مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کی انتہا, 11سالہ بچے کیساتھ افسوسناک سلوک

سری نگر(خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے طلم و ستم کی انتہا کر دی۔ سری نگر میں 11 سالہ بچے اور اس کے دوست کو بھی بھارتی فوجیوں نے سزادینے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔ میر میران شہر میں عام ہڑتال اور بھارت مخالف مظاہروں کے دوران اپنے دوست کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا۔ کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں روک لیا اور کہا کہ وہ اس طرح باہر کیوں گھوم رہے ہیں اور اس کے بعد انہیں کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کیا گیا۔میر میران نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب ہم کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کر رہے تھے تو اس وقت بھارتی فوجیوں نے ہمیں دیکھ کر قہقے لگا رہے تھے۔ میران کا دوست تو اٹھک بیٹھک کر کے ہی بھاگ گیا مگر میر میران مارے خوف کے انتظار کرتا رہا کہ جب فوجی اسے جانے کی اجازت دیں گے تو وہ جائیگا۔ میر مہران کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ مجھے جان سے مار دیں گے میں بہتڈرا ہواتھا۔ میر میران کی سزا کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو کشمیری عوام نے اس پر رحم وغصہ کا اظہار کیا اور اسے شرمناک حرکت قرار دیا ۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ اب بھارتی فوج کے مظالم اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کیانی نے فیس فک پر اپن پیغام میں کہا کہ اس واقعہ سے والدین میں مایوسی پھیلی ہے۔ بھارتی فوج نے کہا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائے گی۔

صدر ٹرمپ کی ”بیٹی“ اور” داماد“ بارے اہم انکشاف

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد کروڑوں ڈالر کے اثاثوں کے مالک نکلے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅ س کی جاری کردہ دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاوند کے پاس کروڑوں ڈالر کے اثاثے ہیں۔صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاوند جیرڈکشنر کے پاس 24 کروڑ سے لے کر 74 کروڑ ڈالر مالیت تک کے اثاثے ہیں۔اس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں حصص شامل ہیں جس سے ایوانکا کو گزشتہ سال دس لاکھ سے لے کر 50 لاکھ ڈالر کے درمیان آمدن ہوئی تھی۔ وائٹ ہاﺅ س کا دیگر عملہ بھی بےحد امیر ہے۔

ایسی کونسی وباءپھیلی کہ 24گھنٹوں میں 2ہزار سے زائد لاہوریوں کو ہسپتال جانا پڑگیا, دیکھئے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) موسم میں یک دم تبدیلی نے لاہوریوں کو ہسپتالوں کی سیر کروادی۔ موسم میں تبدیلی نے درجہ حرارت یک دم تبدیل کردیا جس کی وجہ سے شہر کا موسم ہی تبدیل ہو گیا ہے۔ موسم میں گرمی کی شدت نے 2 ہزار کے لگ بھگ افراد کو گیسٹرو میں مبتلا کر دیا اور ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ ہسپتالوں میں ضرورت سے زیادہ گیسٹرو کے مریض آنے کے باعث ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متعلقہ ادویات اور انجکشن کی قلت پیدا ہو گئی۔ ماہرین صحت کے مطابق اس موسم میں تازہ خوراک استعمال کی جائے کیونکہ باسی خوراک گیسٹرو کا باعث بنتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کی ہسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی کی گئی جو گرمی کی شدت کے باعث گیسٹرو میں مبتلا ہوئے ۔ میو ہسپتال 221 جناح ہسپتال میں 187 سروسز ہسپتال 182،جنرل ہسپتال 179 ، نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان چونگی 172، شیخ زید ہسپتال 170 ، سرگنگا رام ہسپتال 168، واپڈا ہسپتال کمپلیکس 162، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ 112، سید مٹھا ہسپتال 102، گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال 98، گورنمنٹ مزنگ ہسپتال 72 ، کوٹ خواجہ سعد ہسپتال 70 مریضوں کو گیسٹرو کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی۔

