لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو

لاہور/ کراچی/ ملتان/اسلام آبا/روالپنڈی/فےصل آباد /سےالکوٹ /حافظ آباد /مر ےدکے /گوجرنوالہ (نمائندگان خبریں) لاہور سمےت ملک بھر مےں بجلی کا شارٹ فال4ہزار سے زائد ہونے پر چھٹی کے روز بھی غےر اعلانےہ بدتر ےن لوڈشےڈ نگ ‘لاہور سمےت کئی شہروں مےں بجلی کی لوڈشےڈ نگ کے خلاف احتجاج مظاہرے ‘بجلی کے بل بھی نذر آتش اور حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی جبکہ وزےر مملکت عابدشےر علی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی بلکہ بجلی کے ٹرانسمشن سسٹم کوبہتر بنانے کے لئے مرمت کے کاموں کی وجہ سے بجلی بند ہوتی ہے۔ تفصےلات کے مطابق ملک بھر مےں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار مےگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے اور موسم گرما شروع ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہو چکی ہے جس سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار 13سو میگا واٹ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ ادائیگیاں نہ ہونے اور تیل کی عدم دستیابی کے باعث آئی پی پیز بھی اپنی مجموعی استعداد سے 30 فیصد کم بجلی پیدا کر رہے ہیں ، علاوہ ازیں نندی پور ،کوٹ ادو اور دیگر پلانٹ بند ہونے سے پیداوار میںمتاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے اتوار کے روز ملک بھر مےں مارکٹےں بند ہونے کے بعد بھی بجلی کی لوڈشےڈ نگ مےں کمی نہ آسکی اورچھٹی کے روز بھی لاہور کے ساتھ ساتھ دےگر شہروں مےں 6سے8جبکہ دےہاتیوں مےں10گھنٹوں سے زائد تک بجلی کی بدتر ےن لوڈشےڈ نگ ہو تی رہی جسکے خلاف لاہور کے علاوہ بعض شہروں مےں لوڈشےڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ے بھی کےے گئے جن مےں مےں مظاہر ےن نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کےساتھ ساتھ بجلی کے بل بھی نذرآتش کےے اور وزےر اعظم مےاں نوازشر ےف سے مطالبہ کےا ہے کہ بجلی کی لوڈشےڈ نگ کے خاتمے کےلئے ہنگامی بنےادوں پراقدامات کےے جائے اور قوم کی بجلی کی لوڈشےڈ نگ کے اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے لوڈشیڈنگ اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی اجازت مانگ لی جبکہ پارٹی قیادت کو پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر شدت کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھانے کے علاوہ دیگر آپشنز استعمال کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو‘ پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت دیگر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ 6ماہ کیا 4سالوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی ہے لہٰذا ہمیں ان کے خلاف اضلاع اور صوبے کی سطح پر احتجاج کی اجازت دی جائے جبکہ پارٹی چیئرمین کو تجویز دیتے ہوئے پارٹی قائدین نے کہا کہ پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر شدت کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھانے کے علاوہ دیگر آپشنز بھی استعمال کئے جائیں جبکہ اس حوالے سے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ (ن) لیگ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

