شاداب جلدٹیسٹ کرکٹ میں بھی نظرآئینگے

گیانا(نیوزایجنسیاں) پاکستان کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شاداب نے اس کارکردگی کوتسلسل دیا تو وہ مستقبل قریب میں ٹیسٹ میچز بھی کھیلیں گے۔شاداب خان نے (پی ایس ایل) میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر طرز سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ ‘میرا ماننا ہے کہ میں مزید سخت محنت کرسکتا ہوں اورمیں بین الاقوامی کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کروں گا’۔18 سالہ اسپنر کا تعلق پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سابق ورلڈ چمپیئن کپتان عمران خان کے شہر میانوالی سے ہے تاہم وہ 2010 میں راولپنڈی منتقل ہوگئے تھے۔

معروف اداکار رشی کپور کا پاکستانی کھلاڑیوں بارے بھارتیوں سے بڑا مطالبہ

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار رشی کپور نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ٹویٹر پر رشی کپور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پرزوردیا۔ رشی کپور نے کہاکہ آئی پی ایل میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ افغانستان کے کھلاڑی آئی پی ایل میں ڈیبو کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل میں موقع دیاجائے۔رشی کپورکامزید کہناتھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کے بعد میچ جان دار ہوگا۔ انھوں نے ٹویٹ میں دوبارہ دہراتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے لوگ ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں آنے دیاجائے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا انعقادآج سے ہورہاہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 2008 کے بعد آئی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دئیے ہیں۔

شاداب ون ڈے میں بھی منفرد کاکردگی دکھانے کو بے چین

گیانا(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف اچھی کارکردگی ذہن میں ضرور تھی لیکن ایسی شاندار کارکردگی دکھاﺅںگا سوچا نہیں تھا، دورے کے لیے سخت محنت کی ہے اور کوچز نے انہیں بہت زیادہ حوصلہ دیا، پہلے فاسٹ باﺅلر تھا کلب کوچ کے کہنے پر سپن باﺅلنگ شروع کی،مزید سخت محنت کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کروں گا،کریز سے باہر باو¿لنگ کیا کرتا تھا ڈین جونز نے رہنمائی کی جو میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری گگلی مقبول ہورہی ہے لیکن صرف یہ ایک نہیں ہے، میں لیگ اسپن اور فلیپر پر سخت محنت کرتا ہوں اور تینوں گیندوں کو آزمانے کے لیے بہترین کوشش کروں گا۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ میں مزید سخت محنت کرسکتا ہوں اورمیں بین الاقوامی کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کروں گا۔نوجوان باو¿لر کا کہنا تھاکہ جب میں نے کلب کرکٹ شروع کی تھی تو میں تیز باو¿لنگ کرتا تھا لیکن ہمارے کلب کے صدر نے مجھے لیگ اسپن باو¿لنگ شروع کرنے کا کہا اور میں نے اس آرٹ پر سخت محنت شروع کردی۔شاداب کا کہنا تھا کہ میں کریز سے باہر باو¿لنگ کیا کرتا تھا اور بعد میں ڈین جونز نے رہنمائی کی جو میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔شاداب خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا کیونکہ پی ایس ایل ایک لحاظ سےانٹرنیشنل کرکٹ ہی تھی اور اس میں بڑے بڑے بیٹسمین کھیل رہے تھے جن کے خلاف بولنگ کرکے ان میں اعتماد آیا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے کام آئے گا۔

مشرفی کاٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

کولمبو(نیوزایجنسیاں)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مشرفی مرتضیٰ نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے یہ میری آخری ٹی 20 سیریز ہوگی، بی سی بی ، اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 15,16 سال تک مجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔مشرفی مرتضیٰ نے اب تک 52 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور 37.56 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے بنگلا دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کے فرائض انجام دیئے، جن میں سے 26 میچز میں ان کی ٹیم فاتح رہی۔ وہ بنگلا دیش آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز میں ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

