بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کیلئے بڑا منصوبہ تیار

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے- پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں-2018ءتک بچوں کے سکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور حکومت کے تعلیمی پروگراموں کے باعث اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا-انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے-40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد سکولو ںمیں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیںجبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اوراربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں 36ہزار اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں اوران اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبا وطالبات کو حصول تعلیم کے لئے بہترین سہولتیں ملیں گی-انہوں نے کہا کہ6ہزار سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیںجبکہ طلبا وطالبات کو شفاف عمل کے ذرےعے لاکھوں لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیںاور رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے جبکہ صوبے کے سکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو اپنایاہے-2لاکھ 20ہزار اساتذہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیادپر بھرتی کئے گئے ہیںاوراس سا ل مزید 80ہزار اساتذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں-باصلاحیت اور قابل اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر اندازسے زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اوراسی مقصد کے پیش نظرصرف میرٹ اور میرٹ کی بنیاد پر ہی باصلاحیت اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے انتہائی غریب بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے 14دانش سکول قائم کئے گئے ہیں اوران سکولوں میں پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں کے بچے اور بچیوں کو معیاری تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے-علم ودانش کے ان گہواروں نے پسماندہ ترین علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے-وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ مالی مشکلات سے دوچار ذہین بچوں کی تعلیم کاایک اور انقلاب آفرین اقدام ہے اور جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ سے اب تک ایک لاکھ 75ہزار سے زائد طلبا و طالبات فیض یاب ہوئے ہیں-پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذرےعے غریب گھرانوں کے بچے اور بچیاں ملکی و غیر ملکی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس فنڈ کی بدولت ہزاروں بچے ڈاکٹرز ، انجینئرز، بینکرز بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں-خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16اضلاع میں میٹرک تک کی طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپیہ کردیا گیاہے-سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو وظیفہ کی فراہمی کے اس پروگرام پر ہر سال 4ارب روپے سے زائد خرچ ہورہے ہیں اور خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام سے ان اضلاع کی 4لاکھ 62ہزار طالبات مستفید ہورہی ہیں-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ذریعے بھی انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت صوبے کے 22لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں-ہر سال سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے-87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوںسے نکال کر سکولو ں میں لایا گیاہے-جن ہاتھوں میں پہلے مٹی اور گارا تھا اب ان ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے اور ان بچوں کو مفت یونیفارم ، بیگز ،کتابوں کے علاوہ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہاہے-تقریبا 3لاکھ طلبا وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر سولرلیمپس فراہم کئے گئے ہیں-پنجاب حکومت نے بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے-بجلی سے محروم ان سکولوں کو سولر پینلرز کے ذرےعے روشن کرنے کا پروگرام اسی سال مکمل کیا جائے گا-پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی شاندار پروگرام پر عمل ہورہاہے-پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات کے علاوہ بیرون ممالک تعلیمی دوروں پر بھی بھجوایا جاتاہے -حکومت پنجاب کے تعلیمی پروگراموں کی خوبی یہ بھی ہے کہ ان میں تما م اکائیوں کے طلبا وطالبات شامل ہیں-حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی شمولیت سے قومی وحدت مضبوط ہورہی ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا ہر قدم فروغ تعلیم کے لئے اٹھ رہاہے-قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں سود مند سرمایہ کاری ہے – اس لئے حکومت قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل میں کمی نہیں آنے دے گی-صوبائی وزراءرانا مشہود احمد، سید علی رضا گیلانی ، مشیر عمر سیف، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انجینئر قمر السلام ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مستونگ میں لک بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میںجاؓں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یاربی کیلئے دعا کی ہے۔

پہلا ون ڈے معرکہ ۔۔پاکستان کی بیٹنگ جاری

پروویڈینس(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیس ہولڈر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ہی ٹیموں کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست انٹری کیلئے اپنی رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان آٹھویں اور میزبان ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔ یہ فل ٹائم ون ڈے کپتان مقرر ہونے کے بعد سرفراز احمد کی پہلی سیریز ہوگی، وہ اس سے قبل ٹوئنٹی 20 میں کامیابی سے اپنے قائدانہ کیریئر کا آغاز کرچکے، اب انھیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو جدید کرکٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

