نواز شریف کا طبی معائنہ, گردوں میں پتھری, ڈاکٹرز کا اہم اعلان

لاہور‘اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نامہ نگارخصوصی‘ مانیٹرنگ ڈیسک‘ ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف کی سی ٹی سکین رپورٹ آ گئی ہے ،وزیراعظم کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، جو آپریشن کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ کی صبح طبیعت ناسازی کے باعث بغیر سکواڈ کے گلبر گ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال پہنچ گئے رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہوئی ،ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی سکین کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی لئے ،بعد ازاں ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو گھر جانے کی اجاز ت دیدی تھی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا معائنہ کرنے والے یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے گردے میں چھوٹے سائز کی پتھری ہے جسے لیتھوٹروپسی کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے اور آپریشن بھی کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018 کے انتخابات میں فتح کارکردگی سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے، عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے, ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہ کر سکنے والے الیکشن کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، وزیر اعظم ملک کے مستقبل کو آئندہ نسل کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ہماری سیاسی سوچ جو بھی ہو لیکن ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے ،عمران خان آئندہ ڈیڑھ سال درخت ہی لگاتے رہیں تو خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے کچھ نہ کچھ کر لیں گے.کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کے لیے جو منصوبے شروع کیے تھے اور وہ 2018میں مکمل ہونے تھے ، وزیر اعظم پر کام کے بوجھ کی وجہ سے کچھ دباو? تھا ، لیکن ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ،رات کو ان کے پیٹ میں درد تھا، اب وہ ٹھیک ہیں اور رائیونڈ چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت کے متعلق میڈیا میں بلاوجہ سنسنی پھیلائی جارہی ہے۔ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ گردے میں چھوٹی سی پتھری کی تشخیص ہوئی ہے مگر آپریشن کی ضرورت نہیں۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے گردے میں چھوٹی سی پتھری کی تشخیص ہوئی ہے مگر آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا میں وزیراعظم کی صحت سے متعلق بلاوجہ سنسنی پھیلائی جارہی ہے۔ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کی معاونت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وغیر ملکی بزنس گروپس کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں اور تمام وفاقی وزارتیں و ضلعی ادارے اورخودمختارمحکمے موثرطریقہ کاروضع کریں۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے لئے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کوطریقہ کارسے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے، درخواست گزارسرمایہ کاروں کولائسنس،بزنس سیٹ اپ کیلئے تعاون فراہم کریں اوردر خواست گزاروں کی درخواست کی منظوری کا عمل شفاف اور تیز اور تیز ہونا چاہئے۔