20 افراد کے قتل کی سرزہ خیز واردات …. زخمی مرید کے تہلکہ خیز انکشافات

سرگودھا(خصوصی رپورٹ)نواحی چک 95 میں 20افراد کے قتل کی لزرہ خیز واردات والے دربار کا متولی الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ اس کے مریدوں میں سرکاری افسر بھی شامل تھے، این اے 67 سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے بتایا کہ اسلام آباد میں گجر فیملی کے ایک شخص بابواحمدخان نے تین برس قبل چک 95 میں آکر پیری مریدی کا نظام بنایا وہ فوت ہوا تو علی محمد گجر جس نے یہ زمین عطیہ کی اس نے دربار بنالیا، اس کے فوت ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید متولی بن گیا، اس کے مریدین میں پڑھے لکھے اور سرکاری افسر بھی شامل تھے وہ مریدین کو ڈنڈے اور تھپڑ مارتا تھا کہ اس طرح تمہارے گناہ چھڑتے ہیں، پیر کے کہنے پر مریدین نے جنت میں جانے کیلئے ایک دوسر ے کو ڈنڈے اور خنجر مار کر ہلاک کرنا شروع کردیا، جو قتل ہوتا تو اسے ایک مقام پر لٹاکر مارنے والا اس کی جگہ لے لیتا کہ جنت میں جانے کی اب میری باری ہے ، خودکش حملے کرنے والوں کی طرح ان کی بھی برین واشنگ ہوئی تھی، پکے مریدین کو فون کرکے باری باری بلایا جارہا تھا ، آج بھی متعدد لوگوں کی باری تھی،کچھ فیملیز اسلام آباد سے آرہی تھیں، انہوں نے صحن میں موجود ایک جگہ کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں مریدین کو ننگا کرکے مارا جاتا ۔ جبکہ ان کے کپڑے پلید قرار دیکر جلادئیے جاتے، ذوالفقار بھٹی نے بتایا کہ علاقے میں خواندگی کا تناسب سب سے زیادہ ہے تاہم یہاں درباروں کا سلسلہ ضعیف الاعتقادی کے سبب جاری ہے، آر پی او ذوالفقار حمید نے بتایا 4ملزموں نے 20افراد قتل کئے 3ملزم گرفتار کرلئے جن سے دھینگا مشتی ہوئی، انہوں نے ایس ایچ او کی وردی پھاڑ دی، جائے وقوعہ سے ملنے والا نشہ آور مواد اور خون کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوادئیے ہیں، کچھ ملزموں کے مطابق عبدالوحید کو خدشہ تھا یہاں دفن شخصیت کا بیٹا آصف اسے مار کر گدی حاصل کرنا چاہتا ہے، ساری ذمہ داری پولیس کی نہیں، یہاں کچھ غلط ہورہا تھا تو شہریوں کو اطلاع دینا چاہیے تھی ۔مقامی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ چارزخمیوں کی عمریں 30سے 40برس ہیں، انہیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، زخمی توقیر نے بتایا خلیفہ عبدالوحید جلالی طبیعت کے ہیں، واقعہ کی رات زیادہ جلالی ہوگئے، انہوں نے مریدوں کو ڈنڈے مارے ، میں بے ہوش ہوا تو مجھے باہر پھینک دیاگیا، ہوش آنے کے بعد میں بھاگ گیا۔ میں نے انہیں مارا ہے اور میں ہی انہیں زندہ کروں گا، گرفتاری کے وقت عبد الوحید کا جھوٹا دعویٰ۔لاہور، سرگودھا(خصوصی رپورٹ) چک 95 شمالی کے واقہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد رات گئے ہی ہسپتال اور جائے وقوعہ پر جمع ہونا شروع ہو گئی۔ سرگودھا کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی آستانے یا دربار پر 20 افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہو ، شہریوں نے اس المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی رات 7 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قتل کیا گیا، سجادہ نشین نے مریدوں کو گناہ جھاڑنے کیلئے ڈنڈے سے مارنے اور انہیں چپ رہنے کا کہا، مرید سجادہ نشین سے عقیدت میں ڈنڈے کھاتے رہے، سجادہ نشین نے مریدوں سے کہا کہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دوں تو صبح صحیح حالت میں لے آﺅں گا، ایک ٹی وی کے مطابق سجادہ نشین عبدالوحید مریدوں کو ایک دوسرے سے ڈنڈوں سے وار کراتا، ہار اس دوران مریدوں کی موت بھی واقع ہوتی رہی، اندھے اعتقادمیں مرید ایک دوسرے کو ڈنڈوں، خنجروں اور تیزدھار آلات سے ایک دوسرے کو مارتے رہے ڈنڈے کھانے کے بعد ایک زخمی مرید وہاں سے نکلا مگر قریبی آبادی میں پہنچنے کے باوجود کسی کو اس واقعہ کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی پولیس کو اطلاع کی ایک زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ عبدالوحید کے ساتھ اندھی عقیدت رکھتی تھی، عبدالوحید جو کہتا رہا وہ چپ چاپ اسے برداشت کرتی رہی اور اس نے ڈنڈے کھائے ایک گرفتار شریک ملزم نے بتایا کے قاتل عبدالوحیدکے مریدوں میں پڑھے لکھے لوگ شامل تھے جو اس کیلئے درگاہ پر شراب بھی پہنچایا کرتے تھے، ہفتے میںتیسرے چوتھے دن شراب کی محفل جمتی تھی، وریں اثنا سائحہ سرگودھا کا مرکزی ملزم سابق ڈپٹی الیکشن کمشنر عبدالوحید قبل رات ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کا شکار تھا ملازمت پر بحالی کیلئے چند روز قبل دیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات بھی کی تھی، ایف آئی اے میں بھیخدمات سرانجام دیں، عبدالوحید لاءگرایجویٹ تھا اور بطور لیگل اسٹنٹ الیکشن کمیشن میں بھرتی ہوا 2000ءمیں ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں آگیا اور پانچ سال تک بطور انسپکٹر تعینات رہا، 2005ءمیں پرموشن کیلئے دوبارہ الیکشن کمیشن میں واپس آگیا، اس کی گریڈ 17 میں ترقی ہو گئی اور بطور اسٹنٹ الیکشن کمشمر کوئٹہ تعیناتی کر دی گئی اور پھر اسے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور بنادیا گیا، 2015ء کے بلدیاتی انتخابات کے عمل کے دوران اپنی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشنز رانا محمد اسلم کو عہدے سے ہٹا کر عبدالوحید کو لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن کا انچارج بنا دیاگیا، اس طرح عبدالوحید کی زیر نگرانی حلقہ بندیاں ہوئیں، پولنگ سکیم بنائی گئی اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، جسٹس(ر) ریاض کیانی کی بطور ممبر معیار ختم ہوئی تو نئی انتظامیہ نے فروری 2016ء میں اس کا تبادلہ سجاول سندھ میں کردیا، اس پر اس نے بڑا شور مچایا لیکن اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئیجس پر اس نے قبل اذوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی اور ریٹائر ہو گیا، وہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو سرگودھا جاتا تھا جبکہ باقی دن لاہور میں اپنے گھر محفل کرتا تھا، ادھر الیکشن کمیشن نے سرگودھاس واقعہ کے مرکزی ملزم عبدالوحید سے لا تعلق کا اظہار کر دیا، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت الیکشن کمیشن کا ملازم نہیں، عبدالوحید نے الیکشن کمیشن سے ڈیڑھ سال قبل ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ لرزہ خیز واردات گدی نشینی کا شاخسانہ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالوحید اور پیر علی محمد گجر کے بیٹے آصف کے درمیان گدی پر قبضہ کیلئے تنازعہ چل رہا تھا۔ علی محمدگجر اسلام آباد میں رہتا تھا اور سرگودھا منتقل ہوگیا جہاں ایک تھڑے پر بیٹھ کر دم درود کیا کرتا تھا۔ علی محمد گجر کی دو سال قبل وفات ہوئی تو اس کے بیٹے آصف نے ای جگہ پر بیٹھ کر دم درود کرنے کا کام شروع کردیااور اس طرح دونوں کے درمیان گدی نشینی کا تنازعہ چل نکلا۔ آصف اور ملزم عبدالوحید‘ دونوں کی گدی کے خواہشمند تھے اور اس پر تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ بلایا اور قتل ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی برادری کے ساتھ ہے جو صلح صفائی کے لئے بلائے گئے جرگے میں شرتک کیلئے آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جیسے جیسے لوگ آگے میں شرکت کیلئے آتے رہے تو انہیں دربارکے ساتھ متصل مکان میں لے جاکر نشہ آور غذا کھلائی گئی اور پھر قتل کیا جاتا رہاہے۔ ملزم عبدالوحید مریدوں کو برہنہ کرکے دھمال ڈلواتا تھا۔ اس کا کہنا تھا اس طرح کرنے سے ان کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ملزم اپنے مریدوں پر پہلے بھی تشدد کرکے ان کا تزکیہ نفس کرتا رہتا تھا لیکن اس بار انہوں نے انسانیت کی تذلیل کرکے ایک تاریخ رقم کردی ہے۔

