خبردار یہ چیز کثرت سے کھائی جائے تو کینسر ہو سکتا ہے

کراچی(نیوز ڈیسک)چاول دنیا کی کئی قوموں کا من بھاتا کھانا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال آپکو کینسر میں بھی مبتلا کرسکتا ہے کیونکہ چاول میں انتہائی زہریلی دھات سنکھیا معمول سے کافی زیادہ مقدارمیں پائی جاتی ہے۔برطانوی یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا کہ چاول میں انتہائی زہریلی دھات آرسینک معمول سے کافی زیادہ مقدارمیں پائی جاتی ہے ، آرسینک کی مقدار والے چاول کثرت سے کھانے سے امراض قلب، ذیابیطس، اعصابی نظام کی کمزوری سمیت پھیپھڑے اور مثانے کے کینسرلاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلئے چاولوں کو کافی فلٹر کرنیوالی مشین یا کیتلی میں ابالا جائے تو چاولوں میں سے 85 فیصد سنکھیا کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کا ایک اور سرپرائز

کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات میں ایک اورسرپرائزدینے کا فیصلہ کرلیاہے، بے نظیربھٹو کی بہن صنم بھٹو بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں سے خطاب اورلیاری سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیربھٹوکی بہن صنم بھٹو کو2018 کے انتخابات میں انتخابی معرکے میں اتارنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فی الحال معاملے کوآئندہ انتخابات کے اعلان تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ طے کرلیا گیا ہے کہ صنم بھٹو نہ صرف 2018 کے انتخابی معرکے میں خود حصہ لیں گی بلکہ وہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گی۔ پیپلزپارٹی کے ایک حلقے کی جانب سے تجویز دی گئی کہ صنم بھٹو کوسینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا ممبربنایا جائے ۔ پیپلزپارٹی کے معتبرترین ذرائع کے مطابق صنم بھٹو کولیاری کی نشست سے انتخاب لڑایا جائے گا ۔سابق صدرآصف زرداری کی ہدایت پرفی الحال صنم بھٹو کو پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پرفعال کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیاہے تاہم سابق صدر صنم بھٹو کومیدان سیاست میں عین انتخابات کے موقع پرلاکرملکی سیاست میں ایک نیا سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔

حکومت کا نااہلی کا واضح ثبوت ، اہم رہنما کا بڑا انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک)سر براہ میڈیا سیل تحرےک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بیدیاں روڈ لاہور میں وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ واقع کی تحقیقات کر کے قوم کے سامنے لائی جائے اور ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ایسے واقعات سے دشمن ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ قوم کے ساتھ ساتھ فوج نے بھی دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے اور قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔ ایسی بزدلانہ کاروائیاں ملک واسلام کے خلاف گہری اورخطرناک سازش ہے ایسی کاروائیاں کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے پاکستان میں ایسے پے درپے واقعات کا ہونا حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے انسانیت کے سفاک دشمنوں نے ایک بار پھر ملک عزیزکو خون و آگ میں نہلا دیا ہے۔ وحشی درندے آخر کب تک بے گناہ انسانوں کو انسانیت سوز بربریت کا نشانہ بناتے رہیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کے نذر نہ ہونے دیا جائے۔

