شرجیل میمن کا احتساب عدالت میں انوکھا روپ

کراچی ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد پہلی مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت تسبیح پر ورد کرتے رہے ۔ شرجیل انعام میمن دیگر ملزمان کے ہمراہ محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نمبر Iکی جج راشدہ اسد کے رو بروپیش ہوئے ۔ شرجیل انعام میمن بیرون ملک سے وطن واپس آنے کے بعد پہلی مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے حاضر ہوئے اوراس دوران تسبیح پر ورد کرتے رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی۔

امام کعبہ اتوار کے روز لاہور کی کس مسجد میں امامت کروائیں گے

لاہور (وقائع نگار) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور مےںامام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب بروز اتوار (9) اپریل 2017نماز مغرب کی امامت اور بعد ازاں عظیم اجتماع سے خطاب کریںگے، ان خیالات کا اظہار خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے علماءکرام اور منتظمین پرو گرام بسلسلہ آمد امام کعبہ ،سے گفتگو کے دوران کیا اور بتلایا کہ پاکستان اور خصوصا اہل لاہور کیلئے یہ مسرت اور خوشی کا باعث ہے کہ حرمین الشریفین کے امام الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ لاہور بادشاہی مسجد مےں تشریف لا رہے ہےں ،اور باد شاہی مسجد مےں تاریخی اجتماع سے خطاب کریں گے، اور امت مسلمہ خصوصا پاکستان کے استحکام امن و سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دُعا فرمائیں گے، تمام اہل اسلام سے اپیل ہے کہ وہ جوق در جوق اژدھام اوررش سے بچنے کیلئے با وضو ہو کر پہلے ہی سے نماز عصر کے وقت باد شاہی مسجد لاہور مےں پہنچ جائےں، اپنے ہمراہ کسی قسم کا سامان و غیرہ ہر گز ساتھ نہ لائیں۔

قبل از وقت الیکشن خواجہ آصف نے بڑا علان کردیا

قبل از وقت الیکشن ،خواجہ آصف نے سرپرائز دیدیااسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود درخواست دے کر آرمی چیف سے ملاقات کی ، اعلانیہ ملاقات ہونا اچھی بات ہے ان کو بھی دفاعی معاملات کے بارے میں کچھ نہ کچھ علم ہونا چاہیے صرف سازشوں تک ہی محدود نہ رہیں ،آصف زرداری میں کسی کو قائل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور دنیا کی کوششوں میں کوئی مقابلہ نہیں ،پاکستان نے 2لاکھ80ہزار افواج دہشت گردوں کے خلاف محاذ پر لگائی ہوئی ہے ،دہشت گردوں کی سوچ ایک ہی ہے نام چاہے طالبان رکھ لیں یا داعش ہمیں دہشت گردی والی سوچ کو شکست دینی ہے ،ہم خواہش مند ہیں کہ افغانستان کے ساتھ حالات بہتر ہوں مگر بھارت کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپا رہا ،25اپریل تک لوڈ شیڈنگ معمول پر آجائے گی اور2018کے آغاز میں 8ہزار500میگاواٹ بجلی ہمارے سسٹم میں آجائے گی ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے راحیل شریف کی خدمات ہم سے مستعار لی ہیں اور تحریری طور پر خط میں ہم سے اجازت مانگی ہے ،حکومت پاکستان نے اپنی رضامندی ظاہرکردی ہے مگر ابھی تک راحیل شریف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا صرف رسمی کاروائی کرنا باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے کب جانا ہے یہ طے ہونا ابھی باقی ہے ، ایران کو چند معلومات پر تحفظات ہیں جو دور کردیے جائیں گے ۔وزیردفاع نے کہا کہ ہماری فوج ہر محاذ پر قربانیاں دے رہی ہے ، سرحدوں پر ملکی حفاظت کےلئے بھی فوجی جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ، مردم شماری کےلئے بھی پاک فوج کے جوان ساتھ دے رہے ہیں ، ان پر بھی حملہ ہوا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور دنیا کی کوششوں میں کوئی مقابلہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 2لاکھ80ہزارا فوج دہشت گردی کے خلاف محاذ پر لگائی ہوئی ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، جب بھی وقت ملا خود لائن آف کنٹرول اور اگلے محاذوں کا خود دورہ کرکے جوانوں کی حوصلہ افزائی کروں گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیںمگر بھارت اس میں رکاوٹ ہے ، 16ممالک کی فوج بھی افغانستان کے اندرونی مسائل کو حل نہیں کرسکی،دہشت گردوں کی سوچ ایک ہی ہے نام جو مرضی رکھ لیں،ہم نے دہشت گردی کی سوچ رکھنے والے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے چاہے اس کا تعلق طالبان سے ہو یا داعش سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ڈان لیکس سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اس معاملے کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے اس لئے میں اس پر کوئی بات نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کے حل تک معاملات درست نہیں ہوسکیں گے ،کشمیریوں پر شدید ظلم کیا جا رہا ہے اسے پس پشت نہیں ڈال سکتے، سابق امریکی صدر اوبامہ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرنے کا کہا تھا مگر پھر انہوں نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا تعاون کرے گا اور بھارت تعاون نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میرے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کی بجائے سپریم کورٹ جائے ،پیپلزپارٹی نے بڑے پراجیکٹس کی بجائے رینٹل پاور پلانٹ شروع کئے ہوئے تھے ،آصف زرداری میں کسی کو قائل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے وہ بہت دیر بعد پاکستان آئے ہیں انہیں یہاں کے حالات کا علم نہیں ہے ،پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ میں بہت سی خامیاں آگئی ہیں ان کو یہاں کے زمینی حالات کا علم نہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین دن سے لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق ہے ، مارچ کے آخری دنوں میں تھوڑے حالات خراب ہوئے تھے مگر اب 25اپریل تک لوڈ شیڈنگ بالکل معمول کے مطابق ہو جائے گی ،2018کے آغاز میں 8500میگاواٹ بجلی ہمارے سسٹم میں آجائے گی جس سے ملک سے مکمل طور پر لوڈشیڈنگ کا صفایا ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پانی وبجلی کا تبادلہ پہلے سے طے تھا اس تبادلے کا لوڈشیڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میں 2017میں الیکشن ہوتے نہیںدیکھ رہا ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن کی حیثیت مجھ سے چھینی نہیں جاسکتی ، وزارتیں آنی جانی چیز ہے ، مجھے عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے جو بھی فیصلہ آئے گا انصاف پر مبنی آئے گا۔عمران خان نے درخواست دے کر آرمی چیف سے ملاقات کی اور یہ ہونا چاہیے تاکہ سیاسی لیڈروں کو بھی ملکی دفاعی نظام کا پتا چلے ، صرف سازشوں تک ہی نہ رہ جائیں ۔

