ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیدیا

پورٹ آف سپین(ویب ڈیسک) کوئنز پارک اوول میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئس اور والٹن میدان میں اترے۔ ٹیم کا سکور ابھی 27 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ ایون لوئس 7 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔ لوئس نے صرف 7 رنز بنائے اور حسن علی نے ان کا کیچ لیا۔۔ اس کے بعد چیڈوِک والٹن اور مارلن سیموئلز نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور پہلی نصف سینچری مکمل کی۔ تاہم اس کے فوری بعد جارحانہ بلے بازی کر رہے چیڈوِک والٹن شاداب خان کی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے ان کا کیچ لیا۔
چیڈوِک والٹن نے چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 59 رنز پر گری جب جیسن محمد صرف ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے فوری بعد ہی لینڈل سمنز رن آو¿ٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ سمنز نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور صرف ایک رن ہی بنا پائے۔
ویسٹ انڈیز کو پانچواں نقصان 73 رنز پر اٹھانا پڑا جب مارلن سیموئلز کو حسن علی نے بولڈ کرکے چلتا کیا۔ سیموئلز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 82 جبکہ ساتویں وکٹ 83 رنز پر گری۔ کیرون پولارڈ 3 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر کو صفر پر شاداب خان نے آو¿ٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو آٹھواں نقصان 121 رنز پر اٹھانا پڑا جب سنیل نارائن 9 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے –

کولمبیا میں قدرتی آفت ، سینکڑوں لوگ ہلاک

کولمبیا (ویب ڈیسک)کولمبیا میں سیلاب اور مٹی کا تودا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد اڑھائی سو سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق کو لمبیا کے صوبے پوٹومائیو کے شہرموکووا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے بستیوں پرقہر بن کر ٹوٹ پڑے دریائے پوٹومائیو میں آنے والے سیلاب سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی نے کئی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں عینی شاہدین اورزخمیوں کے مطابق ایک دم آنے والی قدرتی آفت کی وجہ سے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
افسوس ناک حادثے کے بعد کولمبیا کے صدر نے ساڑھے تین لاکھ آبادی والے موکووا شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ،، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوج بھی سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں شانہ بشانہ شریک ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Samsung galaxy S8 کے نئے فیچرز

لاہور(ویب ڈیسک)سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں 646 نئے ایموجی پیش کئے جا رہے ہیں۔ ایموجیز میں باقاعدہ کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کو دکھایا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں 646 نئے ایموجی پیش کئے جا رہے ہیں۔ ایموجیز میں باقاعدہ کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کو دکھایا گیا ہے۔اسکے علاوہ ان میں مرد اور خواتین ہونے کیساتھ مختلف انسانی رنگ و نسل کا فرق بھی رکھا گیا ہے جبکہ اس میں مختلف کتابوں ، سی ڈی ، فلاپی وغیرہ کے نئے ایموجی بھی رکھے گئے ہیں۔

لاہور میں رنگارنگ میوزیکل فیشن شو کا انعقاد، حاضرین کے دل موہ لیے

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں ایک رنگارنگ میوزیکل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے ریمپ پر دلفریب اداوں کے ساتھ کیٹ واک کی۔ فیشن شو میں رقص اور میوزک کے تڑکے نے ماحول کو گرما دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائے جانے والے میوزیکل فیشن شو میں تفریح کے سبھی رنگ نظر آئے ، روشنیوں سے سجی اس تقریب میں دیدہ زیب پہناوے پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور اپنی دلفریب اداوں سے خوب سماں باندھ دیا۔ عروسی لباس زیب تن کیئے ایک ماڈل کیٹ واک کے دوران لڑکھڑا کر گر پڑی۔ رنگا رنگ فیشن شومیں بدمزگی بھی دکھنے کو ملی ایونٹ آرگنائز ر اور ماڈل ڈولی کا جھگڑاتھا ماڈل نے الزام لگایا کہ میرا رجسٹرڈ شدہ لوگو فیشن شو میں استعمال کیا ہے۔ خوبصورت ماڈلز اور رنگارنگ روشنیوں میں ڈوبا ہوا فیشن شو اس وقت اپنے پورے جوبن پر پہنچ گیا جب گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ میوزیکل فیشن شو کے شرکائ کے چہرے خوشی سے چمکتے اور دمکتے دکھائی دے رہے تھے۔

دل جوان ہونا چاہیدا ، عمرا چی کی ریکھیا ، بزرگ ماڈلز کی فیشن شو میں کیٹ واک

نیویارک (ویب ڈیسک)جذبہ جواں ہو توکسی کام میں عمر آڑے نہیں آتی نیویارک میں بزرگ ماڈلز نے فیشن شو میں جلوے بکھیرے اور خوب داد وصول کی۔تفصیلات کے مطابق ساٹھ سال سے زائد عمر کی ماڈلزخوب سج دھج کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنے جواں جذبے سے نہ صرف حاضرین کو خوشگوار حیرت میں ڈالا بلکہ نوجوان ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ماڈلز نے گنی، چین اور میکسیکو کے روایتی ملبوساتزیب تن کر رکھےتھےپچیس ماڈلز میں مرد ماڈلز بھی شامل تھے منتظمین کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہر عمر کی خوبصورتی منانے کا دن ہے۔

صبا قمر کو ان کی بھارتی فلم سے باہر کر دیا گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ان کی پہلی فلم” ہندی میڈیم“ کی بھارت میں ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا ہے۔بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اورجب یہ پابندی عائد کی گئی تو ا±س وقت زیرتکمیل فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ان میں سے ہی ایک فلم ”ہندی میڈیم“ بھی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں لیکن ماہرہ خان کی طرح صبا قمر کو بھی فلم کی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارعرفان خان کے مدمقابل فلم”ہندی میڈیم“ سے بالی ووڈ میں اپنا فنی سفر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر ان دنوں جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں جاری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ کو بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے ا?و¿ٹ کردیا گیا ہے جس کی تصدیق فلم کے پروڈیوسر نے بھی کردی ہے۔