داخلی وخارجی راستوں پر سخت نگرانی, مخالفین کیلئے بڑا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںپنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی مزےد سخت کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہداےت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائےں ۔پولےس اورقانون نافذ کرنےوالے ادارے امن وعامہ ےقےنی بنانے کےلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دےں ۔مساجد،امام بارگاہوں،گرجاگھروں اوردےگر عبادت گاہوں کی سکےورٹی پر بھر پور توجہ دی جائے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہےں ۔اس لئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلئے سب کو ملکر فعال اورمتحرک انداز مےں ذمہ داری نبھانا ہوگی۔حساس تنصےبات اورعمارتوں کی سکےورٹی مزےد سخت کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ وضع کردہ سکےورٹی پلان کی مکمل مانےٹرنگ جاری رکھی جائے اورکومبنگ اورسرچ آپرےشن مزےد تےز کیے جائےں ۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکےورٹی انتظامات مزےد سخت کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سکےورٹی کے حوالے سے کےے جانےوالے اقدامات کا باقاعدگی سے آڈٹ جاری رکھا جائے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان سکےورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ نفرت انگےز موادکی اشاعت و تقسےم کرنےوالوںکےخلاف بلاامتےاز کارروائی جاری رکھی جائے اورلاو¿ڈ سپےکر پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کراےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گرد اوران کے سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہےںاوردہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کےلئے پوری قوم متحد ہوچکی ہے ۔انشاءاللہ اتحاد کی قوت سے ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے اسے امن کا گہوارا بنائےں گے۔کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کی جانب سے پاراچنار مےں دہشت گردی کے واقعہ کی شدےد مذمت کی گئی اورشہداءکے لواحقےن سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزےت کےاگےا،زخمےوں کی جلد صحت ےابی کیلئے دعابھی کی گئی۔اےڈےشنل چےف سےکرٹری داخلہ نے صوبے مےں امن و امان کی صورتحال اور سکےورٹی انتظامات بارے برےفنگ دی۔صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان،اےوب گادھی،مشےر رانا مقبول احمد ،چےف سےکرٹری،قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام اورمتعلقہ افسران نے اجلاس مےں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2017 عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عوام نے ہر موقع پر رد کیا ہے۔ملک میں الزام تراشی کی نہیں، صرف خدمت کی سیاست ہوگی۔ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور جب تک سانس میں سانس ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ وسائل قوم کی امانت ہےں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقےد کرنےوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہےں اور تیز رفتاری سے ترقی کرتا ہوا پاکستان بعض سیاسی عناصر کو کھٹک رہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4 برس کے دوران شفافیت اور ترقی کے نئے مینار قائم کئے گئے ہیں اور70 برس کے دوران منصوبوں پر اتنی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان بدل رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی۔ شکست خوردہ عناصر کو ملک و قوم کے مفاد کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دور آمرےت مےںپنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے ان کے مسائل مےں مزید اضافہ کےا ۔انہوں نے کہا کہ بے بنیادالزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ان لوگوں نے دھرنوں اور لاک ڈا¶ن کے ذریعے عام آدمی کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی اور اب ان عناصر کو خوف ہے کہ شفاف ترین منصوبے مکمل ہونے سے ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور خدمت کی سیاست نے ہمیشہ بہتان طرازی اور منفی سیاست کو شکست دی ہے اور باشعور عوام ترقی و خوشحالی کی مخالفت کی سیاست کرنے والوں کو 2018 کے عام انتخابات میں بری طرح شکست دیں گے اور یہ عناصر پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہےں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں بے لوث عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں انارکلی بازار کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور انتظامیہ سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کے اسباب اور وجوہات کا تعین کیا جائے اور اس ضمن ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

غیر قانونی بھرتیاں …. وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا جبکہ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو T20 میچ میں شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں جب ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز شروع کی تو لیوِس اور والٹن اوپننگ کرنے آئے۔ لیوِس نے اب تک 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 34 رنز بنائے ہیں۔ والٹن نے 4 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور سہیل تنویر کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی سیموئلز تھے جو 18 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، پاکستان نے مقررہ اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ٹری نیڈاڈ کے صدر مقام پورٹ آف سپین کے کوئنز پارک اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت بریتھ ویٹ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ احمد شہزاد نے 1 چوکے کی مدد سے 2 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے اور بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ کامران اکمل نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 گیندیں کھیل کر 48 رنز بنائے اور سیموئلز کی گیند پر سمنز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ عماد وسیم نے 2 گیندیں کھیلیں اور کوئی رن سکور کئے بغیر بدری کی گیند پر والٹن کے ہاتھون سٹمپ آو¿ٹ ہو گئے۔ بابر اعطم نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 38 گیندیں کھیل کر 43 رنز بنائے اور نرائن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کامران اکمل کے پویلین لوٹنے کے بعد آنے والے بلے باز شعیب ملک نے 8 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 2 رنز سکور کرنے کے بعد بریتھ ویٹ کی گیند پر لیوِس کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ان کے بعد فخر زمان بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے اب تک 1 چھکے کی مدد سے 13 گیندیں کھیل کر 15 رنز بنائے ہیں۔ شعیب ملک کے آو¿ٹ ہونے کے بعد سرفراز بیٹنگ کرنے آئے جو 4 گیندیں کھیل کر صرف 3 رنز بنانے کے بعد والٹن اور ہولڈر کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئے۔ سرفراز کے بعد وہاب ریاض بیٹنگ کرنے آئے۔

