13دہشتگرد مختلف شہروں میں داخل ….الرٹ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ علاقہ غیر سے 13 دہشت گرد ملک کے مختلف شہروں میں داخل ہو چکے ہیں، دہشت گرد حساس اداروں کے دفاتروں، حساس تنصیبات، سکولز، کالجز، ہسپتالوں اور تفریحی مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں، حساس اداروں نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مبینہ زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میلنگ

جہلم (خصوصی رپورٹ) طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہلم سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور بلیک میلر گروپ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
بلیک میل

ونود کھنہ کی آخری رسومات پر رشی کپور کیوں پھٹ پڑے؟

ممبئی(ویب ڈیسک ) اپنے غصے اورخیالات کے اظہار میں پیچھے نہ ہٹنے والے اداکار رشی کپور گزشتہ روز لیجنڈ ادکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرشدید غصہ ہوئے اورانہیں کھری کھری سنائیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بار پھراپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے شدید تنقید اورغصے کا اظہار گزشتہ روز لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرکیا۔اداکار نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ نئے اداکاروں میں سے کوئی ایک بھی ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوا جب کہ اداکار نے ان نئے فنکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تھا، سب کو احترام کرنا سیکھنا چاہیئے۔اداکارنے اپنی اہلیہ نیتو سنگھ  اور بیٹے رنبیر کپور کی عدم شرکت کا بھی جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، اگر وہ ملک میں ہوتے تو ضرور شرکت کرتے۔اداکار نے کہا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، جب میں مروں گا تو مجھے بھی اس وقت کے لیے تیار رہنا چاہیئے کہ مجھے کوئی کندھا دینے بھی نہیں آئے گا۔ اداکار نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں آج کے اداکاروں پر بہت زیادہ غصہ آرہا ہے۔بس یہ ہی نہیں رشی کپور نے 2 روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام نئے فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ بہت سارے چمچوں کو اداکارہ کی پارٹی میں تو دیکھا لیکن وہ ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہ آئے جس پر بہت غصہ ہوں۔

عمران خان کو 10 ارب تو دور10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 10 ارب کی بات کرتے ہیں انہیں تو10 روپے بھی نہیں دیئے جا سکتے۔ لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو دباو¿ میں لانے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، انہوں نے اختلافی نوٹ کو بری طرح سے اچھالا ہے، عمران خان کو تو10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے، وہ ہرعزت دارکی عزت اچھالنا اپنا مقصد سمجھتے ہیں اور یہ باورکرانا چاہتے ہیں کوئی عزت بچانا چاہتا ہے تو ان کے مقاصد کے مطابق عمل کرے۔ الزام خان کے پریڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں جب کہ آج کا جلسہ قوم کے ساتھ بڑا بڑا مذاق ہے، عمران خان کو راولپنڈی کے شیطان اور ایک مکار مولوی کی حمایت حاصل ہے۔رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ کاروباری شخصیت کے پوری دنیا میں لوگوں کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں، جندال ایک کاروباری شخصیت ہے جن کا حسن اورحسین نوازسے بھی کاروباری تعلق ہے، جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی کوئی بیک یا فرنٹ ڈورپالیسی نہیں تھی، اس ملاقات سے متعلق کل جو وضاحت کی گئی ہے وہی سچ ہے، اب جس کا جتنا گھٹیا ذہن ہے وہ اس ملاقات کو ویسا ہی بنارہا ہے۔

”وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن“چھپ چھپ کے ملاقاتیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات نے جہاں یہ ثابت کیا کہ نوازشریف کا بھارت میں بھی کاروبار ہے وہیں ان کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور اب ان کے لئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہوچکا ہے، دولت کے نشے میں دھت وزیراعظم ایسے تعلقات بنار ہے ہیں۔ چھپ چھپ کے ملاقاتیں کرنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے وزیراعظم بھارتی بزنس مین سے ملاقات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔

اسپاٹ فکسنگ معاملہ …. انتخاب عالم کو اپنی آپ بیتی یاد آ گئی

لاہور(بی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم نے کہا کہ 2010اور2016میں میری رپورٹس پر عملدرآمد ہوتا تو میچ فکسنگ کے واقعات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا گزشتہ سالوں میں سپاٹ فکسنگ کے واقعات افسوس ناک ہیں جنہیں روکنا بہت ضروری ہے۔

نواز شریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو نوٹس جاری

لاہور(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم نوازشریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار پیر شمرور رضوان نے عدالت میں مو¿قف اختیارکیا کہ نوازشریف اور دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کے خلاف 1996 سے ہائی کورٹ میں درخواست بھی زیرسماعت ہے، نوازشریف اور دیگر نے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو پلاٹ بانٹ کر انہیں خریدنے کی کوشش کی لہذٰا تمام افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے جب کہ ان سب کو نااہل قرار دے کر انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے نوازشریف، شہبازشریف، چوہدری نثار ، اسحاق ڈار ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے جب کہ تمام فریقین سے 10 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی

آئی سی سی اجلاس ختم ، بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا

دبئی(بی این پی ) دبئی میں ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پانچ روزہ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔بی این پی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پانچ روزہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ مالی امور کا طریقہ کار ایک کے مقابلے میں 13 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا ہے۔نئے انتظامی قواعد کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالیاتی اجارہ داری پر بڑی ضرب لگی ہے تاہم پھر بھی آئی سی سی کی 8 سال میں ہونے والی آمدنی سے بھارت کو 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔نئے قواعد کے تحت 8 برسوں میں انگلینڈ کو 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز، پاکستان سمیت 7 بورڈز کو 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز، زمبابوے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جب کہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو 28 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔ اکثریتی حمایت حاصل کرنے والے نئے آئین کی باضابطہ منظوری رواں برس ہونے والے سالانہ اجلاس میں دی جائے گی۔

پی سی بی کا بھارت کیخلاف جنگ لڑنے کا فیصلہ .

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کا بار بار کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے قانونی نوٹس بھجنے کا فیصلہ کرلیا ۔پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نوٹس تیار کرلیا گیا، جو آئندہ ہفتے بی سی سی آئی کو بھجوادیا جائےگا۔ قانونی نوٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان پورا کرنے کا کہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے وہی پرانا راگ سنایا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ایم او یو کو بنیاد بناکر اس کے خلاف کیس تیار کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی بورڈ کو اس سے آگاہ بھی کردیا گیا۔

’بگ تھری نظام میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا‘

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بگ تھری میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، ہم نے بھارت سے سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا، لیکن اب تک کوئی سیریز نہیں ہوسکی۔لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی تھی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ‘جب میں نے پی سی بی کا چارج سنبھالا تو ا±س وقت بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت سرگرم تھے’۔شہریار خان نے بتایا کہ ‘جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے بگ تھری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نظام غلط ہے اور ایسا نظام نہیں ہونا چاہیئے’۔