جوہری ہتھیاروں کا استعمال ….بھارتی دعوے مشکوک

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) بھارت کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ‘نو فرسٹ یوز (این ایف یو)کی پالیسی پر نظرثانی کے ممکنات پر اظہار خیال کرتے ہوئے عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان کی جانب سے بھارتی پالیسی کے غیرمتوازن ہونے پر تشویش کو تقویت ملتی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نیوکلیئر منصوبے کے قریب رہنے والے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ احسان الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے این ایف یو کے دعوے کو پہلے بھی ہمیشہ مشکوک نظروں سے دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اسکالر کے حالیہ انکشافات نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کی کہ بھارت کی این ایف یو پر پالیسی شرمناک ہے، تاہم جنرل(ر)احسان الحق نے خوشی کا اظہار بھی کیا کہ اب بھارت خود اپنے آپ کو بے نقاب کررہے ہیں۔اسٹریٹجک ڈویژن کے سابق عہدیدار ڈاکٹرنعیم سالک کی کتاب ‘لرننگ ٹو لائیو ود دی بم، پاکستان: 1998-2016’ کی تقریب رونمائی کے دوران خطاب میں جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کئی امور پر کھل کر روشنی ڈالی۔جنرل احسان الحق نے کہا کہ یہ اس لیے تشویش ناک ہے کیونکہ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہندو توا کے ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ویپن نارنگ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت این ایف یو کی اپنی پالیسی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے اورجب انھیں یقین ہو کہ پاکستان ان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، تو پھر ہوسکتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جوہری حملے میں پہل بھی کرے۔جنرل احسان الحق نے کہا کہ نئی دہلی کے اسلام آباد کے خلاف مشرقی پاکستان کے علاوہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مداخلت، سارک اجلاس سے دستبرداری، لائن آف کنٹرول پر جارحیت، سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے اور سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے سمیت جارحانہ اقدامات سامنے آئے، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو شدید کر دیا۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت پاکستان کی جوہری طاقت کی اہلیت کو منفی انداز میں چیلنج کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔کتاب کے مصنف ڈاکٹرنعیم سالک نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی طرف سے گیم پر نہ صرف تجزیہ کرنا ہے، بلکہ دوسری جانب کیا ہورہا ہے اس پر بھی نظر رکھنی ہے، اسی طرح وہاں سے معلومات حاصل کر کے اپنی منصوبہ بندی میں اصلاحات بھی کرنی ہوں گی ۔کتاب کی تقریب رونمائی کا اہتمام سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) نے کیا تھا۔

145سے زائد گھی بنانے والی کمپنیوں کیلئے شکنجہ تیار ، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

سرگودھا (ویب ڈیسک)145سے زائد گھی بنانے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے نمونے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تا حال جمع نہ کرائے ہیں ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے شکنجہ تیار کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبے بھر کے بازاروں میں فروخت ہونیوالے گھی آئل اور دیگر مصنوعات کی جانچ پڑتال کیلئے پنجاب بھر میں 300کے قریب رجسٹرڈکمپنیاں ہیں جو گھی آئل کی مصنوعات تیار کرکے فروخت کر رہی ہیں ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے متعدد گھی بنانے والی فیکٹریوں میں چھاپوں کے دوران غیر معیاری گھی بنانے کا انکشاف ہواتھا جس کے بعد پنجاب فوڈاتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو ایک حکم جاری کیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ تمام کمپنیاں اپنے تیا ر کردہ برانڈ کے نمونے لیبارٹی ٹیسٹ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھجوائیں ۔105گھی ملز نے اپنی مصنوات کے نمونے بھجوا دیئے ہیں لیکن 145سے زائد کمپنیوں نے ابھی تک اپنی مصنوعات کے نمونے نہیں بھجوائے ۔ذراءپنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اگر ان کمپنیوں نے دی گئی کی مہلت تک نمونے نہ بھجوائے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کے علاوہ فیکٹری کو بھی بند کر دیا جائے گا۔

صوبائی دارالحکومت کے ڈی آئی جی کا بڑا معرکہ ، پورے تھانے کا عملہ معطل

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے لوہاری تھانے کے پورے عملے کو معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نے لوہاری کے علاقے میں منشیات اور گٹکے کی سرعام فروخت پر نوٹس لیتے ہوئے پورے عملے کو معطل کرکے پولیس لائنز بھجوادیا ہے۔حیدر اشرف نے تھانہ لوہاری گیٹ کے ایس ایچ او فیض ربانی کو بھی معطل کرتے ہوئے انکوائر ی کا حکم دیدیا ہے۔واضح رہے کہ علاقے کی سیاسی شخصیات نے سرعام گٹکے اور منشیات کی فروخت پر شکایت کی تھی۔

آئی سی سی کی نئی T20 رینکنگ جاری ، پاکستان کی حیرت انگیز ترقی

دبئی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبرپر آگئی جبکہ ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیزشکست کے بعدچوتھے سے چھٹے نمبرپر آگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ میںنیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبرپرہے۔نیوزی لینڈ نے 25میچوںمیں3163پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ127ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نی31میچوںمیں3839پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ124ہے۔تیسری نمبرپرجنوبی افریقہ نی29میچوں میں3398پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ117ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان نی36میچوںمیں4181پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ116ہے۔پانچویںنمبرپرانگلینڈنی26میچوںمیں2960پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔چھٹے نمبرپرویسٹ انڈیز نی24میچوںمیں2675پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ111ہے۔ساتویںنمبرپر آسٹریلیانی24میچوںمیں2641پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔ آٹھویں نمبرپرسری لنکانی34میچوںمیں3422پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ101ہے۔نویںنمبرپرافعانستان نی37میچوںمیں3126پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ84ہے۔ دسویںنمبرپربنگلہ دیش نی28میچوںمیں2016پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ72ہے۔گیارہویںنمبرپرسکاٹ لینڈ نی20میچوںمیں1264پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ63ہے۔بارہویںنمبرپرزمباوے نی26میچوںمیں1614پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ62ہے۔تیرہویں نمبرپرہالینڈ نی20میچوںمیں1165پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ58ہے۔چودھویںنمبرپرہانگ کانگ نی22میچوں میں942پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ43پوائنٹس ہے۔پندرہویں نمبرپرا آئرلینڈ نی24میچوںمیں954پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ40ہے۔سولہویں نمبرپریواے ای نی22میچوںمیں864پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ39ہے۔سترہویں نمبرپرعمان نی13میچوںمیں502پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ39ہے۔

آسٹریلوی اوپنر کا ویرات کوہلی کو جان سے مارنے کا ارادہ ، وجہ بھی سامنے آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈ کوان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارت سے میچ میں کوہلی کے نامناسب الفاظ پر میرا دل چاہا کہ وکٹ اٹھاکر ان کے سینے میں گھونپ دوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ کوان نے کہا کہ ایک بار میری والدہ بہت بیمار تھیں اور کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سے کوئی نامناسب بات کہی تھی، امپائر کو ہمارے درمیان بیچ بچاو¿ کرنا پڑا اور پھر انہوں نے معافی مانگی تھی۔واضح رہے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے کافی کھلاڑیوں کو ان سے شکایات ہیں جب کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اخبارنے ویرات کوہلی کوکرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قراردیا تھا۔

ایم کیو ایم لندن کے سرگرم ارکان زیر حراست

کراچی (ویب ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیوایم لندن سے روابط کے شبے میں کراچی یونیورسٹی کے 2 اساتذہ کو حراست میں لے لیا جن میں خاتون استاد بھی شامل ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے 2 اساتذہ ڈاکٹر ریاض اور خاتون ٹیچر مہر افروز دیگرساتھیوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے کراچی پریس کلب آئے تھے کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انہیں پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق دونوں اساتذہ کو ایم کیوایم لندن کے رہنماو¿ں سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا اور تاحال ان کا کچھ پتا نہیں ہے۔
دوسری جانب جامعہ کراچی اساتذہ کی تنظیم کے عہدیداران نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرریاض، مہرافروزمراد اور نغمانہ شیخ کو اٹھالیا گیا ہے، مذکورہ لوگ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پریس کانفرنس کرنے آئے تھے لیکن انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر نوین حیدر نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض جامعہ کراچی کے اساتذہ تنظیم کے صدر رہے ہیں اورہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، ہم ڈاکٹرحسن ظفرکوعلاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پریس کانفرنس کررہے تھے۔