بڑے ادارہ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں, ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان ریلوے کے لاہور ڈویژن میں مبینہ طور پر درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایت اور امیدواروں کے احتجاج کے بعد ڈائریکٹر و یجیلنس نے اچانک چھاپہ مار کر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا اور معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژنل آفس میں 29تا30 مارچ کو ریلوے برٹ بال گراﺅنڈ میں کلاس فور کی اسامیوں ”گیٹ مین اور گیٹ کیپر“ کی بھرتی کے لئے امیدواروں کے ٹیسٹ انٹرویو ہوئے جس میں بے شمار اہل امیدواروں کو ریلوے کے متعلقہ علاقوں سے آئے امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے حکام سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی پی او لاہور ڈویژن سروش اعجاز خان نے بتایا کہ کلاس فور کی بھرتیوں کے لئے تمام ضابطیوں اور قانون کو مد نظر رکھ کر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جا رہی تھی تمام امیدواروں کو کال لیٹر جاری کرنے سمیت انہیں انکے موبائل پر میسج کے ذریعے بھی ٹیسٹ اور انٹرویو کی اطلاع دی گئی تھی۔ جن امیدواروں کے ٹیسٹ نہیں ہوئے اور ان کے کاغذات مکمل نہیں تھے۔ جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹرو یجیلنس طارق لطیف کا کہنا ہے کہ بھرتیوں سے متعلق شکایات تھی کہ ان میں بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں میرٹ کے پرعکس لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا اور بہت سے امیدواروں کو کاغذات مکمل ہونے کے باوجود کال لیٹر جاری نہیں ہوا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب, عدالت میں کیس کردیا گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ۔ ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی کی پیداوار اور مزید کم ہوگئی ہے، پانی سے بجلی کی پیداوارر صرف 1800 میگاواٹ تک ہو گئی۔ ملک بھر میں بجلی کا شارت فال بڑھ کر 4700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کی بجلی بندش کا سلسہ جاری ہئے۔ اس وقت بجلی کی طلب 14 ہزار پیداوار صرف 9 ہزار300 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار سے صارفین پریشان ہیں ساہیوال میںواپڈا احکام کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حافظ آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے عجوع کر لیا گیا ۔ جوڈیشیل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈوکیت نے درخواست لوہر ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ حکومت ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے درخواست گزار کے مطابق نیلم چہلم پراجیکٹ پر غریب عوام سے 3 گنا سر چارج وصول کیا جا چکا ہے اور اربوں روپے سرچارجز کی مد میں وصول کرنے کے باوجود لودشیڈنگ کا جن قابو نیہں کیا جا سکا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا حکم دیا جائے ڈرخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ حکمرانوں کو عوام سے جھوٹے وعدے کرنے اور آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہ اترنے پر ناائل قرار دینے کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

دوسری بار صدارت نا منظور, مشتعل عوام نے پارلیمنٹ کو آگ لگادی

اسونشن (خصوصی رپورٹ) پیراگوائے میں صدر ہوریکٹیو کارٹس کی جانب سے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل ہجوم نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ یوروگوئے کے آئین کے مطابق ملک کا صدر دوسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن ملک کے موجودہ صدر ہوریکٹیو کارٹس نے اس قانون میں نرمی کرتے ہوئے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا تو ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پیراگوئے کے صدر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مجوزہ بل کے خلاف مظاہرین نے چاردیواری اور کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کو آسنسیون کی گلیوں میں کانگریس کے باہر رکاوٹوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مظاہرین عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور وہاں بل کے حامیوں کے دفاتر میں پہلے توڑپھوڑ کی اور پھر آگ لگا دی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے متعدد افراد اور سیاستدان زخمی بھی ہوئے۔
کارٹس نامنظور