ٹیسٹ سیریزکی تیاری، سکواڈنے مشقیں شروع کردیں

لاہور(نیوزایجنسیاں) ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریزکیلیے مشقوں کا آغاز قذافی سٹیدیم میںہوگیا جس کے لیے طویل فارمیٹ کے اسپیشلسٹ 13 کرکٹرز کو مدعو گیا ہے۔ ان میں کپتان مصباح الحق،یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، سمیع اسلم، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، سہیل خان، راحت علی،محمد عباس،اسد رضا اور خالد عثمان شامل ہیں،گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں شریک مصباح سمیت چند کرکٹرز بعد میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔طویل فارمیٹ کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں میں سے چند پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں،لاہور میں پلیئرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اس دوران فٹنس کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا، ٹیسٹ اسکواڈ منتخب کرنے کیلیے سلیکٹرز بدھ کو صلاح مشورہ کریں گے، کپتان مصباح الحق سے بھی رائے طلب کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹوئنٹی 20سیریز میں کیریبیئنز کو مشکلات کا شکار کرنے والے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے اوپنرز کا انتخاب بھی توجہ طلب مسئلہ ہے، سمیع اسلم آسٹریلیا میں ناکام رہے تھے، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے شان مسعود کو موزوں خیال کیا جا رہا ہے، عثمان صلاح الدین بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 22اپریل کو سبائنا پارک کنگسٹن اوول برج ٹاو¿ن میں ہوگا، دوسرا مقابلہ 30 اپریل اور تیسرا 10مئی سے شروع ہوگا۔

بورڈ کا بوڑھے کرکٹرز سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار

لاہور(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کے ا±فق پر چمکنے والے نوجوان پاکستانی کرکٹرزکے عمدہ کھیل نے سلیکٹرزکاحوصلہ بڑھا دیا ، چیف سلیکٹرانضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑاکر نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کا منصوبہ بنا لیا ۔ حالیہ دورہ ویسٹ انڈیزمیں ٹیم کی سلیکشن نئی پالیسی کے تحت کی گئی ہے جہاں ٹوئنٹی20اسکواڈمیں شاداب خان،عثمان شنواری ، فخرزماں،عمادبٹ، حسن علی اوررومان رئیس کو شامل کیاجبکہ ون ڈے ٹیم میں فہیم اشرف اور آصف ذاکر سمیت چند نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے۔تجربہ کارٹاپ آرڈر بلے باز محمد حفیظ کوپہلے میچ میں ناکام رہنے کے بعد پوری سیریزمیں باہربٹھادیا جن کی جگہ بابراعظم کو سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی جو اس سیریز سے قبل صرف چار ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز کھیل سکے تھے۔شرجیل خان کی عدم موجودگی میں سلیکٹرزکامران اکمل کو مزید مواقع دینا چاہتے ہیں لیکن ا±ن کی جگہ نوجوان جارح مزاج اوپنرکی تلاش جاری رکھی جائیگی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیزکے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریزکے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے جن کی جگہ سرفرازاحمدکوکپتان مقرر کیاجائے گا۔حالیہ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سہیل تنویر اور شعیب ملک کی فیلڈنگ سے خوش نہیں رہی جبکہ دیگر پلیئرزکی فیلڈنگ پر اطمینان کا اظہارکیا۔کرکٹ بورڈنے نئی سلیکشن پالیسی پر مکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیارات دے دئیے ہیں جس کے تحت سال کے اندر پاکستانی شائقین کویکسر تبدیل ٹیم دیکھنے کو مل سکے گی۔

