پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر ….سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

انقرہ(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل کی نئی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا، وہ ان دنوں ترکی میں چھٹیاں منا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق خوبصورت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹنگ میں مصروف رہتی ہے، ان دنوں وہ چھٹیوں گزارنے کیلئے ترکی میں موجود ہے۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے ساحل پر موجود اپنی تصویر شئیر کی، جس میں انھوں نے جالی دار میکسی پہن رکھی ہے، اس تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل اطلاعات تھیں کہ ماہرہ خان نے اچانک فلم ”مولا جٹ 2“ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان دنوں وہ شعیب منصور کی فلم ”ورنہ“ کی شوٹنگ کرارہی ہیں جب کہ انھوں نے فرجادبنی اور مینوگور کی فلم ”سات دن محبت ان“ میں بھی کام کا معاہد ہ کیا ہوا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ ….امریکہ نے بڑا فیصلہ کر ڈالا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں خاتمے کےلئے کر دار کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ¾پاکستان کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا ۔توقع ہے کسی اور ملک کی سر زمین بھی ہمارے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی ¾افغانستان کا حل عسکری نہیں ¾افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور امریکہ مل کر کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔نکی ہیلی کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں خاتمے کےلئے کر دار کی پیشکش کے بعد اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستان ان کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ ہم ہمسایہ ملک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا ۔توقع ہے کسی اور ملک کی سر زمین بھی ہمارے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی، خطے کو محفوظ بنانے کےلئے ضروری ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے ۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان کا حل عسکری نہیں۔جب بھی افغانستان میں بدامنی ہوئی پاکستان کو نقصان پہنچا،افغانستان میں امن کے لیے اخلاص کے ساتھ تمام کوششوں میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور امریکہ مل کر کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان کے چین سے بہت اچھے تعلقات ہیں مگر امریکہ سے تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں

آپریشن ردالفساد جاری ….غیر ملکیوں سمیت انتہائی مطلوب افراد بارے بڑی خبر

پشاور/لاہور/کراچی/قصور (ویب ڈیسک)دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن رد الفساد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ پشاور میں دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں اور غیر ملکیوں سمیت ملک بھر سے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امن دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی۔کارروائی میں چمکنی موڑ سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 2 سہولت کار وں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تہکال میں پولیس موبائل پر حملے میں سہولت فراہم کی تھی۔ادھر صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکو مظہر اور لیاقت 40 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔لاہور میں یکی گیٹ کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔شاہ کوٹ پولیس نے پنواں کے قریب ہوٹل میں کارروائی کی جس میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ کارروائی میں ملزمان سے چرس برآمد کرلی گئی۔جہانیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ ا?پریشن کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔صوبہ سندھ میں کراچی کے علاقے سول لائن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ نارتھ ناظم آباد سے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے۔

دہشتگردی کا جڑ سے صفایا ….صدر مملکت کا واضح اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد ترقی کا سفر نہیں روک سکتے‘ دہشت گردی کا جڑ سے صفایا کیا جائے گا‘ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ بدھ کو صدر ممنون حسین نے لاہور میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کی۔ صدر نے کہا کہ مردم شماری سمیت تمام قومی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ دہشت گردی کا جڑ سے صفایا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مٹھی بھر دہشت گرد ترقی کا سفر نہیں روک سکتے۔ صدر نے ہدایت کی کہ زخمیوں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی ج ائے۔

یونس خان کا جھگڑا ….اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ممکنہ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کے مابین پریکٹس میچ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان امپائر سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پریکٹس میچ میں یونس خان کی امپائر راشد ریاض کے ساتھ اس وقت جھڑپ ہوئی جب انہوں نے یونس کے خلاف فیصلہ دیا، سابق کپتان نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور ان کی امپائر سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس دوران انہوں نے راشد ریاض کو کو گراﺅنڈ سے باہر جا کر ری پلے دیکھنے کا حکم دیا۔حالا ت خراب ہوتے دیکھ کر لیگ سپنر یاسر شاہ نے یونس خان اور راشد ریا ض کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا،اس موقع پر سابق کپتان کا غصہ دیکھ کر جونیئر کھلاڑی بھی حیران و پریشان نظر آرہے تھے۔

لاہور دھماکہ کے بعد پاک فوج کے سپہ سالار کا اہم اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں اور سویلین عملے یک شہادت بلاشبہ بڑی قربانی ہے لیکن مردم شماری ہر قیمت پر پوری کی جائے گی کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ بدھ کے روز لاہور میں مردم شماری وین پر خود کش حملے کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جوان اور شمار کنندگان سویلین مردم شماری میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے ان کو نشانہ بنایا بے شک فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بڑی قربانی ہے کیونکہ جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی لیکن مردم شماری کا انعقاد بھی پوری ذمہ داری ہے جو کہ ہر قیمت پر پوری کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے جوانوں کے عزم مزید مستحکم ہوئے ہیں ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی قوم کی حمایت سے جلد دہشتگردوں کا پاک سرزمین سے صفایا کردینگے