آستانہ میں نشہ اور تشدد سے بھرپور ”درس“ خونی واردات گدی نشین کا وحشی ساتھیوں سمیت حملہ 4خواتین سمیت 20افراد کا قتل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کی ایک درگاہ کے گدی نشین نے اپنے ساتھیوں سمیت خنجروں اور ڈنڈوں کے وار کرکے چار خواتین سمیت 20 افراد کو قتل کر دیا۔ گدی نشین عبدالوحید سمیت 8افراد گرفتار۔ وزیراعلیٰ نے 10گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر علی چٹھہ کے مطابق نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم درگاہ مینہ طور پر علی محمدگجر کے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں سمیت درگاہ میں موجود چھ خواتین سمیت 22 افراد کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا پھر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کیے۔ اس دوران درگاہ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی حالت میں بھاگ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ اس واقعہ میں چار خواتین سمیت بیس افراد جاں بحق ہوئے۔ ملزم عبدالوحید نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔ زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے کے بعد اس واقعہ کا علم ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالوحید کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی وہ الیکشن کمیشن سرگودھاکا ملازم بھی ہے۔ واقعہ گدی نشینی کا تنازع معلوم نہیں ہوتا۔ دربار علی گجر دو سال قبل آبادی سے دور تعمیرا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا مزید کہنا تھا کہ عبدالوحید مردوں کو درگاہ پر درس دیتا تھا اور ان پر تشدد بھی کرتا تھا۔ ملزم سے سرگودھا الیکشن آفس کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ قتل ہونے والے افرادمیں دو کا تعلق اسلام آباد ، ایک میانوالی جبکہ باقی تمام مقامی تھی۔ پولیس نے تمام مقتولین کی نعشیں ریسکیو کے ذریعے ہسپتال پہنچا دی ہیں جہاں ان کا پوسٹمارٹم ہو رہا ہے۔ انچارج ریسکیو کاکہنا تھاکہ جب وہ وہاں پہنچے تو تمام نعشیں برہنہ حالت میں تھیں۔ خنجروں اور ڈنڈوں سے بری طرح مسخ تھیں۔ اکثر کی ٹانگیں اور بازوں کی ہڈیاں ٹوی ہوئی تھیں۔ اس واقعہ میں ہلاک19 میں سے 17 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ ملزم مریدوں کو مارتا اور کہتا کہ تمہارا جسم پاک ہو رہا۔ عبدالوحید مہینے میں ایک بار درگاہ آتا۔ ڈاکٹر امتیاز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی افراد نے بتایاکہ پہلے انہیں کچھ پینے کے لیے دیا گیا تھا، زخمیوں کے جسموں پر تیز دھار آلے اور ڈنڈوں سے زخمی ہونے کے نشان ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لیاری گینگ کا سرغنہ عزیر بلوچ ”را“ کا یجنٹ نکلا, انکشافات نے کھلبلی مچادی