گورنر سندھ کے بعد سعد رفیق کا راحیل شریف بارے حیران کن ردعمل

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ زبیر عمر کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف نے پوری جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ہے ان کے بارے میں گورنر سندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، کراچی آپریشن میں کامیابیاں افواج اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوش ہے ۔

بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے

جعفر آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے اور ہمارے نا سمجھ دوستوں نے پہاڑوں پر جا کر اپنا ہی نقصان کیا۔بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سونے، چاندی اور گیس سے مالا مال ہے اور مجھے بلوچستان سے اتنا ہی تیار ہے جتنا پاکستان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے اور ہمارے کچھ دوستوں نے پہاڑوں پر چڑھ کر کسی اور کا نہیں اپنا ہی نقصان کیا کیونکہ اس لڑائی میں ہمارے اپنے مارے گئے، ہمارے جو بلوچ بھائی بھارتی بہکاوے میں آ کر آزادی کی باتیں کر رہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انٹرنیٹ پر جا کر بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھ لیں، وہاں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے اور کشمیر میں بھی بھارت نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے ہمارے کچھ دوستوں کو غلط فہمیاں ہیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے اور اس سے ہمارے بلوچ اور پختون بھائیوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بنیا ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن وہ پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا کیونکہ ہم نے سینٹرل ایشیا سے پانی کے متبادل ذرائع ڈھونڈ لئے ہیں، آئندہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو پورے بلوچستان میں نہری سسٹم کو پکا کریں گے۔

مریم نواز نے اہم شخصیت کو سیاست میں اُتار دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کے شوہر اور مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھی سیاست میں کود پڑے، رحیم یار خان میں داخل منیر کے نام کے بینر لگ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے داماد راحیل منیر کے رحیم یار خان میں بینرز لگ گئے ہیں۔ راحیل منیر کی شادی نوازشریف کی نواسی سے ہوئی تھی اس شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی شریک ہوئے تھے۔