منی لانڈرنگ کیس ، الطاف کو 68 ماہ قید کی سزا

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کی میامی جیل میں ایک سال سے زائد قید کی سزا کاٹنے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں پاکستانی شہری الطاف خانانی کو 68 ماہ قید اور 250000 ڈالر جرمانے کی سزا سنادی ¾مذکورہ سزا 29 مارچ کو منظور کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکتوبر 2016 میں ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق مجرم قرار دیے جانے کے بعد الطاف خانانی کی جانب سے تفتیش کے دوران مکمل تعاون کرنے اور جرم کی وجوہات کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے انکشاف پر پروسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے خلاف موجود دیگر 13 الزامات کو خارج کردیا جائے۔معاہدے میں کہا گیا کہ پروسیکیوشن کی جانب سے سزا کے حوالے سے نرمی کی تجویز پیش کی جائے گی کیونکہ خانانی نے مذکورہ جرم ‘کی تفتیش اور پروسیکیوشن میں انتظامیہ سے تعاون کیا ہے۔بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقات کے دوران جس میں 3 ممالک کی 6 مختلف ایجنسیاں تعاون کررہی تھیں یہ بات سامنے آئی کہ الطاف خانانی سے طلب کیا گیا تعاون انھیں پیش کی گئی سزا میں نرمی سے کہیں زیادہ تھا۔تقریبا ایک دہائی کیلئے خانانی اینڈ کالیہ انٹرنیشنل (کے کے آئی) پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے نفیس ایکسچینج کمپنی تھی جس کا نیٹ ورک دنیا بھر میں موجود تھا اور وہ دنیا میں اپنے گاہکوں کیلئے اربوں ڈالر منتقل کیا کرتی تھی۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق خانانی کے گاہکوں میں چین، میکسیکو اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ اور معروف دہشت گرد تنظیمیں شامل تھیں۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے الطاف خانانی کی امریکا میں گرفتاری کے کچھ ماہ بعد نومبر 2015 میں کہا تھا کہ الطاف خانانی لشکر طیبہ، داو¿د ابراہیم، القاعدہ اور جیش محمد سے اپنے تعلقات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اس بات کا اندازہ لگایا جارہا تھا کہ کے کے آئی کے ایک بینادی ڈائریکٹرز ہونے کی وجہ سے الطاف خانانی کو ان گروپس کے بینک اکاو¿نٹس اور درمیانی ذرائع کی تفصیلات کی معلومات کا عمل ہوگا، جن کیلئے وہ رقم منتقل کیا کرتے تھے۔عدالت نے الطاف خانانی کو بیورو آف پریزن کے حوالے کرتے ہوئے تجویز دی کہ وہ اپنی سزا فلوریڈا کے جنوبی ضلع کی ایک مقامی جیل میں گزاریں گے، سزا مکمل ہونے کے بعد انھیں ملک بدر کرنے کیلئے امیگریشن حکام کے حوالے کیا جائےگا۔ الطاف خانانی کو ستمبر 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے جیل میں قید ہیں، ابتدائی طور پر ملزم نے تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور عدالتی ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا تاہم گذشتہ سال یکم نومبر کو الطاف خانانی نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے سازش کے ایک الزام میں اپنی درخواست میں تبدیلی کی اور امریکی اٹارنی جنرل کے آفس نے دیگر 13 الزامات ختم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا اور ملزم کی جانب سے تفتیش میں تعاون کے جواب میں سزا میں نرمی کرنے کی درخواست بھی کی۔

مقبوضہ جموں کشمیر : گرین شرٹس پہن کر نوجوانوں کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کر کے مودی سرکار کے منہ پر جیسے تماچا رسید کر ڈالا ہو۔ کشمیر کے ایک مقامی کرکٹ کلب نے گرین شرٹس پہن کر نہ صرف میچ کھیلا بلکہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بھی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔میچ کے آغاز سے پہلے میدان میں پاکستان کے قومی ترانے کی گونج نے نوجوانوں کھلاڑیوں کے خون کو مزید گرما دیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا گرین شرٹس پہننے کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا اور دنیا کو یہ یاد کروانا تھا کہ ہم کشمیر کے ایشو کو نہیں بھولے۔

واہگہ بارڈر پر بھارت کا بڑا نقصان

لاہور (کرائم رپورٹر) بھارت کا قومی پرچم تیزی ہواں کی تاب نہ لاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج واہگہ پر تیز ہوائیں چلنے کے باعث ایک بار پھربھارتی ترنگا زمین بوس ہوگیا۔120 فٹ لمبے، 80 فٹ چوڑے اور 160 فٹ اونچے پول پرلگایا گیا جھنڈا،رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے زمین پر گرپڑا۔ 5 مارچ سے 4 اپریل تک بھارت کا سب سے بڑا ترنگا 3 بار پھٹ چکا ہے اور آج زمین بوس ہوگیا۔

جاوید ہاشمی سے مسلم ن لیگ کی اہم شخصیت کی ملاقات

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ،ذرائع کے مطابق منگل کے روزمسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کی ،اس موقع پرحنیف عباسی نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا ،دونوں رہنماﺅں نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