عمران نے پیشکش کرنے والے کو فون کھڑکا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)10ارب روپے کی پیشکش کے معاملے پر عمران خان کو پیشکش کرنے والے کا نام بتانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پیشکش کرنے والے مبینہ شخص کو ٹیلی فون کردیا ،مذکورہ مبینہ شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کردی۔عمران خان نے رابطہ میں کہا کہ ساری قوم مجھ سے تمہاری نام پوچھ رہی ہے۔کیا میں تمھاری نام بتا دوں؟اس کے جواب میں پیشکش کرنے والے شخص نے عمران خان کو نام بتانے سے منع کر دیا ۔

ایف آئی کو فری ہینڈ مل گیا

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بلااجازت گریڈ 21 اور 22کے سرکاری افسران سے تحقیقات کا اختیار مل گیا۔ ایف آئی اے کو سرکاری افسران سے تحقیقات کیلئے کسی اتھارٹی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے انویسٹی گیشن ایکٹ 2002ءکے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار وسیع کر دیا گیا ہے۔ رولز میں ترمیم کے بعد ایف آئی اے کو تمام سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف بلااجازت تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ قبل ازیں ایف آئی اے کو گریڈ 21اور 22کے افسران کے خلاف تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ یا مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا پڑتی تھی۔ نوٹیفکیشن کے بعد ایف آئی اے کو سرکاری افسران کی تحقیقات کیلئے کسی اتھارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اختیار مل گیا

اپوزیشن کا احتجاج۔۔ وزیر اعظم نے بڑ ا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پاناما فیصلے کے بعد اپوزیشن کے دباو¿میں نہ آنے اور سیاسی طور پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما فیصلے کے بعد اپوزیشن کے دباو¿میں نہ آنے اور سیاسی طور پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے 19 اپریل کو بھکی میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نوازشریف آنے والے دنوں میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ کل وزیراعظم رینالہ خورد میں گندم کی کٹائی مہم کا آغاز کریں گے جس کے بعد اوکاڑہ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا شب برات 11مئی کو ہوگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی مہینے شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے ،شب برات 11مئی کوجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی، ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول کرنے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ اسلامی مہینے شعبان کا چاند نظر آ گیا ہے اوریکم شعبان کل بروز جمعہ 28 اپریل کوہوگی۔

ریاض الدین پیرزادہ نے وزیراعظم کو دھمکی دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی سپورٹس بورڈ کی معطلی پر وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم کو استعفی دینے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز کو وزیراعظم ہاوس کی جانب سے خط موصول ہوا جس میں انہیں تین ماہ کے لیے معطل کیا گیا. اس معاملے پر ریاض پیرزادہ نے اظہار برہمی کیا اور قائد اعظم گیمز کو معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں لائے بغیر ڈی جی سپورٹس بورڈ کو معطل کیا گیا، اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس کے سٹاف سے رابطہ ہوا ہے اگر آج وزیراعظم کی طرف سے وقت نہ ملا تو استعفادے دوں گا۔

شریف، عمران ایک سکے کے دو رخ