وردی بد ل گئی کرتوت نہ بدلے

لاہور (نادر چوہدری سے )پنجاب پولیس کی وردی بدل گئی مگر کرتوت نہ بدلی ، کبھی بچے کے سامنے والد پر تشدد تو کبھی والد کے سامنے بیٹے پر ، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پولیس ہلکار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، والد ہاتھ جوڑتا رہا اور ظالم شیر جوان اسکے بیٹے پر تشدد کرتا رہا ، راہگیروں نے بیچ بچاﺅ کرواکر باپ بیٹے کی جان چھڑوائی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے تھانہ کلچر میں بہتری کے بلند و بانگ دعوے کیئے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں پولیس ملازمین کی صرف وردیاں ہی تبدیل ہوئی ہیں ان کے رویے اورتربیت میں کوئی تبدیلی نہ آسکی ہے ۔ گزشتہ روز فیکٹری ایریا کے علاقہ مین فیروز پورروڈ پر 2موٹرسائیکل سوارجارہے تھے جن میں سے ایک موٹر سائیکل سوار کے پیچھے 2خواتین بھی بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ دوسرے کے پیچھے اسکا والد سوار تھا ۔ موٹرخواتین والی موٹر سائیکل چلانے والے سے موٹر سائیکل ٹھیک طر ح چل نہی پارہی تھی جس وجہ سے وہ باپ بیٹے سے ٹکرانے لگا تو انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے موٹر سائیکل دائیں جانب موڑی تو قریب سے گزرنے والا شیر جوان ڈر گیا اور اس نے باپ بیٹے کی موٹر سائیکل سائیڈ پر لگوا لی اور موٹر سائیکل سوار لڑکے عثمان کو اسکے باپ کے سامنے تھپڑ اور گھونسوں سے تشدد کر نے لگا جس پر لڑکے کا بوڑھا باپ پولیس اہلکار کی منتیں کر تارہا لیکن اس نے ایک نہ سنی ۔ اسی دوران شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی جنہوں نے بمشکل پولیس ا ہلکار سے لڑکے کی جان چھڑوا ئی ۔ راہگیروں کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنا نانہیں بتایا تاہم لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے وہ اپنے آپ کو تھانہ فیکٹری ایریا کا اہلکار بتا رہا تھا ۔ پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد درد سے چُور بیٹے کا سر گود میں لئے کافی دیر تک بوڑھا باپ فٹ پاتھ پر بیٹھا روتارہا ۔واقعہ کے حوالے سے عینی شاہدین نے پولیس ملزم کی جانب سے کیئے جانے والے اختیارات سے تجاوز اور مجرمانہ ر ویے کی شدید مذمت کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اگر انھوں نے وردی تبدیل کی ہے تو پولیس کے کرتوت بھی تبدیل کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی موجودگی میں اپنے محافظوں کا احساس ہو نہ کہ غنڈہ عناصر کا ۔

سانحہ بیدیاں کی جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹرسائیکل بارے اہم نکشاف

لاہور (کرائم رپورٹر) سانحہ بیدیاں روڈ میں جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ ایکسائز سے طلب کر لیا جبکہ خودکش حملہ آور کی اُنگلیاں فرانزک لیب سے نادرا آفس بھجوادی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ بیدیاں روڈ میں جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ ایکسائز سے طلب کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل نمبر LEV-6982کے متعلق محکمہ ایکسائز کی جانب سے جو ریکارڈ پولیس کو فراہم کیا گیا ہے اس کے مطابق موٹر سائیکل مغلپورہ کے رہائشی عبدالوحید نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے تاہم اس حوالے سے حقائق کو خفیہ رکھا جارہا ہے کہ موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر کیسے پہنچی۔ دوسر جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی دو اُنگلیاں فرانزک لیب سے نادرا آفس بھجوائی گئیں ہیںتاکہ اگراسکا نادرا میں کوئی ریکارڈ ہو تو اس کے دیگر اہل و عیال اور ساتھیوں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

تعلیمی ضابطہ اخلاق جاری ….والدین اور طلباءکیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سکول کے سربراہ نئے داخل ہونے والے طلبہ کو خوش آندید کہیں گے، طلبہ کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں صفائی کا معیار بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں سے صرف نصابی سرگرمیوں کرائی جائیں۔ پرائمری سکولوں میں بنیادی مراکز تعلیم بنائے جائیں گے اور سکیورٹی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانا لازمی ہو گا۔ طلبہ کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی میسر ہونا چاہئے جبکہ نئے سال کی انرولمنٹ، سکول امپروو منٹ پلان اور 33 نکات کو دفتر میں آویزاں کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اساتذہ گائیڈزڈی ایس ڈی کے مطابق سبق تیار کریں۔ ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کو یقینی بنایا جائے جبکہ جسمانی سزا پر پابندی ہو گی۔ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق آئی ٹی اور سائنس لیب کو فعال رکھا جائے اور ٹیچر حاضری کا رجسٹر ہیڈ ٹیچر کی میز پر موجود ہو گا۔ اساتذہ ڈینگی اور کانگو وائرس کی نئی فلیکسز لگوائیں گے اور زیرو پیریڈ میں طلبہ کو اس حوالے سے اگاہی دینگے۔ سکول کے اوقات کار ظاہر کیا جائے گا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

راہیں جُدا جُدا ….عمران خان کو ایک اور جھٹکا

چکوال (خصوصی رپورٹ) چکوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا، عمران خان کی پی پی قیادت پر تنقید اتحاد ٹوٹنے کی وجہ بنی۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کی رہایں جدا ہو گئیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیپلز پارٹی ی قیادت پر بے جا تنقید اور الزام تراشی کی ہے ۔ پی ٹی آئی سے چکوال کے ضمنی انتخابات میں اتحاد نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کو الزام تراشی کی سیاست ترک کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ چکوال کے ضمنی انتخابات کے لئے پی پی پی اور پی ٹی آئی نے اتحاد کیا ہوا تھا جو اب نہیں ہو گا۔