت اچھا کام کیا اگر انسدادِ دہشتگردی عدالتوں سے موازنہ کیا جائے تو وہ کچھ بھی نہیں۔ رانا ثناءکہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کی اہمیت پر قائل نہیں، وفاقی حکومت توسیع دینا چاہتی ہے جبکہ پنجاب حکومت مخالفت کر رہی ہے۔ حکومت گومگو کے عالم میں ہے، پلان شیئر نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پلی بار گین کے خلاف ہے۔ حکومت ایک جانب تو نیب قوانین میں اصلاحات کیلئے کمیٹی بناتی ہے تو دوسری جانب آرڈیننس پیش کر دیتی ہے، جس سے اس کی نیت پر شک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی کامیابی کیلئے دُعا گو ہوں لیکن ان کے پاس محدود اختیارات ہیں۔ پالیسی سازی کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے۔ بلاول نے پانامہ پر 4 مطالبات رکھے آصف زرداری نے آ کر ان پر پانی پھیر دیا۔ پہلے پارلیمنٹ میں جانے کا اعلان کیا اب سنا ہے وہ بھی زیرغور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اسمبلی کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں ایک ہیں اور 26 جنوری کو شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کی پارلیمنٹ سے غلط بیانی پر ایک مشترکہ تحریک استحقاق پیش کرنے جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول ایک نئی ٹیم لے کر آئے ہیں جس پر ورکروں کو مکمل اعتماد ہے۔ آج صبح 10 بجے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلاول ہاﺅس سے ریلی نکلے گی جو براستہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور شاہ کوٹ سے ہوتی ہوئی فیصل آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی جہاں بلاول اپنا فائنل خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہا بھارت کے حوالے سے بلاول کا موقف بڑا واضح ہے، گزشتہ برس آزاد کشمیر کے انتخاب میں انہوں نے مودی سرکار کے خلاف سخت موقف اپنایا تھا جس پر وہ قائم ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.