عامر خان نے پاکستان میں اپنی فلم ریلیز کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل سینسر بورڈ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی ، بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سینسر بورڈ فلم میں سے بھارتی ترنگا اور ترانہ ہٹانا چاہتا تھا جس کی وجہ سے عامر خان نے یہ فلم پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز نے عامر خان سے رابطہ کر کے فلم کی ریلیز سے متعلق معاملات طے کیے، عامر خان سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جب یہ فلم سینسر بورڈ کو پیش کی تو بورڈ نے فلم کے آخر میں لہرانے والا بھارتی پرچم اور فلم کی ہیروئن گیتا پھوگاٹ کے گولڈ میڈل جیتنے پر بجنے والا بھارتی ترانہ فلم سے ایڈٹ کرنے کی شرط رکھی،عامر خان نے سینسر بورڈ کی شرط نہ مانی اور فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے ہی انکار کردیا۔ اس سارے معاملے پر عامر خان نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم ان کے ترجمان نے سارے واقعے کی تصدیق کی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان انڈین فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑی مارکیٹ ہے اور فلم کے انکار کے بعد پروڈیوسر کو سو سے ایک سو بیس ملین تک نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے

سوشل میڈیا پر گستخانہ مواد۔۔ایک اور ملزم گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ،ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ۔ چاروں ملزمان کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے میں ایف آئی اے نے ایک اور گرفتار ملزم سمیت چاروں ملزما ن کو اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔عدالت کا نئے گرفتار ملزم کا میڈیکل کراونے کا حکم دیتے ہوئے چاروں ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ تین ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کیس کی سماعت کی۔

پاناما کیس فیصلہ ۔۔اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ رکنی لارجر بنچ سمیت چھ بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ لارجر بنچ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال ، جسٹس فیصل عرب ،دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان ،جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل ہو گا جبکہ لاہور میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا پانچ رکنی لارجر بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس مقبول باقر ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا ، چوتھا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر پانچواں بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن ، چھٹا بنچ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا ۔ یاد رہے کہ پانامہ لیکس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے آئندہ ہفتے بھی کوئی بنچ تاحال تشکیل نہیں دیا گیا ہے اور پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس گلزار احمد بھی آئندہ کسی بنچ میں شامل نہیں ہے

دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے، امام کعبہ

نوشہرہ(ویب ڈیسک) امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم کا کہنا ہے کہ امت میں کبھی انتشار نہیں پیدا کرنا چاہیے جب کہ دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کے دوران امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امت میں کبھی انتشار نہیں پیداکرناچاہیے، قرآن کہتاہے کبھی فرقہ واریت میں نہ پڑو، دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے جب کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، قرآنی تعلیمات اور رسول اللہ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے۔امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا کہ قرآنی تعلیم ہے اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑو، تمام مسلمان فرد واحد ہیں، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بہترین قوم بنایا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔

صبا قمر بڑی مشکل میں پھنس گئی….نوٹس جاری

لاہور(بی این پی ) ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) نے کارروائی کرتے ہوئے معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کو نوٹس جاری.تفصیلات کے مطابق صبا قمر انکم 2016 کی مد میں ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے صبا قمر کو رقم جمع کروانے کے لیے 13 اپریل تک کا وقت دیا اگر 13 اپریل تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرواتی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پانامہ فیصلہ کے بعد کیا ہو نے والا ہے ؟دھماکہ دار خبر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا جو اشرافیہ کا طرز حکومت بدل دے گا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا تھا لیکن 80 کی دہائی سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے اور آج ملکی اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اگر برطانیہ میں پیدا ہوتا تو کبھی سیاستدان نہ بنتا لیکن میں نے یونیورسٹی میں سیاست سیکھی، پاکستان میں لوگ صرف پیسا بنانے کےلئے سیاست میں آتے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کے سیاسی ادارے تباہ کر دئے ہیں جب کہ میں نے سیاست میں اس لئے قدم رکھا کہ ملک کے سیاسی نظام کو بہتر بنا سکوں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کی طرح ملکی کرکٹ کا بھی برا حال ہے الیکشن فکسرز اب میچ فکسرز بن گئے ہیں اور ہمارے ملک میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی اہلیت کا معیار الیکشن فکس کرنا ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی حالت بدتر ہوتی جارہی ہے خراب ڈومیسٹک سسٹم کی وجہ سے ہی مصباح الحق کرکٹ میں 34 سال کی عمر میں شامل ہوئے جب کہ آسٹریلیا میں 34 سال کی عمر کا کھلاڑی ریٹائر ہوجاتا ہے۔اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد کے نام سے منعقدہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری توجہ اس وقت پاناما کی پچ پر ہے۔کرکٹ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں عبد القادر بہترین اسپن بولر تھے، اگر عبد القادر کھیلتے رہتے تو شین وارن سے زیادہ وکٹیں لے لیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لوگ صرف پیسہ بنانے آتے ہیں،ہم اپنے جمہوری حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، 60ءکی دہائی میں پاکستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ ہوں گے تو لوگ بھی کرپٹ بنیں گے، کرپشن ہمارے ڈی این اے میں نہیں ہے، حکمرانوں نے کرپشن کو قابل قبول بنایا ہے۔

بجلی پیداکرنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن پھر کیا ہوا ؟

اسلام آباد (آن لائن) انڈرگرا¶نڈ گےسی فےکشن پراجےکٹ کے چےئرمےن معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا ہے کہ ہم صرف6 روپے ےونٹ کے حساب سے بجلی پےدا کرنے مےں کامےاب ہوگئے تھے لےکن حکومت مےں موجود چند لوگوں نے ہمارے پراجےکٹ کے فنڈز ہی بند کرادئےے کےونکہ آئی پی پےز سے تقرےباً24 روپے فی ےونٹ خرےدی گئی بجلی کے آدھے شےئرہولڈر حکومتی بنچوں کا حصہ ہےں،وزےراعظم سے ملاقات کرکے تفصےلی برےفنگ دوں گا۔ ان خےالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ رور اےک نجی ٹی وی کو انٹروےو دےتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لےنا چاہئے تاکہ عوام کو رےلےف مل سکے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اقتصادی راہداری کے تحت تھر میں لگایا گیا پاور پراجیکٹ بہت بڑا فراڈ ہے ،یہ منصوبہ امپورٹڈ کوئلے سے بنایا جائیگا جو پورٹ قاسم سے امپورٹ کیا جائیگا اس سے انتہائی مہنگی بجلی بنائی جائے گی ،ڈاکٹر ثمر مبارک نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور پراجیکٹ کیلئے بند کی گئی رقم کو فوری طور پر ریلیز کرائیں تا کہ 10 میگاواٹ بجلی کو قومی گرڈ سٹیشن میں شامل کر کے بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

فیس بک ایپ پرراکٹ آئی کن کیا ہے؟

لندن(خصوصی رپورٹ)کچھ ہفتوں سے بعض فیس بک صارفین کے موبائل فون میں فیس بک کی ایپ پر ایک راکٹ آئی کن دکھائی دے رہا ہے اور صارفین اس کا مقصد جاننے کے خواہاں ہیں۔ایک راکٹ کی شکل کا یہ آئی کن نیوز فیڈ آئی کن کے پہلو میں نمایاں ہے اور اس پر کلک کرکے آپ ایسے افراد اور اداروں کی مشہور ترین پوسٹ اور نیوزفیڈز دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے کبھی لائیک نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو دوست بنایا۔ یہ آئی کن کبھی غائب اور کبھی نمایاں ہوجاتا ہے اور امریکا برطانیہ سمیت پاکستانی صارفین بھی اس کا مشاہدہ کررہے ہیں۔راکٹ فیڈ میں مقامی پوسٹ دیکھی جاسکتی ہیں جو آپ کے اطراف یا خطے میں اس وقت مقبول ترین ہوتی ہیں یا ان پر بحث کی جارہی ہوتی ہے۔ راکٹ پوسٹس کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کی دلچسپی کی پوسٹ نمودار ہوتی ہیں اور اس طرح یہ آپ کے لائیکس اور ہم خیال دوستوں کی رفاقت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