ملکی ترقی کیلئے کیا ضروری ؟ عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے ، معیاری تعلیم کے لئے اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جائے ، تعلیمی نصاب معاشرے اور حالات سے ہم آہنگ کرکے اساتذہ کو تربیت دی جائے ، خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام مثالی ہے ، کرپشن کا پیسہ پکڑ کر تعلیم پر خرچ کرینگے تاکہ قوم کے معماروں کی بہتر تربیت ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں تعلیم کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بہتر اور معیاری تعلیم انتہائی ضروری ہے تحریک انصاف کا منشور معیاری تعلیم کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے حالیہ برسوں میں خیبر پی کے حکومت نے تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے جو انقلابی کام کیا ہے اس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے چالیس ہزار اساتذہ کو این ٹی ایس کے تحت بھرتی کیا تاکہ سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوسکے کیونکہ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوسکتا ہے کہ اساتذہ بھی سفارش پر بھرتی ہوں عمران خان نے کہا کہ ناقص سسٹم کے تحت سیاسی بنیادوں پر بھرتی کچھ اساتذہ بیرون ملک کام کررہے ہیں جو ملک وقوم کے لئے انتہائی ضرر رساں ہے تحریک انصاف تعلیم میں بھی انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو یکساں نظام تعلیم سے بدلا جائے انگریزی وقت کی ضرورت ہے لیکن اس کے سیکھنے کا مقصد یہ نہیں کہ بچوں کو اپنے کلچر سے دور کیا جائے دراصل تعلیمی نظام اور اس کا نصاب معاشرے اور حالات کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ جدیدیت کے ساتھ ساتھ بچے اپنی رویات سے بھی باخبر رہے اور اس کے بل بوتے پر اپنے معاشرے کی اصلاح و ترقی کیلئے مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرسکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم اپنے منشور کے مطابق تعلیمی اصلاحات لارہے ہیں اور یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ خیبر کے پی کے میں نہ صرف ستر فیصد نئے سکول بچیوں کے لئے بن رہے ہیں بلکہ ہر تین کالجز میں سے دو کالجز طالبات کے ہیں جبکہ مدارس کے اساتذہ کو بھی تربیت دینے کے حوالے سے مخلصانہ کام ہورہا ہے تاکہ مدارس کے طلبہ کوبھی قومی دھارے میں لایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مسلسل گھیرا تنگ کررکھا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ کرپشن کا جتنا پیسہ پکڑیں اسے تعلیم پر ہی خرچ کریں تاکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لائی جاسکے #/s#

یونس خان اور مصباح الحق بارے بڑی خوشخبری

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سال 2017 کے وزڈن کرکٹرز میں شامل کرلیا گیا۔وزڈن کرکٹرز المانیک نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوبڑے نام یونس خان اور مصباح الحق کو بھی شامل کرلیا گیا۔وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں رواں سال ایشیائی کھلاڑیوں کا راج رہا جہاں ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی نامزد کیا گیا جس کے بعد تین ایشیائی کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔یونس خان کی جانب سے 2016 میں دورہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم نے سیریز کو 2-2 سے برابر کردیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آگئی تھی۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ کی نمبرایک ٹیم بننے کا اعزازحاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم اور جاوید میانداد بھی وزڈن کرکٹرز میں شامل رہ چکے ہیں۔2017 میں وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں ایک اور بڑا نام ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ہے جنھوں نے نہ صرف اپنی ذاتی کارکردگی سے بھارت کو فتوحات دلائیں بلکہ بطور کپتان اپنی ٹیم کو دنیا کی سرفہرست ٹیم بنایا اور یکم اپریل کے مقرر وقت تک اس درجے کو برقرار رکھ کر سب سے زیادہ انعام پانے والی ٹیسٹ ٹیم بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔ویرات کوہلی کو دنیا کا سرفہرست کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکٹ، کرس ووکس اور ٹی ایس رولینڈکا نام بھی وزڈن کرکٹرز 2017 کی فہرست میں شامل ہے۔آسٹریلیا کی ایلیسی پیری نے خواتین وزڈن کرکٹر2017 کا اعزاز اپنے نام کیا۔یاد رہے کہ 1889 میں شروع کیا گیا وزڈن کرکٹرز ایوارڈ کسی بھی کھلاڑی کو کیریئر میں ایک مرتبہ دیا جاتا ہے۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش

پونچھ(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ،خود کار ہتھیا رو ں اور مارٹر گو لو ں سے شدید فائرنگ کی جسپر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ،ادھر بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان ملیش مہتا نے خبررساں ادارے آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں بھارتی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی اور فائرنگ کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ،واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ چار روز سے مسلسل پونچھ اور جموں کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