دنیا میں سب سے کمزور ، مگر سب سے مہنگی چیز منظر عام پر

دمشق(ویب ڈیسک )شام کی پارلیمان نے پاسپورٹ کے اجراء،تجدید اور سفری دستاویزات کے حصول کے لیے قونصلر فیس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب شامی پاسپورٹ دنیا میں مہنگا ترین بن گیا ہے۔شامی عرب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون کی دفعہ نمبرایک میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے اجراءیا تجدید اور شامیوں کے لیے سفری دستاویزات کی قونصلر فیس 800 ڈالرز ہو گی۔ماضی میں ان سفری خدمات اور پاسپورٹ کے اجراءکے لیے قونصلر فیس 400 ڈالرز لی جاتی تھی۔ گذشتہ سال ورلڈ اٹلس کی جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق ایک شامی پاسپورٹ کے اجراءکی لاگت دنیا میں سب سے زیادہ آتی تھی۔اس کے بعد ترکی کا پاسپورٹ سب سے مہنگا تھا اور اس کی لاگت 250 ڈالرز تھی۔ آسٹریلیا کی سفری دستاویزات تیسرے نمبر پر تھیں اور ان کی لاگت 200 ڈالرز کے لگ بھگ تھی۔چوتھے نمبر پر سوئٹزرلینڈ اور میکسیکو کے پاسپورٹس تھے اور ان کی لاگت قریباً 160 ڈالرز تھی۔تعجب خیز امر یہ ہے کہ شام میں گذشتہ چھے سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں شامی پاسپورٹ دنیا میں کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوچکا ہے اور جو ممالک اس پاسپورٹ کے حاملین کو اپنے ہاں بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیتے ہیں،ان کی تعداد بہت تھوڑی ہے مگر ان حقائق کے باوجود صدر بشارالاسد کی پارلیمان نے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی فیس میں د±گنا اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ہینلے اور پارٹنرز کی گذشتہ سال کی درجہ بندی کے مطابق شامی پاسپورٹ اپنی مضبوطی کے اعتبار سے دنیا کے 104 پاسپورٹس میں سے 101 ویں نمبر پر تھا۔اس کے بعد بالترتیب پاکستان ،عراق اور افغانستان کا نمبر آتا ہے۔

دنیا کا ابھرتا سپر سٹار …. کیرئیر کی پہلی سیریز میں ریکارڈ بنا ڈالا

پورٹ آف سپین(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنے انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے 18سالہ لیگ سپنر نے 4ٹی ٹوئنٹی میچز میں 15.5اوورز میں 75رنز دے کر 10شکار کئے جو پاکستان کے کسی بھی بالر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین پر فارمنس ہے ۔اس فہرست میں پہلا نام ہالینڈ کے احسن ملک کا ہے جنہوں نے 11وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاداب خان اور سرفراز احمد بارے شاہد آفریدی کا حیران کن انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز سے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3-1سے کامیاب ہونے کے بعد قومی ٹیم اور شاداب خان کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔اپنے انٹر نیشنل کیر ئیر کی پہلی ہی سیریز میں 10وکٹیں لینے والے شاداب خان کی تعریف ہر کوئی کر رہا ہے اور اب سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان پاکستان کیلئے بہترین تلاش ہیں ۔آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو بھی مبارکباد دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز سے بہت اچھی سیریز جیتی اور سرفراز نے اعلی کپتانی کی ۔شاہدآفریدی نے بلے بازی کے شعبے میں مستقل پرفارمنس دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا قومی کرکٹ ٹیم بارے بڑا اعلان

لاہور(اے این این)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور پوری ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور کھلاڑیوں نے ٹی20 چیمپئن کو ہوم گراﺅنڈ پر شکست دیکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی 20 میں شکست دیکر سیریز1-3سے اپنے نام کی ہے۔