ایم کیو ایم لندن ،پاکستان اور مصطفی کمال کا گٹھ جوڑ …. حیرت انگیز انکشاف

کراچی(نیو ز ایجنسیاں) وزیر صنعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے ایم کیو ایم لندن، پاکستان اور مصطفی کمال ایک ہوجائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اپریل کا مہینہ شہادتوں کا مہینہ ہے، رواں مہینے پاکستان کی سیاست کروٹ بدلے گی، ملک کی سیاست کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے ہونے ہیں۔ 4 اپریل کے بعد پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود تیر کی رفتار کم کی ہے، تیر تیز چلایا تو شیر اور پتنگ دونوں ہی نظر نہیں آئیں گے، آیندہ انتخابات میں تیر کیسے چلے گا دونوں کو لگ پتہ جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں، میئر کراچی وسیم اخترجب سے جیل سے واپس آئے ہیں وہ کچھ زیادہ ہی اچھل رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیل میں انہیں وہاں کی دال روٹی اچھی طرح سے نہیں کھلائی گئی۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ انتخابات 2018 سے قبل متحدہ پاکستان، لندن اورمصطفی کمال ایک ہوجائیں گے۔

راولپنڈی میں ماں نے ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں) ٹاہلی موہری میں ماں نے چھریوں سے وار کرکے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری کی رہائشی مہوش کی ڈھائی سال عدنان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ جس سے اس کی ایک ڈیڑھ ماہ کی بیٹی تھی۔ ماں نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی شقا کوچھریوں سے وار کر کے قتل کردیا، پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے بچی کے ماں اور باپ کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش کو اس کے اہل خانہ ذہنی مریضہ قراردے رہے ہیں، اصل حقائق مہوش کے طبی معائنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے جب کہ مہوش کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ذہنی مریضہ ہے جو اس سے قبل بھی اپنی بچی پر حملہ کرچکی ہے۔

سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا جبکہ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کردی ….پاکستان حیران کن پوزیشن پر آگیا

دبئی( نیوز ایجنسیاں )قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبرپر آگئی جبکہ ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیزشکست کے بعدچوتھے سے چھٹے نمبرپر آگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ میںنیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبرپرہے۔نیوزی لینڈ نے 25میچوںمیں3163پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ127ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نی31میچوںمیں3839پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ124ہے۔تیسری نمبرپرجنوبی افریقہ نی29میچوں میں3398پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ117ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان نی36میچوںمیں4181پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ116ہے۔پانچویںنمبرپرانگلینڈنی26میچوںمیں2960پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔چھٹے نمبرپرویسٹ انڈیز نی24میچوںمیں2675پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ111ہے۔ساتویںنمبرپر آسٹریلیانی24میچوںمیں2641پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔ آٹھویں نمبرپرسری لنکانی34میچوںمیں3422پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ101ہے۔نویںنمبرپرافعانستان نی37میچوںمیں3126پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ84ہے۔ دسویںنمبرپربنگلہ دیش نی28میچوںمیں2016پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ72ہے۔گیارہویںنمبرپرسکاٹ لینڈ نی20میچوںمیں1264پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ63ہے۔بارہویںنمبرپرزمباوے نی26میچوںمیں1614پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ62ہے۔تیرہویں نمبرپرہالینڈ نی20میچوںمیں1165پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ58ہے۔چودھویںنمبرپرہانگ کانگ نی22میچوں میں942پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ43پوائنٹس ہے۔پندرہویں نمبرپرا آئرلینڈ نی24میچوںمیں954پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ40ہے۔سولہویں نمبرپریواے ای نی22میچوںمیں864پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ39ہے۔سترہویں نمبرپرعمان نی13میچوںمیں502پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ39ہے۔