کراچی (خصوصی رپورٹ) لیاری گینگ وار کا گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ بھی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کا ایجنٹ نکلا۔ گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے را اور ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے انکشافات کے مطابق عزیر بلوچ بلوچستان میں کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کی معاونت کیا کرتا تھا جس کے لیے وہ ”را“ اور ایرانی انٹیلی جنس ادارے کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ گینگ وار کے سرغنہ نے ایران کے خفیہ دورے بھی کئے۔واضح رہے کہ 30 جنوری 2016 ءکو سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا تھا۔عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو ارشد پپو قتل کیس سمیت دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔کہ امن کمیٹی کے سربراہ 37 سالہ عزیر بلوچ کے سابق صوبائی وزرا سمیت پیپلز پارٹی کے معتدد رہنماﺅں سے بھی قریبی تعلقات تھے اور اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مزرا نے بھی عزیر بلوچ سے دیرینہ تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔یاد رہے کہ عزیر بلوچ کو مسقط سے بذریعہ سٹرک جعلی دستاویزات پر دبئی جاتے ہوئے انٹر پول نے 29 دسمبر 2014 کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا پاکستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں سمیت 25 سےزائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مختلف مقدمات میں لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عزیز بلوچ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 2012ءمیں لیاری آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق 7مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سیاسی جماعت میں شمولیت, آفریدی نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت پر میری پرفارمنس کابہت ہی پریشر ہوتا ہے ،پرانے کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے،میرا کسی بھی سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے،میں ہر اچھے کام کرنے والی جماعت کیساتھ ہوں۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہوں لیکن لیگ کرکٹ کیلئے ابھی بھی فٹ ہوں۔مجھے لوگوں سے بہت پیار اورعزت ملی، میں نے اپنی بھرپورکوششوں سے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عزت سے ریٹائرہوناچاہ رہا تھا کیونکہ ہمارے ملک میں عزت سے جانا بہت مشکل ہے، اگر تاریخ اٹھاکر دیکھی جائے تو بہت سے نامور کھلاڑی ہیں جنہیں باعزت رخصت نہیں کیاگیا۔ میری ریٹائرمنٹ کے حوال سے مجھ پر میری فیملی اور دوست احبب کی جانب سے کافی دباو تھا کہ ریٹائرمنٹ نہ لو لیکن میں اٹل فیصلہ کرچکا تھا اور اعلان کر دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو خود پر بوجھ نہ سمجھے، وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ کب یہ پرانا کھلاڑی جا ئے گا اور نیا آئے گا۔ میں انڈیا ٹور کے بعد انضمام الحق سے بات کی تھی کہ کٹرز کو باعزت طور پر رخصت کیا جانا چاہیے لیکن کرکٹ بورڈ میں کوئی ہے جو کھیل کھیل رہاہے جو میری سمجھ سے باہر ہے لیکن یہ ملک کی عزت کی بات ہے۔ کرکٹ بورڈ کے حوالے سے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ بورڈ میں جو بھی آتا ہے وہ اپنے بارے میں سوچتا ہے مستقبل کے بار ے میں نہیں۔ یہاں پر اپنوں کو ووٹوں سے جتوا کر آگے لایا جاتا ہے سابق کپتان نے سیاست میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسا شخص سیاست میں دو، تین دن سے زیادہ نہیں چل سکتا، میرا کسی سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔ میری نیت ایسی نہیں ہے کہ میں فلاحی کاموں کے بعد عوام سے جاکر ووٹ مانگوں، میری نیت صرف اللہ کیلئے ہے، میں ضرورت مند لوگوں تک پہنچنا چاہتا ہوں۔ سیاست میں لوگ کیاکام کرتے ہیں؟ وہ بھی عوام کی خدمت کرتے ہیں اور میں بھی فاونڈیشن کے ذریعے لوگوں کی مدد کررہاہوں تو یہ ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی بھی سیاستدان اچھا کررہاہے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے،جبکہ میرا عمران خان سے بہت پرانا تعلق ہے میں ان کے ہر اچھے کام میں آگے آگے رہا ہوں۔ میں کچھ دن پہلے پشاور سے ہو کر آیاہوں وہاں انہوں نے پولیس اور تعلیم پر بہت کام کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی شخصیت ہیں ، مجھے ان کایتیم بچوں کییلئے بنایا گیا ”آغوش “نامی پراجیکٹ بہت پسند آیا۔

زرداری ”نوازشریف “سے کیا چاہتے ہیں؟, اہم شخصیت نے راز کھول دیا

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عسکری ادارے کبھی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے، اداروں کے پاس کئی گھوڑے اور جیکی ہیں۔ عسکری اداروں کا پی پی کے ساتھ بھی رابطہ ہے، فوج کا سب سے بڑا مسئلہ ڈان لیکس ہے۔ آئندہ 30روز ملکی سیاست میں اہم ہیں۔ ن اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کی آرمی چیف اور وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اہم ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ راحیل شریف سے کم نہیں۔ نواز شریف برصغیر کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر ہے۔ زرداری چاہتے ہیں کہ نواز شریف فارغ ہو جائے۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی آرمی چیف سے اور وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اہم ہے ۔ عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ نہیں دی۔ فوج کا سب سے بڑا مسئلہ نیوز لیکس ہے۔ فوج کو پرویز رشید اور طارق فاطمی کا صدقہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری ادارے نے ابھی تک کسی گھورے پر کاٹھی نہیں ڈالی۔ عسکری ادارہ کسی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے۔ اداروں کے پاس کئی گھوڑے اور جیکی ہیں۔ اداروں کا رابطہ پیپلز پارٹی سے بھی ہے۔ قمر جاوید باجوہ راحیل شریف سے کم نہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اور عمران خان نے پانامہ کیس میں ہار یا جیت کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ میں اور عمران خان خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملائیں اور 100ٹیکس چھوٹی جماعتوں کو دیں۔ عمران خان کا پی پی کے ساتھ اتحاد کرنا درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 30روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔ پانامہ کیس کا فیصلہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ ہو گا۔ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہو گا۔ آرمی ساتھ ہو گی۔ 30روز میں ملکی سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی بنا لیں گی۔ ساری سیاسی پارٹیاں الیکشن مہم میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف برصغیر کے سب سے بڑے ڈکٹیٹر ہیں۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ نواز شریف فارغ ہو جائیں۔