عمران خان کے سابق صدر سے سوالات ، قطری شہزادے کے خط کی امید

تلہ گنگ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے بھی اگلا الیکشن لڑنا ہے اور ہم آپ سے پوچھیں گے سرے محل کتنے پیسوں کا لیا لہذا آپ بھی کسی قطری شہزادے کو پکڑ لو کیونکہ آپ کو بھی اس کی ضرورت پڑے گی۔
تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملک بدلنے والا ہے، 21 سال سے مل کو بدلنے کی جدوجہد کررہے ہیں، تحریک انصاف ایک صوبے کی نہیں بلکہ ملک کی جماعت ہے اور پی ٹی آئی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی کیونکہ باقی ساری جماعتیں صرف صوبوں تک محدود ہیں لیکن تحریک انصاف پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت کچھ ملا ہے لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں کئی جگہ تبدیلی لائی ہے، ہم نے کے پی کے کی پولیس کو ٹھیک کیا اور پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرکے ایماندار آئی جی لگایا کیونکہ جب آئی جی میرٹ پر آئے گا تو پولیس بھی ٹھیک کام کرے، خیبر پختونخواہ کی پولیس بین الاقوامی پولیس کا مقابلہ کرتی ہے لیکن سندھ کے آئی جی اے ڈی خواجہ کو اس لیے تبدیل کیا کیونکہ وہ غلط کام نہیں کرنے دے رہے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور اقتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں، شرجیل میمن نے 5 ارب کی کرپشن کی لیکن وہ پاکستان اس طرح آئے جیسے کہ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں، ڈاکٹر عاصم پر 460 ارب روپےکی کرپشن کی جب کہ خیبر پختونخواہ کا صرف ترقیاتی فنڈ ہی113 ارب روپے ہے لہذا اگر اپنے بچوں اور ملک کا مستقبل بچانا ہے تو سب کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کو دوگنا نقصان پہنچاتے ہیں، نواز شریف کا پاناما کا کیس کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ہے، یہاں سے پیسہ لے گئے اور لندن میں بڑے بڑے محل خریدے، جب عدالت نے نواشریف سے پوچھا کہ کدھر سے پیسہ آیا تو پھر درمیان میں قطری آگیا،نواز شریف نقل کرنے کے لیے بھی عقل چاہیے۔

وزیر اعظم کی شادی کی 46 سالگرہ ، مریم نواز کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک) نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا والدین کی شادی کی سالگرہ پر اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی نے نوازشریف اور خاتون اول کلثوم نواز کی شادی کی سالگرہ کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔ اوراس دنیا میں کوئی شے مکمل ( پرفیکٹ ) نہیں لیکن ا?پ دونوں کا معاملہ مختلف ہے۔ ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ۔
نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ والدین نے اپنے شادی کی 46 ویں سالگرہ دادی کے گھر میں منائی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے اور شادی کا کیک نوازشریف کے بہن بھائی لائے تھے۔

امریکہ اور پاکستان کو قریب لانا میرا مشن ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امرےکہ مےں تعےنات پاکستان کے سفےر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امرےکہ اور پاکستان کے تعلقات مےں نشےب وفراز آتے رہتے ہےں مگر ملکر کام کرسکتے ہےں،دونوں ممالک کو قریب لانا میرا مشن ہے،پاکستان امرےکہ اور چےن دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔اےک جرےدے کو دئےے گئے انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ مےں مثبت اور تعمےری کردار ادا کرنے کےلئے ہمےشہ کوشاں رہا ہے۔وزےراعظم بھارت سمےت ہمساےہ ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ دےرےنہ اور پرامن تعلقات چاہتا ہے،بھارت قےام امن کےلئے اےک قدم آگے بڑھا پاکستان دو قدم آگے بڑھا،مگر کبھی بھی پاکستان نے بھارت کی دھونس دھمکی اورجبر کو قبول نہےں کےا،پاکستان کے عوام اور قےادت غےور ہےں اور سب سے پہلے پاکستان کی عزت اور سالمےت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھا ہے۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،امن وامان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے،اقوام عالم کو پاکستان کا پرامن چہرہ دکھانے کا مناسب وقت ہے۔

ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل, بڑی وجہ سامنے آگئی

کوٹ ادو‘ کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ اور پنجاب میں 16فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر کے ملک بھر میں تیل کی سپلائی روک دی۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر یوسف شاہوانی نے پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز پر ناجائز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے‘ جب تک حکومت ٹیکس واپسی کا اعلان نہیں کرتی اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ تیل کی سپلائی نہ ہونے سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید کمی ہو جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ یوسف شاہوانی نے کہا کہ حکومت ہمیں برباد کرنا چاہتی ہے‘ حکومت نے اتنے ٹیکس لگا دیئے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز کمانے کی بجائے جائیدادیں بیچ کر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ حکومت پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا چکی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ختم کی جائے۔ ادھر کراچی میں آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی پر پیر تک اپنی ہڑتال جزوی طور پر موخر کرتے ہوئے صرف کراچی کیلئے سپلائی بحال کر دی جبکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پورے ملک میں ہڑتال بدستور جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما انور سعادت نے کہا ہے کہ حکومت نے پیر کی صبح تک سیلزٹیکس کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو کراچی میں بھی سپلائی روک دی جائے گی۔
آئل ٹینکرز‘ ہڑتال