کراچی (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ثابت ہوگیا شریف اور عمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، 10 ارب روپے کی پیشکش کے بعد 2 ہفتے تک کس چیز کا انتظار ہوتا رہا؟۔ بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر عمران خان اور شریف بردران پر برس پڑے، کہتے ہیں عمران خان 10 ارب روپے کی آفر کے بعد 2 ہفتے تک کس چیز کا انتظار کرتے رہے؟، عوام میں تاثر ابھر رہا ہے اگلی پارٹی مکر گئی، آفر دینے والے شریفوں اور عمران خان کے دوست ہیں۔وہ بولے کہ ثابت ہوگیا شریف برادران اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شریفوں کے پاس عوام کا لوٹا ہوا مال ہے، 2018ءکے عام انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا۔

پنجاب میں بڑی پابندی لگادی گئی….اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

لاہور (نامہ نگار خصوصی) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔جلسوں اور ریلیوں پر پابندی 11جون تک عائد کی گئی ہے۔عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی 11جون تک عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جلسے، جلوسوں اور کھیلوں کی فضائی کوریج پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی، جبکہ عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

تحریک انصاف کا آج ”پاور شو“….تیاریاں مکمل ….سٹیج سج گیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی آج اسلام آباد کے پرےڈ گراﺅنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل،عمران خان سمیت دیگر قیادت کیلئے ”کنٹینرسٹیج“ کی سجاوٹ مکمل کر لی گئی، این او سی ملنے کے بعد لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے کارکن اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔ این او سی ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت کیلئے کنٹینر کوبھی سجا دیا گیا جسے بطور سٹیج استعمال کیا جائے گا۔ لائٹنگ، جنریٹرز اور ساﺅنڈ سسٹم سمیت ضروری سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اور جلسہ آرگنائزنگ ٹیم نے پریڈ گراونڈ کا دورہ بھی کیا اور جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ، جلسہ گاہ کو تحریک انصاف کی قیادت کے بینرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے سکیورٹی رضا کاروں کی جانب سے خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے کارکن بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار جلسہ گاہ کے ارد گرد اور شہر بھر میں تعینات ہوں گے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کو کلیئر قرار دیا گیا۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر کسی وجہ کے کوئی بات نہیں کرتے،ان کے دوست نے یہ بات بتائی تھی، دوست کا نام لینا مناسب نہیں،عمران خان آفر پر ہنس پڑے تھے اور پھر بات ختم ہو گئی۔ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا جواز نہیں ہے،وہ پیسے کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے،نیب اور ایس ای سی پی و زیر اعظم کے ماتحت ہیں،جے آئی ٹی میں نواز شریف کا کلیئر ہونا بہت بڑا معجزہ ہو گا۔

طلباءکیلئے بڑی خوشخبری….وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ غرےب قوم کو سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں کی مخالفت دراصل ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی مخالفت کے مترادف ہے۔ محروم معےشت طبقات کے فلاحی پروگراموں کی مخالفت کرنے والی اشرافےہ نہےں چاہتی کہ اس غرےب قوم کی حالت بدلے۔ اشرافےہ صرف ےہی چاہتی ہے کہ ان کے بچے ہی اعلیٰ تعلےم حاصل کر کے جج، جرنےل، سےاستدان، اعلیٰ افسر اور حکمران بنےں جبکہ غرےب کے بچے گلےوں کی دھول مےں ہی رلتے رہےں۔ قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان مےں اب اےسا نہےں ہو گا۔ جب تک صوبے کا آخری بچہ ےا بچی معےاری تعلےم سے فےض ےاب نہےں ہوتی ،مےںچےن سے نہےں بےٹھوں گا۔ زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ مےں ہے لےکن ملک کے لاکھوں بچے اور بچےوں کو تعلےم کے زےور سے آراستہ کرنے کےلئے وسائل کی کمی نہےں آنے دوںگا اور اس مقصد کےلئے اپنی زندگی بھی آپ کے قدموں مےں نچھاور کر دوںگا۔ مےں نے 2008ءمےں اپنے لئے خادم پنجاب کا لقب سےاسی دکانداری چمکانے کےلئے نہےں بلکہ عوام کی خدمت اور غرےبوں وےتےموں کو معےاری تعلےم دےنے کےلئے چنا تھا اور مےں اس کی لاج بھی رکھوں گا۔ غرےب عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنےوالے اےک طرف نےازی صاحب ہےں جنہوں نے مجھ پر الزام لگاےا ہے کہ مےں نے اپنے دوست کے ذرےعے ان کے دوست کو دبئی مےں 10ارب روپے دےنے کی آفر کی ہے تو دوسری طرف ملک کو اندھےروں مےں دھکےلنے والے زرداری صاحب ہےں جو کہتے ہےں کہ سی پےک کے معاہدے تومےں نے کےے تھے لےکن شرےف برادران کو دوسروں کے کام اپنے کھاتے مےں ڈالنے کی عادت ہے۔ زرداری صاحب چےنی قےادت کو آپ پر اتنا اعتماد تھا تو اس وقت آپ نے گوادر کی بندرگاہ کا سنگ بنےاد کےوں نہےں رکھا۔ زرداری صاحب! آپ اتنے بھولے نہےں ہےں،قوم آپ کو اچھی طرح جانتی ہے اور قوم بھولی نہےں کہ آپ کتنے شاطر ہےںآپ کے دل مےں کےا ہوتاہے اور دماغ مےں کےا ہوتا ہے قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ آپ اتنے ذہےن فطےن ہےں کہ اس منصوبے کی تختی لگائے بغےر آ پ اس کا پےچھا نہ چھوڑتے۔ اگر آپ نے سی پےک طے کےا تھا تو اس کا سنگ بنےاد رکھنا کےوں بھول گئے۔ 9جولائی 2013ءکو وزےراعظم محمد نوازشرےف چےن گئے اوراس وقت سی پےک کی داغ بےل رکھی گئی اور آج پورے پاکستان مےں تےزی سے منصوبے لگ رہے ہےں۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف اگلے ماہ ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے کول پاور منصوبے کا افتتاح کرےںگے۔ انہوں نے کہا کہ نےازی صاحب نے مجھ پر بے بنےاد الزام لگاےا ہے کہ مےرے دوست نے ان کے دوست کواربوں روپے کی دبئی مےں آفرکی ،ےہ غلط بےانی اور سراسر جھوٹ ہے۔ نےازی صاحب نے اگر ماضی مےں کرکٹ کے مےدان مےں رےکارڈ قائم کےے تو انہوں نے سےاست کے مےدان مےں الزام تراشی اور جھوٹ بولنے کے رےکارڈ قائم کر دےئے ہےں۔ نےازی صاحب نے مجھ پر جو الزام عائد کےا ہے مےں اس پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں جس کا استعمال کروں گا۔ اگر خدا کی قسم نےازی صاحب کا لگاےا ہوا الزام سچ ثابت ہوجائے تو مجھے قےامت تک معاف نہ کرنا اور اگر ان کا الزام غلط ہو تو عدالت عظمیٰ سے مےری دردمندانہ اپےل ہے کہ وہ پھر صادق اور امےن کا فےصلہ کر دے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختےار بنانے کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں،اب تک مےرٹ کی بنےاد پر 3لاکھ10ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کےے جا چکے ہےں جبکہ چوتھے مرحلے مےں 1لاکھ 15ہزار مزےد لےپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات مےں تقسےم کےے جائےںگے۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج اےوان اقبال مےں لےپ ٹاپ کی تقسےم کے چوتھے مرحلے کے آغازکے سلسلے مےں طلباءو طالبات کو لےپ ٹاپ تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے لےپ ٹاپ حاصل کرنےوالے طلباءو طالبات کو مبارکباد دےتے ہوئے کہاکہ آج اےک بار پھر مےرٹ سکالرز اور پاکستان کے درخشاں ستاروں کو لےپ ٹاپ دےنے کی تقرےب منعقد کی گئی ہے ےقےنا آپ نے اپنے والدےن کی ہداےات پر عمل کرتے ہوئے محنت کی اور اساتذہ کرام سے تعلےم حاصل کی ےقےنا آپ نے محنت کی، اپنا ہوم ورک کےا لےکن نقل نہےں ماری ہوگی کےونکہ پنجاب سے نقل،بوٹی مافےا اور رشوت کے دورکا خاتمہ کردےا گےا ہے۔ پنجاب مےں صرف اور صرف مےرٹ سکہ رائج الوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےرٹ اورچھو لو آسمان اےک ہی گاڑی کے دو پہےے ہےں اور آپ آسمانوں کو چھو کرپاکستان کو عظےم بنائےں گے اوراسی لئے آپ کو جدےد ترےن لےپ ٹاپ دےئے جارہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ لےپ ٹاپ تقسےم کے چوتھے مرحلے کے آغاز پر طلبا ءو طالبات کو پرانے ماڈل کے لےپ ٹاپ دےنے کا کہا گےا اور ےہ تجوےز دی گئی کہ جدےد ترےن لےپ ٹاپ مہنگے ہےں لےکن مےںنے اس تجوےز کو مسترد کےا اورکہا کہ قوم کے نوجوانوں کو جدےد ترےن لےپ ٹاپ دےں گے جو پاکستان کے جدےد ترےن ملک بنائےں گے،اس لئے آج ڈےل کمپنی (Dell) کے جدےد ترےن آئی سےون لےپ ٹاپ دےئے جا رہے ہےں ۔