دفاتر میں لڑائی ،خراب رویہ کی اہم وجہ سامنے آگئی

ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) رانرڈیم سکول آف مینجمنٹ کے محققین کے مطابق صرف ایک رات کی ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویئے کا سبب بن سکتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق نیندپوری نہ ہونے کے باعث کام کرنے والے افراد تھکے ہوئے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ غیرارادی طور پر بے ضرورت کام کر بیٹھتے ہیں۔

موبائل اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کیلئے مفید خبر

جنیوا(خصوصی رپورٹ)سوئٹزر لینڈ کی بازل یونیورسٹی کے شعبہ برائے کرونو بائیولوجی کے ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ موبائل اور سمارٹ فون پر ایس ایم ایس پڑھتے ہوئے یا پھر لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے انسان چوکس ہوجاتا ہے اور اس کی نیند غائب ہونا شروع ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنیوالا شخص فطری گہری نیند سے بھی محروم ہوجاتا ہے ۔ اس کی وجہ ان آلات سے نکلنے والی نیلی روشنی ہے ۔انسان کا اعصابی نظام انتہائی حساس ہے اور نیلی روشنی پر بہت تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے ۔ نیلی روشنی فوری طور پر انسان کی اس اندرونی گھڑی کو متاثر کرتی ہے جو ہماری نیند کیساتھ منسلک ہوتی ہے ۔

آئندہ سال 5Gنیٹ ورک کے ساتھ سنہرے دور کا آغاز کرے گا

بیجنگ (آئی این پی) چین آئندہ سال 5Gنیٹ ورک کے ساتھ سنہرے دور کا آغاز کرے گا،800ملین 4Gموبائل صارفین میں سے 60فیصد صرف چینی صارف ہیں ،5Gنیٹ ورک کے بعد صارفین مزید تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے ۔ چینی کے معروف اخبار رونامہ شنگھائی کے مطابق انڈسٹری کے ایک عہدیدار نے شنگھائی میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی مواصلاتی فورم میں بتایا کہ 5Gنیٹ ورک 4Gنیٹ ورک سے 20سے50فیصد تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ رسائی دے گا اور 5Gنیٹ ورک اقتصادی ومعاشی ترقی میں جدت پسندی کے ساتھ اضافہ کرے گا۔ چائنہ یونیکوم کے مطابق 5Gکی بدولت چین تحقیق اور ترقی میں اہم پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ چین کی آئندہ نسل کےلئے تیز رفتار انٹرنیٹ ٹیلی کمیونیکیشن اور مختلف نئی ایپلیکشنز کے ذریعے نئے سنہرے دور میں داخل ہوگی۔

بیویوں سے تنگ شوہروں کیلئے بڑی خوشخبری

ؓبےجنگ(ویب ڈیسک)چینی شہری نے ‘مشینی بیگم’ ایجاد کر کے دنیا کو ورطہ حےرت مےں ڈال کر دنیا بھر میں خواتین کی قلت پر قابو پانے کا نیا راستہ ڈھونڈ لےا ہے برطانوی مےڈےا کے مطابق چین کے ایک 31 سالہ انجینیر زنگ گیاگی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو خواتین کی صفات سے متصف ہے۔ اس خود کار عورت میں وہ تمام خوبیاں موجود ہوں جو ایک زندہ انسان خاتون میں ہو سکتی ہیں۔ اس مشینی بیوی کو اپنانے کے بعد اس کے ساتھ ہنی مون بھی منایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتیس سالہ زینگ گیاگی نے حال ہی میں عورت کی شکل کا ایک ربوٹ تیار کیا جسے ’ینگ ینگ‘ کا نام دیا گیا۔ گذشتہ جمعہ کو اس نے ہانگزو شہر میں اس روبوٹ بیوی سے شادی بھی کی مصنوعی بیوی کا وزن ساڑھے چار کلو گرام ہے جسے اٹھا کر کسی بھی مقام پر ساتھ لے جایا جا سکتا ہے