مردم شماری ٹیم پر حملہ حملہ آور کون تھا ؟ ابتدائی رپورٹ میں حیران انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو کاﺅنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ۔خود کش حملحہ آور اُزبک ہے اور اس نے مردم شماری کی وین پر پیچھے سے پیدل آکر دھماکہ کیا وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب پر برہم تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بدھ کے روز لاہور دھماکہ کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کوپیش کردی گئی جس میں بتایاگیا کہ مردم شماری کی ٹیم پر حملہ 7.45پر اس وقت ہوا جب مردم شماری وین فرائض کی انجام دینی کیلئے مانوالہ چوک پر پہنچی تو وہاں سے پیدل اُزبک حملہ آور نے خود کو وین کے پیچھے سے دھماکہ کے ذریعے اُڑادیاحملہ آور کی عمر 21سے 22سال تھے اور اس کا سر اور جسم کے دیگر اعضاے اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کیلئے فرانزک لیب میں موجود ہیں جملہ میں 8سے 10کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا جس میں بال بیئرنگ بھی شامل تھے رپورٹ میں بتایا گیاکہ خودکش دھماکے میں 4فوجی جوانوں سمیت 2شہری شہید ہوئے اور 10سویلئن مزید زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سی ایم ایچ لاہور اور جناح ہسپتال منتقل کیاگیا دھماکہ کے بعد سیکیورٹی حکام نے مانوالہ چوک پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج تحقیقات کیلئے حاصل کرنا چاہی تو وہ کیمرا خراب نکال جبکہ مزید قریبی کیمروں کی فوٹیج تحقیات کیلئے حاصل کرلی گئی ہیں اسکے علاوہ وزیر اعلی شہباز شریف چیف سیکرٹری ]پنجاب اور ایڈشنل سیکرٹری پر شدید برہم ہوئے اور انہیں کہا کہ آفس میں کیا کر رہے ہو فوراً دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کیوں نہیں گئے اس کے علاوہ شہباز شریف نے آئی جی پیجاب مشتاق سکھیرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد تحقیقات کریں کہ آخر دہشتگرد لاہور میں کیسے پہنچا اور اسکے کون سے سہولت کار ابھی بھی لاہور میں موجود ہیں جھنوں نے اسکی معاونت کی ۔

آئی پی ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج، ہریتک پرفارم کرینگے

ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن ( آج)بدھ سے شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ میں ایک دو نہیں بلکہ8 افتتاحی تقاریب ہوں گی،مرکزی افتتاحی تقریب میں اس بار بالی وڈ اسٹار ریتک روشن اور ٹائیگر شروف پرفارم کریںگے۔ دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم آج افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دس مقامات 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔انڈور جس نے آخری بار 2011ء میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کی تھی چھ برس دوری کے بعد دوبارہ میچز کا میزبان بنے گا۔ ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے سات میچز ہوم گراو¿نڈ جبکہ بقیہ سات میچز مختلف مقامات پر کھیلے گی۔راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم 21 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹ، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

عمران نذیر بارے افسوسناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ انہیں ایتھرائیسڈ نامی بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کے سبب وہ کرکٹ بیٹ پکڑنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں سابق کپتان راشدلطیف نے انکشاف کیاہے کہ تین سال قبل ایک میچ کے دوران گیندان کے سر پر لگ گئی تھی جس سے انہیں ایتھرائیسڈ نامی بیماری لاحق ہوگئی جس کے سبب اب وہ بیٹ بھی نہیں پکڑسکتے جس کی وجہ ا±ن کے ہاتھ کی گرپ ختم ہوجانا ہے۔اس انجری سے نجات کیلئے انہوں نے ادویات استعمال کیں تو اس کے سائیڈ افیکٹ سے وہ کافی موٹے ہوگئے۔اگرچہ ادویات سے انہیں ایتھرائیسڈ سے قدرے افاقہ ہواہے مگر اس کے باوجود وہ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ اب عمران نذیر انڈر19پلیئرزکے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور ا±نہیں کرکٹ سکھاتے ہیں۔

بنگالیوں سے ہوم سیریز لنکا میں ہوگی

کراچی(نیوزایجنسیاں) سری لنکا میں ایک دن قیام کے بعد چیئرمین پی سی بی کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کی دعوت پر سری لنکا گیا تھا۔ تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت خوشگوار رہی۔شہریارخان کہتے ہیں کہ گورننگ بورڈ کی خواہش ہے وہ چیئرمین نہ بھی رہے تو آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ شہریار خان نے کہا کہ دو بار بنگلہ دیش جا چکے، اب ان کے ساتھ سیریز کسی تیسرے وینو پر ہو گی۔ بنگلہ دیش کی اے ٹیم پاکستان آرہی ہے، امید ہے اگلے سال اور ٹیمیں بھی آئیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نہ بھی ہوا تو آئی سی سی کی اگلی میٹنگز میں جاو¿ں گا اور پاک بھارت سیریز پر بات چیت آئی سی سی میٹنگ میں ہو گی۔