اس سے اندازہ کرلےں کہ آپ کا خادم اور آپ کی حکومت قوم کے لاکھوں بچے اور بچےوں کےلئے بہتر سے بہتر چےز کا انتخاب کرتی ہے۔ پہلے تےن مرحلوں مےں 3 لاکھ 10ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کےے جا چکے ہےں جبکہ چوتھے مرحلے مےں جدےد ترےن 1لاکھ15ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کےے جا رہے ہےں اور لےپ ٹاپ تقسےم کے پروگرام مےںپنجاب ہی نہےں بلکہ پاکستان کی تمام اکائےوں کے ذہےن بچے اور بچےوں کو شامل کےاگےا ہے۔ ہم اپنی قوم کے بچے اور بچےوں کے ہاتھوں مےں جدےد ترےن لےپ ٹاپ دے رہے ہےں۔ تاکہ وہ پاکستان کا نقشہ بدل دےں اورملک کو صحےح معنوں مےں قائد ؒاور اقبالؒ کا پاکستان بنائےں۔ انہوںنے کہا کہ جب 2011ءمےں لےپ ٹاپ تقسےم کرنے کی سکےم کا آغاز کےاگےا تو اس کی شدےد مخالفت کی گئی اور کہا گےا کہ شہبازشرےف نوجوانوں کو سےاسی رشوت دے رہے ہےں۔ مےں نے مخالفےن سے اس وقت بھی ےہی کہا تھا کہ کےا نوجوانوں کے ہاتھوں مےں لےپ ٹاپ کی بجائے کلاشنکوف تھما دےں۔ کےا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا ےہی حل ہے ؟ مےری اس وقت کی کہی ہوئی بات آج بھی سچ ثابت ہو رہی ہے کہ ان لےپ ٹاپ کے ذرےعے ملک کے طول و عرض مےں قوم کے عظےم بےٹے اور بےٹےاں جدےد علوم سے آراستہ ہورہے ہےں۔ انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ماہرےن بن کر گھر بےٹھ کر مصنوعات تےار کر کے ان کی فروخت کے ذرےعے ہزاروں ڈالر کما رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں مےں 50ہزار ٹےبلٹ دےکراساتذہ اور طلباءکی حاضری ےقےنی بنائی جارہی ہے۔ 100ارب روپے کے کسان پےکےج پر بھی جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے عملدرآمد کےا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر کے 700تھانوں کے نظام کو کمپےوٹرائزڈ کر دےا گےا ہے۔ جدےد ٹےکنالوجی کا فروغ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پنجاب حکومت نے اس سلسلے مےں درست اقدامات اٹھائے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ غرےب عوام کے فلاحی پروگراموں سے جن لوگوں کے پےٹ مےں مروڑ اٹھ رہے ہےں انہےں لوگوں نے عام آدمی کو باوقار، محفوظ، تےزرفتار اور باکفاےت سفری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت کی۔ ےہ لوگ نہےں چاہتے کہ ملک کے کروڑوں عوام کو قابل اعتماد ٹرانسپورٹ مےسر آئے،انہی لوگوں نے ثقافتی ورثے کا بہانا بنا کراورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی بھی مخالفت کی ۔لمبی کاروں اورمرسڈےز گاڑےوں مےں گھومنے والے تارےخی ورثے کا بہانا بنا کرعدالت مےں چلے گئے حالانکہ ےہ وہ لوگ ہےں جنہوں نے کبھی شالامار باغ دےکھا تک نہےں نہ کبھی انہےں شاہدرہ مےں جہانگےر کا مقبرہ دےکھنے کی توفےق ہوئی اورنہ ہی کبھی ےہ چوبرجی کے قرےب سے گزرے ہےں۔ ےہ نہےں جانتے کہ غرےب عوام کےلئے قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا کےا مقصد ہے؟ان لوگوں کے اپنے بچے بڑی بڑی گاڑےوں مےں گھومتے ہےں اور انہےں غرےب کے بچوں کےلئے جدےد ٹرانسپورٹ کے سہولتوں کے منصوبوں پر تکلےف ہے۔ پنجاب حکومت نے قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم دے کر محنت کش، مزدور، ڈاکٹر، نرس، وکےل، کلرک اور پوری قوم کا قےمتی وقت بچاےا ہے اور انہےں بروقت منزل مقصود پر پہچانے کےلئے جدےد ٹرانسپورٹ سسٹم دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا معاملہ عدالت عظمی مےں ہے اور اس کا فےصلہ آنےوالاہے اگر فےصلہ حق مےں آےا تو دنےا کی بہترےن اورنج لائن مےٹروٹرےن بنائےں گے اوراسے دن رات محنت کر کے مکمل کرےنگے،ےہ پوری دنےا مےں مثالی ٹرانسپورٹ سروس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اشرافےہ اوران کی اولادکو کو ئی حق نہےں پہنچتا کہ وہ عام آدمی کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی مخالفت کرےں۔ قائدؒاوراقبالؒکاپاکستان اس وقت بنے گا جب عام آدمی کا بچہ جج،جرنےل،سےاستدان اورافسربنے گا۔ےہ پاکستان قائدؒاور اقبال ؒ کا پاکستان نہےں۔ مےٹروٹرےن منصوبے کی مخالفت مےں اےک سےاسی جماعت پےش پےش رہی اور اسی جماعت نے عدالت مےں پٹےشن بھی دائرکی۔ پنجاب حکومت نے ماہرےن کی رپورٹ سپرےم کورٹ مےں پےش کی کہ تارےخی عمارات کو کوئی نقصان نہےں پہنچے گا۔ اورنج لائن مےٹروٹرےن جےسے فلاحی منصوبوں کی مخالفت پاکستان کے تابناک مستقبل کو چھننے کی کوشش ہے۔ اگر ہم نے عام پاکستانی کے بچوں اور بچےوں کو زےور تعلےم سے آراستہ نہ کےا۔ اگر ہم نے ان پر وسائل نچھاور نہ کےے اور انہےں بااختےار نہ بناےا تو قےامت تک ےہ ملک قائدؒاوراقبالؒکا پاکستان نہےں بنے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل سے محروم طلبا و طالبات کو معےاری تعلےم کی فراہمی کےلئے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈقائم کےا ہے جس سے 1لاکھ75ہزار سے زائدطلباءو طالبات وظائف حاصل کر کے ڈاکٹرز، انجےنئرز، سائنسدان اوراساتذہ بن رہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ تقرےب مےں موجودہ پےف سکالرززلےخا اورحسےب جےسے لاکھوں بچے اور بچےوں کامعےاری تعلےم کا خواب پورا ہورہا ہے ۔10سال قبل اےسا ممکن نہ تھالےکن پےف نے غرےب گھرانوں کے ہونہار بچے و بچےوں پر اعلیٰ تعلےم کے دروازے کھول دےئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ماضی مےں وسائل کی لوٹ مار تھی اور اعلیٰ تعلےم پر اشرافےہ کے بچوں کی اجارہ داری تھی۔پنجاب حکومت نے اپنے تعلےمی پروگراموں کے ذرےعے قوم کے غرےب گھرانوں کے بچے و بچےاں کو بھی اعلی تعلےم کا حق دےا ہے ۔پہلے قوم کے نگےنے اورہےرے اپنے گلی محلوں کی دھول مےں گم تھے اورزلےخاوحسےب جےسے بچوں کو کوئی پوچھنے والانہ تھا۔پنجاب حکومت نے اےسے بچوں کو ان کا حق دےا ہے ۔اشرافےہ کی کوشش رہی ہے کہ صرف ان کے بچے کےمرج،ہاورڈ،لمزاوردےگراعلی ےونےورسٹےوں مےں تعلےم حاصل کرکے جج،جرنےل بنےں اوربےورکرےسی مےں آئےںلےکن پنجاب حکومت نے غرےب خاندانوں کے بچوں کو بھی آگے بڑھنے کا حق دےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےں سمجھتا ہوں کہ جب تک پاکستان کی اس عظےم اکثرےت کو تعلےم دےکر بااختےار نہ بناےاگےااور قومی وسائل ان کے قدموں پر نچھاور نہ کےے گئے تو پاکستان قےامت تک قائدؒو اقبالؒ کا پاکستان نہےں بن سکتا۔انہوںنے کہا کہ چےن نے سی پےک کے ذرےعے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حق ادا کےا ہے ا ور55ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کررہا ہے جس مےں ا ربوں ڈالر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کےے جارہے ہےں ۔تقرےروں اورنعروں سے تبدےلی نہےں آتی، محنت ،امانت اوردےانت کو شعار بنا کرپاکستان کی تقدےر بدلی جاسکتی ہے اوراسے بےن الاقوامی برادری مےں باوقار مقام دلاےا جاسکتا ہے ۔پےف سکالرز نے تقرےب مےں اظہار خےال کرتے ہوئے وزےراعلیٰ شہباز شرےف کے شاندار تعلےمی پروگرامو ں پر انہےں خراج تحسےن پےش کےا اوران کا شکرےہ ادا کےا ۔صوبائی وزراءرضا علی گےلانی،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،معاون خصوصی ملک محمد احمد،وائس چےئرمےن پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ،چےف سےکرٹری، اراکےن اسمبلی،وائس چانسلرز،اساتذہ،والدےن اورطلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے تقرےب مےں شرکت کی ۔وزےراعلیٰ نے طلبا و طالبات مےں لےپ ٹاپ بھی تقسےم کےے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ پاکستان کے باشعورعوام شکست خوردہ عناصر کی دروغ گوئی کی سےاست کو رد کرچکے ہےںاوربے بنےادالزام تراشےاں کرنےوالے عوام مےں اپنی ساکھ کھو بےٹھے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا گروپ کے سربراہ نے جھوٹ بولنے کے نئے رےکارڈ قائم کےے ہےں ۔دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کےخلاف سازش کی گئی۔باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا۔