مریم نواز کا طلبا کیلئے اہم پیغام ، سیا سی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام فائدہ مند ثابت ہورہاہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز نے فیڈرل بورڈکے امتحان میں طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی کو وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا نتیجہ قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 107 کمپیوٹرلیب وزیراعظم کی تعلیمی اصلاحات کا حصہ ہیں۔انہوں نے مڈل اسٹینڈرڑ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیراعظم ہاوس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا پروگرام پھل لارہا ہے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 97 اساتذہ کو مائیکروسافٹ کی طرف سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں طالبات کوٹریننگ دیں گے۔

لاہور کا مشہور بازار انارکلی آگ کی لپیٹ میں ۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے انار کلی ، گڈی بازار کے پلازہ میں لگی آگ7 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی،جس نے مزید 7عمارتوں کومتاثر کیا، درجنوں دکانیں جل گئیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں کولنگ میں مصروف رہیں، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا،متاثرہ پلازہ کے مالکان نے الزام لگایا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے وقت پر کارروائی نہیں کی۔لاہورکے معروف کاروباری علاقے انارکلی میں ایک پلازے میں لگنے والی آگ نے متعدد ملحقہ عمارتوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا،7 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔آتشزدگی کے باعث عمارتوں میں موجود شادی بیاہ کی سجاوٹ اور کاغذ سمیت لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا،آگ سے2افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گنپت روڈ گڈی بازار کے4منزلہ پلازےمیں رات2بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،،تنگ گلیوں اور دکانیں بند ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔متاثرہ پلازے اور ملحقہ دکانوں میں شادی بیاہ کی سجاوٹ کا سامان، پلاسٹک اور کاغذ وغیرہ موجود تھا،فائربریگیڈ اور ریسکیو کی 17گاڑیوں نے آگ بجھانےکی کارروائی میں حصہ لیا،آگ کے باعث انارکلی اور ملحقہ علاقے کی بجلی بھی بند رہی۔

صدر کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنیکا حکم، اندرونی کہانی منظر عام پر

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے ٹرمپ یورنیورسٹی کیس صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ٹرمپ یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا تھا کہ ان سے غلط بیانی کرکے زیادہ فیسیں بٹوری گئیں، طلبا کو کہا گیا کہ انہیں ٹرمپ کے سرمایہ کاری کرنے کے راز بتائے جائیں گے جب کہ ایسا نہیں ہوا، اس مد میں طلبا سے 35ہزار ڈالرز کی فیس وصولی گئی ۔اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں بھی تنقید کا سامنا رہا۔ تاہم ہفتہ کو امریکی جج نے صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے ٹرمپ کو ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

خفیہ معلومات کا غلط استعمال ، سابق صدر کے سر پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ اور روسی حکام کے درمیان رابطے کے کوئی ثبوت موجود نہیں ٹرمپ سے متعلق خفیہ معلومات سابق انتظامیہ نے پھیلائی تحقیقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے براک اوباما کے خلاف کی جائے۔گزشتہ روزواشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے خفیہ معلومات کا غلط استعمال کیا روس سے متعلق روابط کی تحقیقات ٹرمپ انتظامیہ کے بجائے سابق صدر براک اوباما کے خلاف کی جائے کہ انہوں نے ملکی راز کیوں افشاں کئے۔شان اسپائسر نے کہا کہ ہر روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نئی خفیہ معلومات جاری کی جارہی ہے مائیکل فلن سمیت ٹرمپ مہم کے حکام کی معلومات اوباما انتظامیہ کے پاس تھی خفیہ معلومات افشاں ہونے پر ہر امریکی شہری کو تشویش ہونی چاہئیے۔