1965 کی جنگ کے عظیم ہیرو ائیر مارشل ہم سے بچھڑ گئے

کراچی(ویب ڈیسک )1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرمارشل عظیم داﺅد پوتا کراچی میں انتقال کرگئے‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے عظیم داﺅد پوتا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عظیم داﺅد پوتا ایک جری پائلٹ‘ امتیازی سکالر اور محب وطن پاکستانی تھے‘ وہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرمارشل عظیم داﺅد پوتا کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عظیم داﺅد پوتا نے 16 دسمبر 1951 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965 کی جنگ میں عظیم داﺅد پوتا نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کرکے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا تھا۔ جرات اور بہادری کے اعتراف میں عظیم داﺅد پوتا کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔ عظیم داﺅد پوتا 1983 میں زمبابوے ایئرفورس کے غیر مقامی کمانڈر بنے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے عظیم داﺅد پوتا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم داﺅد پوتا ایک جری پائلٹ‘ امتیازی سکالر اور محب وطن پاکستانی تھے۔ وہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق داو¿د پوتا نے نے 16دسمبر 1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 1965 کی جنگ میں انہوں نے واہگہ کے اٹاری سیکٹر پر بمباری کر تے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا اس جرات و بہادری پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا آپ اکتوبر 1999سے 24مئی 2000تک سندھ کے گورنر بھی رہے ۔(ن غ)

آرمی چیف کی لندن روانگی, اہم معاملات سامنے آگئے

لندن (وجاہت علی خان سے) افواج پاکستان کے چیف قمر جاوید باجوہ اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ اتوار کی دوپہر لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ اور برٹش آرمی کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا خبریں ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود ہیں۔ آرمی چیف اپنے تین روزہ دورے میںبرٹش آرمی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک روٹین کا دورہ ہے کیونکہ ہر سال ایک دورہ پاکستان اور ایک دفعہ برطانوی آرمی چیف ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرتے اور باہمی دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں آرمی چیف کے اعزاز میں آج پیر کی شام ہائی کمیشن کی طرف سے ایک عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں پاکستان کمیونٹی کے سرکردہ افراد شرکت کریں گے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ …. پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی گنیں خاموش

راولاکوٹ (ویب ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری‘ پیر کو بھارتی افواج نے بلا اشتعال عباس پور اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی ‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں‘دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری عتیق شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پیر کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے عباس پور اور کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی ہے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ دوسری جانب دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری عتیق شہید ہوگیا

گرمی میں ”لو“ اور ”ہیٹ سٹروک“ سے بچنے کا آسان نسخہ

لاہور (ویب ڈیسک) گرم موسم شروع ہوتے ہی انسان سمیت ہر جاندار متاثر ہونے لگتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے پسینہ تیزی سے خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے نمکیات ضائع ہونے لگتے ہیں، گرمی میں ” لو” Heat Stroke لگنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں جو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔سر درد، سر کا چکرانا، تھکاوٹ، شدید بخار، کمزوری ، جلد کا گرم اور سرخ ہوجانا ” لو” لگنے کی علامات ہیں۔ ” لو” لگنے کی صورت میں خون کا دوران تیز ہوجاتا ہے، بار بار پیشاب آتا اور مریض بے ہوش ہوجاتا ہے، سانس میں تنگی ہونے کے باعث خراٹے جیسی آواز آتی ہے، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور دل ڈوبنے لگتا ہے، اعصاب میں تناو¿ کا احساس ہوتا ہے، منہ خشک ہوجاتا ہے، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے چھوٹی آنت میں خراش اور معدے میں تیزابیت پیدا ہوجاتی ہے اور قے آنے لگتے ہیں۔ چند طبی ماہرین ” لو” سے بچنے کیلئے چند اقدامات اور احتیاطی تدابیر کی صلاح دیتے ہیں۔گرم موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے، روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئے۔چائے ، کافی ، عام قسم کی مشروبات اور گرم اشیائ کا استعمال کم سے کم کیجئے۔دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر نکلیں اور پانی ساتھ رکھیں۔ روزانہ ایک یا دومرتبہ نہانا چاہئے۔گرمی میں گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال نہ کریں۔ستو کے شربت کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، اس کے ساتھ گوند کتیرا، تخم لنگا اور اسپغول کی بھوسی کا پانی میں بھگو کراستعمال بھی مفید رہتا ہے۔کچی اور پکی لسی کا استعمال بھی ” لو” سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔تربوز گرمی کا بہترین توڑ ہے، اس کے ساتھ کالی مرچ کا سفوف ضرور استعمال کیا جائے، کھیرا٬ فالسہ اور آلو بخارہ بھی” لو” میں انتہائی مفید ہے جبکہ تلی ہوئی، باسی اور نشاستہ والی غذائیں سے حتٰی الامکان اجتناب کیا جائے۔