لاک ڈاﺅن کرنے کا تماشا لگانے والو ںکی سیاست خود ”لاک ڈاﺅن“ ہو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔مخالف بھی ہمارے منصوبو ںکی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں چےن کے صوبے سچوان(Sichuan) کی صوبائی پےپلز کانگرےس کی سٹےنڈنگ کمےٹی کے نائب صدر پےنگ ےو(Mr.Peng Yu)کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی،جس مےں پاک چےن تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے چےنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچےن کی دوستی کی مثال اقوام عالم مےں نہےں ملتی۔چےن کے بے پاےاں تعاون سے پاکستان مےں تعمےر وترقی کے نئے دور کی بنےاد رکھی جاچکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مےں سی پےک کے منصوبوں پر غےر معمولی رفتار سے کام جاری ہے اورسی پےک ترقی اورخوشحالی کا عظےم منصوبہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اورسچوان کے درمےان ٹےکنالوجی ،صنعت ،زراعت اوردےگر شعبوں مےں تعاون بڑھانے کےلئے وفود کے تبادلے ضروری ہےںاورپنجاب حکومت کا اعلی سطح کا وفد جلد سچوان کا دورہ کرے گا۔صوبائی پےپلز کانگرےس کی سٹےنڈنگ کمےٹی کے نائب صدر پےنگ ےو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے پاک چےن تعلقات کو مضبوط بنانے مےں نماےاں کردارادا کےا ہے ۔پنجاب حکومت کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دےں گے۔سچوان کی صوبائی پےپلز کانگرےس کی سٹےنڈنگ کمےٹی کے نائب صدر پےنگ ےوکی وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو سچوان کے دورے کی دعوت دی۔صوبائی وزراءمنشاءاللہ بٹ،شےخ علاو¿الدےن،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،مسلم لےگ(ن ) کے سےنئر رہنما خواجہ احمد حسان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لیہ میں پانچ بچوں کو زہر دے کر جان سے مارنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ججوں کو بھی خریدنے کی کوشش….سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (آن لائن‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے 10ارب کی پیش کش کرنے والوں نے ججوں کو خریدنے کی کوشش بھی کی ہو گی۔ ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آصف علی زرداری کرپشن کا برانڈ نام ہے۔ اس کے ساتھ مل کر تحریک نہیں چلا سکتا۔ بلاول کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔ وہ دن گئے جب فوج کہتی تھی ہم آ جائیں گے اب فوج نہیں آئے گی۔ وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکے گی۔ چھانگا مانگا کا واقع سامنے ہے۔ سیاستدان بکتے ہیں۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کیا نواز شریف نے کسی کو رشوت نہیں دی۔ نواز شریف نے رشوت کو فائن آرٹ بنا دیا ہے۔ اے این پی کے لوگ سینٹ میں بکتے ہیں۔ چھانگا مانگا والا واقعہ ہمارے سامنے ہوا۔ سیاستدانوں کی قیمتیں لگا لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 10ارب روپے کی آفر کرنے والا شخص 2ہفتے قبل مجھ سے ملنے آیا۔ اس کا نام نہیں بتا¶ں گا۔ نام بتایا تو یہ لوگ اس شخص کے خلاف انتظامی کارروائی کریں گے۔ اگر میں مان لیتا تو آفر کرنے والے شخص کو 2ارب ملتے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے10ارب کی آفر کی ہے تو پانامہ کیس سننے والے 5ججز کو کتنی کی ہو گی اور ججوں پر کتنا دبا¶ ڈالا ہو گا۔ 5رکنی ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نےہر جگہ لوگوں کو رشوت دی ہے۔ ہر جگہ نجم سیٹھی جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ منی لانڈرنگ میں ملوث شخص نیشنل بینک کا صدر بنا دیا ہے۔ نواز شریف ہر ادارے کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کے ما تحت کے لئے شفاف تحقیقات کرے گی۔ کل اسلام آباد میں وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے۔ تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے۔ ادارے کام کیسے کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس سیاسی کیس نہیں ہے۔ منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ سالانہ10ارب روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان کا پیسہ باہر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ بری جمہوریت کو ہمیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ دن گئے جب فوج کہتی تھی کہ ہم آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا اور کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی بات ہوئی۔ ڈان لیکس سے مایوسی ہوئی ہے۔ اس سے قبل میمو گیٹ اسکینڈل پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ڈان لیکس معاملہ صرف فوج کا معاملہ نہیں بلکہ قومی معاملہ ہے۔ میمو گیٹ میں کچھ ہوا اور نہ ڈان لیکس میں کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس ہے، پانامہ کیس پاکستان کے مستقبل کا کیس ہے۔2ہفتوں بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آئے گی۔ پتہ چل جائے گا کہ کیس کس طرف جا رہا ہے۔ کیس کے فیصلے کا ہر شخص انتظار کر رہا ہے۔ قطری شخص کو5ججز نے مسترد کر دیا ہے۔ قطری خط پیش کر کے ججوں کے سامنے گلط بیانی کی گئی۔ عدالت میں جھوٹ بولنے پر جیل کی سزا ملتی ہے۔ قطری خط سے نواز شریف جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ قطری خط میں طوطا مینا کی کہانی پیش کی گئی۔ منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈار سے بھی تفتیش ہونی چاہیئے۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے عوام کے پاس جانا ہے کہ وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا چہایئے۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ سے عوام کا پیسہ چوری ہو جاتا ہے۔ اگر قطری خط مسترد ہو جائے تو نواز شریف لندن فلیٹ سمیت کسی بھی بیرون ملک جائیداد کی منی ٹریل نہیں دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان میں جلسے کریں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ ان کا پیسہ چوری ہوا ہے۔ کل اسلام آباد میں بڑی مقدار میں لوگ نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سے ملک مقروض ہوتا ہے اور آئی ایم ایف ٹیکس لگاتا ہے۔ آئی ایم ایف نے کل ہی کہا ہے کہ 40ارب کے ٹیکسز مزید لگائیں گے۔ چوری کوئی کرتا ہے بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آصف زرداری کے خلاف بیان نہیں دیتا تھا لیکن آصف زرداری نے کہا کہ میں میچور سیاستدان نہیں ہوں۔ آصف زرداری کی اس بات کا جواب دیا ہے۔ آصف علی زرداری کرپشن کا برانڈ نام ہے۔ بلاول کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف احتجاج ہو سکتا ہے زرداری کے ساتھ مل کر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف جھوٹے ہیں اور اب جھوٹے بھی ثابت ہو جائیں گے۔ اس لئے نواز شریف کو عوام اب ووٹ نہیں دیں گے۔ آئندہ انتخابات کے بعد چاروں صوبوں سمیت مرکز میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ 2018ءمیں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہندوستان کا ہم سے تعلق ہے یا نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے۔ جندال کا نواز شریف سے ذاتی طور پر ملاقات کیوں ہوئی، دفتر خارجہ کے ذریعے ہونی چاہیئے تھی۔ عمران خان کہتے ہیں ڈان لیکس کی تحقیقات میں فوج کے ادارے بھی شامل تھے لیکن رپورٹ نے مایوس کیا، حکومت نے جس شخص کے ذریعے 10 ارب کی آفر کی اس کا نام نہیں بتا سکتے، ایسا لگتا ہے نواز مودی تعلقات وزرائے اعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10ارب کی آفر کے سہولت کار کا نام نہیں بتا سکتا، نام بتا دیا تو انتقامی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی، لگتا ہے نوازشریف کے مودی سے ذاتی تعلقات ہیں۔ کپتان نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف کیسے مہم چلا سکتے ہیں، وہ تو خود کرپشن کا برانڈ ہیں، ایک زرداری بلاول پر بھاری ہو گئے ہیں۔