امریکہ اور پاکستان میں کاروباری شراکت مضبوط ، دشمن منہ تکتہ رہ گیا

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)امریکہ کی کامیاب کاروباری شخصیت رہیٹ پاور نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکہ اور پاکستانی کاروباری برادری کے درمیان شراکت کی مزیدمضبوط ہوگی،دنیا بھر میںکاروباری افراد کو اپنے خیالات کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے میں یکساںمشکلات درپیش ہوتی ہیں۔امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق رہیٹ پاور کے دورہ پاکستان کے ساتھ امریکی سفارتخانہ کی انٹرپرینیورشپ اسپیکر سیریز کا آغاز ہوگیا۔ رہیٹ پاور نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کاروبار کے آغاز کے لئے درکار لوازمات کے موضوع پر پاکستانی طالبعلموں، نیا نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد اور نسبتا تجربہ کار کاروباری مالکان کو مشوروں اور رہنمائی پر مبنی پرتجاویز دیں۔ رہیٹ پاور نے، باہمی تبادلہ خیال پر مبنی ان تربیتی نشستوں میں کھلونوں کی نئی کمپنی وائلڈ کریئیشنز جسے ساتھ کیرولینا میں کے تیزترین ترقی کرتے ہوئے کاروبار کے لئے نامزد کیا گیا تھا، کے بانی اورایک معاشی اور چھوٹے پیمانہ پر کاروبار کو ترقی دینے والے مشیر کی حیثیت سے اپنے تجربات ومشاہدات سے آگاہ کیا ۔ رہیٹ پاور نے کہاکہ امریکہ ہو یا پاکستان، کاروباری افراد کو اپنے خیالات کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے میں یکساں نوعیت کی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کی انٹرپرینیورشپ اسپیکر سیریز کے پہلے مقررکی حیثیت سے انہیں باصلاحیت اور پرجوش پاکستانی تاجروں کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے اور ان سے سیکھنے کا بھی موقع ملا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ اس اقدام سے امریکہ اور پاکستانی کاروباری برادری کے درمیان شراکت کی مزیدحوصلہ افزائی ہوگی۔ رہیٹ پاور نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر، دی وی کریئیٹ سینٹر، اسلام آباد ایوان تجارت و صنعت، دی نیسٹ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کےسینٹر فار انٹرپرینیورشپ میں مختلف نشستوں سے خطاب کیا۔ دی انڈس انٹرپرینیورز اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سائبر وژن انٹرنیشنل کے سی ای او مرتضی زیدی کا کہنا تھا کہ رہیٹ پاور کے خیالات سے پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کو حوصلہ ملااور رہنمائی میسر آئی۔ رہیٹ پاور نے نامساعد حالات میں جانفشانی سے سیکھے گئے تجربات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اورکاروباری دنیا میں علم، مسلسل جدوجہد اور ضبط وتحمل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ امریکی سفارتخانہ کی انٹرپرینیورشپ اسپیکر سیریز کے تحت پاکستانی کاروباری افراد کے لئے مزید پروگراموں کی مالی اعانت کی جائے گی ،جن میں مارکیٹنگ، فکری املاک کے حقوق اور نصاب کو جدید بنانے جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کا عظیم کارنامہ

سرگودھا (ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کی جانب سے 108مستحقین کو جہیز فنڈ ‘ مالی وظیفہ ‘معذوری وظیفہ اور مستحقین کو 14لاکھ سے زائد کی رقم آج (اتوار کو) تقسیم کی جائے گی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودھا ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی بیت المال کے تحت ضلع سرگودھا سے مختلف مدوں میں 108مستحقین کو حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔جہیز فنڈ کی مد میں 3لاکھ40ہزار 20افراد کو ‘وظیفہ کی مد میں 3لاکھ36ہزار24افراد کو ‘مالی معذور کے 27افراد کیلئے 10ہزار فی کس‘جبکہ عام جنرل 50افراد کو 10ہزار روپے فی کس دیئے جائیں ‘ اس طرح ضلعی بیت المال آج 14لاکھ46ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھ ہونگے ۔