تازہ تر ین

الیکشن کا سال آیا تودھرنے والوں کو بھی” میٹرو“ یاد آگئی۔۔۔

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کیا،یہ منصوبہ ایک ارب روپے سے زائدکی لاگت سے 6ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد ستمبر 2016ءمیں رکھا گیا اور 16اپریل 2017ءکو 6ماہ کی قلیل مدت میں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیاہے۔ فلائی اوور بننے سے رائےونڈ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی اور انہیں ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں موجود شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میںابھی وزیراعظم محمدنوازشریف کو مل کر آ رہا ہوں۔ انہوںنے بھی آپ کے لئے سلام بھجوایا اور آپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ، پنجاب حکومت کے وکلاءاس ضمن میں کل بھی دلائل دیں گے، اس کیس کافیصلہ کیا آئے گا،یہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے تاہم جب فیصلہ آئے گاہم اس فیصلے کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا جال بچھایا جارہاہے ،میں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیاہے۔ فیصل آباد میں میٹروبس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اینڈ سکلز یونیورسٹی کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ پنجاب میںترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکاہے جبکہ نیازی صاحب! جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اور کہتے تھے کہ میں پشاو رمیں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا، آج یہ نیازی صاحب! پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔ نیازی صاحب! آپ نے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، آپ نے دھرنے دیئے،لا ک ڈاﺅن کیا اور احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا۔ نیازی صاحب ! اب خیبر پختونخوا کے عوام نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ میٹروبس کا منصوبہ پشاور میں شروع کیا جائے تو آپ کو میٹروبس منصوبے کا خیال آیاہے ،اگر آپ نے یہ منصوبہ چار سال قبل بنایا ہوتا تو آج خیبر پختونخواکے عظیم بہن، بھائی، مائیں، بیٹیاں، مزدور ، طالب علم ،ڈاکٹر،محنت کش، ٹیچرز او ردیگر افرادعزت اور وقار کے ساتھ سفری سہولتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوتے لیکن افسوس نیازی صاحب! آپ احتجاج کرتے رہے ، دھرنے دیتے رہے، لاک ڈاﺅن کرتے رہے، معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے اور جب الیکشن کا سال آیا تو آپ کو میٹروبس کے منصوبے کی یاد آئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائی بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہےں، جتنے پنجاب میں بسنے والے شہری، لیکن نیاز ی صاحب کو پنجاب میں بسنے والے شہریوں کی ترقی و خوشحالی عزیز نہیں، اسی لئے انہوں نے میٹروبس کو جنگلا بس کہاجو عوام کی توہین ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ الیکشن سے پہلے مکمل کرلیں اور اس ضمن میں نیازی صاحب کو حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی معاونت چاہےے تو ہم آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیںتاکہ یہ منصوبہ فی ا لفور تعمیر ہواو رخیبر پختونخوا کے لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ نیازی صاحب! عوام کی سہولت کے منصوبوں کو جنگلا بس نہ کہیں پنجاب حکومت پشاور میٹروبس کے منصوبے کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیارہیں ۔ نیازی صاحب! آپ نے چار برس کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے لیکن اب ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے پر وقت ضائع کئے بغیر دن رات کام کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ کے پی کے کے عوام میٹروبس جیسی بہترین سفری سہولتوں سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ترقی اور خوشحالی کے بہت کام کرنے ہیں۔ ہسپتال ،سکول، سڑکیں اور پانی کے منصوبے بنانے ہیں ۔ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کے لئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دئےے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے اور قومی وسائل پر ڈاکہ زنی کی گئی۔ ایک ترین صاحب ہیں ،اس امیر ترین نے عدالت میں ایک اور درخواست دی ہے کہ شہبازشریف کو میرے قرضے معاف کرانے کی بات کرنے سے روکا جائے۔ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ آپ قوم کو دھوکہ دیتے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا دعویٰ کرنے والے امیر ترین شخص نے ماضی میںکروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے ہیں اور دکھی قوم کا مال ہڑپ کیاہے او رمیںیہ بات کرتا رہوں گا۔ آپ نے ایک طرف کروڑوں کے قرضے معاف کرائے اور دوسری طرف 2کروڑ روپے کا ٹیکس دینے پر گھمنڈ کرنا یہ زیب نہیں دیتا، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ قوم چوری او رسینہ زوری برداشت نہیں کرے گی۔ الیکشن آنے والے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذرےعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوںروپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا ماضی میں فلائی اوور جیسے منصوبوں پر چھ چھ برس لگ جاتے تھے اور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تھا آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیں اور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کے وزیر تنویر اسلم ملک، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات میاں مشتاق احمد،لاہو رکی انتظامیہ ،پولیس، کنٹریکٹرز اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا او رکہاکہ رائےونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کو ایک ٹیم ورک کے طو رپر کام کر کے مکمل کیا گیاہے اور یہ فلائی اوور رات کو روشنیوں سے جگمگائے گااور رائےونڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا، اس منصوبے پر ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں ہزار کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کرچکی ہے۔ جون 2017ءتک مزید ہزاروں کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوں گی اور اس منصوبے پر 90ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں اسفالٹ سڑکیں بنائی ہیں،جس کی اعلی کوالٹی کی گواہی دیہی علاقوں میں بسنے والے ہمارے عظیم پاکستانی دے رہے ہیں۔ فارم ٹو مارکیٹ روڈ کا آغاز وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس وقت کیا تھا جب وہ پنجاب کے وزیراعلی تھے۔ وزیراعلیٰ نے فلائی اوور کے منصوبے کے ساتھ موجود خالی اراضی پر ایک بڑا پارک بنانے کا اعلان کیا ، وزیراعلی نے قبرستان بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی اداروں کے نمائندے اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں چےئرمےن واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔چار برس کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںاور ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں گیس کی بنیادپر 3600میگاواٹ کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا ہے۔ گیس کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں اور2013ءکے مقابلے میں آج بجلی کی پیداوار بڑھی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے پانی او رپن بجلی کے وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2485 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے 2018ءکے وسط تک مکمل کر لئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے تین جہتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ زیر تعمیر منصوبوں کی کم سے کم مدت میں تکمیل، نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا مختصر مدت میں آغاز اور واپڈا کو دوبارہ سے ایک متحرک اور فعال ادارے میں تبدیل کرنا حکمت عملی کے تین ا ہم عناصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 7ما ہ کے دوران اس حکمت عملی پر نہایت تندہی کے ساتھ کام کیا گیاہے۔منصوبوں میں نیلم جہلم، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور گولن گول شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2017ءکے آخرتک کچھی کینال کا فیز Iبھی مکمل کرلیا جائے گا جس سے بلوچستان کے لئے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 72ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔ کینال خواڑ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا کنٹریکٹ تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے سائیٹ پر پہنچ چکاہے، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے مین سول ورکس ایوارڈ کئے جا چکے ہیں اور اس منصوبے پر اگلے ماہ تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا اس بات کی بھرپورکوشش کر رہاہے کہ مہمندڈیم اور دیا میر بھاشا ڈیم کے مین سول ورکس کے کنٹریکٹ دسمبر 2017ءکے آخر تک ایوارڈ کر دےئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف ادیب، دانشور اور سینئر بیورو کریٹ مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختار مسعود مرحوم نے اردو ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور ان کی ادب کے حوالے سے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain