پاناما کیس کے فیصلے پر عمران خان کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں،وزیر اعظم صادق اور امین نہیں،ہی مطالبہ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے کیا تھا،60 دنوں میں وزیراعظم کی مزید تلاشی ہو گی،تحریک انصاف کے کارکنوں کی وجہ سے اتنی جدوجہد ہوئی انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے مزید چیزیں سامنے آئیں گی،قطری شہزادے کا خط مسترد ہوا، اب حدیبیہ پیپر کیس بھی کھلے گا،دو ججز نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا،عدالت نے کہا نیب نواز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے،وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔

پانامہ کا فیصلہ سنتے ہی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کا آج شام 7 بجے قوم سے خطاب متوقع ہے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو گلے لگا کر مبارک باد دی جبکہ مریم نواز نے بھی وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

”ہر عظیم خزانے کے پیچھے کوئی جرم ہوتا ہے “….پانامہ کیس کے فیصلہ کا حیران کن موڑ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاناما لیکس کے بڑے کیس کے فیصلے کی شروعات اختلافی نوٹ سے کی گئی۔ فیصلے کے آغاز میں ایک مافیا پر لکھے گئے مشہور ناول گاڈ فادر کا حوالہ دیا گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لکھا کہ “دولت کے ہر ذخیرے کے پیچھے جرم کی داستان چھپی ہے”۔ ایسا اتفاق ہے کہ یہ جملہ نواز شریف کے خلاف کیس پر صادر آتا ہے۔ بڑی کامیابی کا اصل راز ایک جرم ہے، جو مہارت سے سرانجام دینے کے باعث سامنے نہیں آیا۔ جسٹس آصف سعید نے کہا کہ مشہور ناول “گاڈ فادر” اس جملے سے متاثر ہو کر لکھا گیا۔ محض اتفاق ہے کہ پاناما کیس میں عمران خان نے وزیراعظم پر ایسا ہی الزام لگایا۔پانامہ کیس فیصلے میں 1969 میں شائع ہونے والے ناول ’گاڈ فادر‘کا بھی تذکرہ ہے۔پانامہ کیس فیصلے میں ناول سے ایک جملہ اقتباس کے طور پر لیا گیا ہے کہ ”ہرعظیم خزانے کے پیچھے کوئی جرم ہوتا ہے“۔ یہ ناول ایک اطالوی مافیا باس کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس مافیا باس کے پاس اتنی کثیر تعداد میں دولت تھی کہ اس سے متعلق مشہور ہے کہ اس کی ماہانہ آمدن کے طور پرآنے والے کرنسی نوٹ باندھنے کے لیے ہی صرف ہرماہ ڈھائی ہزارڈالر کی ربربینڈ خریدی جاتی تھی۔اس کی موت کے بعد جب اس کی غیر قانونی دولت کا تخمینہ لگایا گیا تومعلوم ہوا کہ اس کی ہفتہ وار کمائی 400 ملین ڈالر سے تجاویز کر چکی تھی۔ اس حوالے سے مافیا باس کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھاکہ جو رقم سامنے آئی وہ کل جمع شدہ غیر قانونی رقم کاصرف ایک فیصد بھی نہیں جو میرا باپ منشیات کی اسمگلنگ سے کماتا تھا۔

پگڑی گر گئی مگر عزت بچ گئی, اہم شخصیت کا حیران کُن بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے کیونکہ ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے۔کراچی میں سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین مولابخش چانڈیو نے پاناما کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا بلکہ کیس مزید چلے گا، ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے اخلاقی طور پر نواز شریف کو وزیراعظم نہیں رہنا چاہیئے اور لیگی وزرا مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں شرم کی بات ہے۔

’’دنیا کی بہترین سپیشل فورسز ‘‘ پاکستان کا نمبر جان کر آپ بھی حیران ہو جائینگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایلیٹ سپیشل فورسز سب سے بہترین اور سخت تربیت کی حامل فورسز ہوتی ہیں جو کسی بھی ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس میں شامل فوجی وہاں بھی پہنچ جاتے ہیں جہاں عام فوجی نہیں جا سکتا۔ یہ سٹریٹجک ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں اور انتہائی باہمت ریسکیو مشن بھی سرانجام دیتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کی افواج نے سپیشل فورسز بنا رکھی ہیں اور اگرچہ ان کی درجہ بندی انتہائی مشکل کام ہے تاہم ان کے ماضی کے ریکارڈز کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کو آٹھواں نمبر دیا گیا ہے اور اگر اس کی تاریخ دیکھی جائے تو اس نے یہ پوزیشن حاصل کر کے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے اور یہ بتا دیا ہے پاک فوج ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ 8:۔ سپیشل سروسز گروپ ان پاکستان (ایس ایس جی) ایس ایس جی کو اس کی پیشہ وارانہ صلاحیت کے باعث پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور اس میں شامل کمانڈوز سر اور چہرے پر منفرد ماسک پہنتے ہیں۔ اس میں شامل کمانڈوز کو سخت ٹریننگ کرنا پڑتی ہے جس میں 12 گھنٹوں کے دوران 36 میل کا سفر اور 50 منٹ میں 5 میل کا سفر بھی شامل ہے جو مکمل سازو سامان کیساتھ کیا جاتا ہے۔ اکتوبر 2009میں ایس ایس جی کمانڈوز نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر میں آپریشن کرتے ہوئے طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 40 سے زائد لوگوں کو رہا کرایا۔7:۔ نیول سپیشل وار فیئر فورس سپین اس فورس کو 2009سے جانا جاتا ہے اور یورپ کی چند بہترین سپیشل فورسز میں سے ایک ہے۔ یہ فورس 1952میں بنائی گئی کلائمبنگ یونٹ سے بنائی گئی اور پھر اسے ایلیٹ فائٹنگ فورس کا درجہ دیدیا گیا۔ اس فورس میں شمولیت ایک چیلنج سمجھا جاتا ہے اور 70 سے 80 فیصد امیدوار ناکام ہو جاتے ہیں۔ 6:۔ الفا گروپ روس یہ فورس دنیا بھر میں پہچان رکھنے والی سپیشل فورس میں سے ایک ہے۔ یہ فورس 1974میں کے جی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی اور اب اس کے جدید دور کے گروپ ایف ایس بی کے زیر اہتمام ہے۔ اس گروپ کو 2002میں ماسکو ہوسٹیج کرائسس کے دوران شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس دوران دہشت گردوں کو مارنے کیلئے استعمال کی گئی گیس کے نتیجے میں 120 یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔5:۔ نیشنل جیندار میری انٹروینشن گروپ (جی آئی جی این) اخبار کے مطابق دنیا کی بہت کم سپیشل فورسز اس گروپ کے مقابل آ سکتی ہیں۔ اس گروپ کو خاص طور پر ایسے حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار کیا جاتا ہے جہاں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ اس گروپ کا دعوی ہے کہ یہ 1973سے لے کر اب تک 600 سے زائد افراد کو رہا کروا چکا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس گروپ کے ممبران کے چہروں کی تصاویر جاری کرنا فرانس میں غیر قانونی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس گروپ کا سب سے بہترین کارنامہ مکہ میں سعودی فوج کے آپریشن میں مدد کرنا ہے۔ چونکہ غیر مسلم وہاں داخل نہیں ہو سکتے تھے اس لئے اس گروپ کے 3 کمانڈوز نے اسلام قبول کیا اور پھر سعودی فوج کی مدد کی۔ اخبار کے مطابق اس فہرست میں چوتھا نمبر اسرائیل کی سپیشل فورسز کا آتا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر برٹش سپیشل ائیر سروس، یو کے نیوی سیل سپیشل بوٹ سروس کا دوسرا نمبر اور امریکی نیوی سیلز کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا مزید نئے فیچرزمتعارف کرانے کا اعلان

لاہور (نیٹ نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے جلد 2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے جبکہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صرفین کیلئے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا رہا ہے جن کیلئے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے اور اگر وہ نئے نمبر کو موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر نہ کرنا چاہیں تو اس کیلئے نئے فیچر میں 3 آپشن رکھے گئے ہیں جن کے تحت وہ اپنا نیا نمبر لوگوں سے پوشیدہ رکھ کر پرانے نمبر سے ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔ پہلے آپشن کے ذریعے نیا نمبر موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے اور دوسرے آپشن کے ذریعے نمبر مخصوص لوگوں یا گروپس کیساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے جبکہ تیسرے آپشن میں نیا نمبر کسی کیساتھ شیئر کیے بغیر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے آپ کے واٹس ایپ نمبرز یا گروپس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئیگی تاہم آپ کے منتخب کیے گئے آپشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ان لوگوں کے پاس آپ کے نمبر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھیج دیا جائیگا۔ نمبر تبدیل کرنے سے قبل آپ کو اپنے واٹس ایپ میں نمبر تبدیل کرنے کا فیچر آن کرنا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے واٹس ایپ میں شامل ہوتے ہی صارفین کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا لائیو لوکیشن کا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی شامل کیا جائیگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے آن لائن منی ٹرانسفر کا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

بے وفائی کی علامات….

برمنگھم (نیٹ نیوز) مضبوط سے مضبوط تعلق میں بھی کبھی کبھار شک دراڑ ڈالنے لگتا ہے‘ تو ایسے میں آپ کیونکر جان سکتے ہیں کہ آپ کے شکوک و شبہات بے بنیاد ہیں یا واقعی دوسری جانب کچھ گڑبڑھ چل رہی ہے۔ ماہر نفسیات اور باڈی لینگوئج ایکسپرٹ فلپ ایڈکاک کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ کچھ خاص علامات دیکھ کر باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں فلپ بتاتے ہیں کہ جھوٹ بولنے والوں کی سانسیں ان کا پول کھول سکتی ہیں۔ جب ہم سوچ بول رہے ہوتے ہیں تو فطری طریقے سے پرسکون انداز میں سانس لے رہے ہوتے ہیں لیکن جھوٹ بولنے کی صورت میں دماغ جھوٹی کہانی پر اتنا متوجہ ہوتا ہے کہ سانسوں کا قدرتی ربط بگڑنے لگتا ہے۔ اگر آپ کا ہمسفر آپ کو جھوٹی کہانی سنا رہا ہے تو غالب امکان یہی ہے کہ اس کی سانسیں کسی حد تک بے ترتیب ضرور ہوں گی اور وہ قدرے تیز سانسیں لے گا‘ گویا سانس پھول رہی ہو۔ اسی طرح اگر آپ کا ہمسفر یہ بتاتے ہوئے کہ وہ دن بھر کہاں رہا‘ ایسی ایسی تفصیلات بیان کرنا شروع کر دے کہ جن کی کوئی ضرورت بھی نہ ہو تو یقینا کچھ گڑبڑ ہے۔ سچ بات کرنے والے کو بہت زیادہ تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ عموماً مختصراً بتا دیتا ہے کہ وہ کہاں رہا ہے۔ آنکھیں بھی کسی کا جھوٹ پکڑنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ اگر کوئی جھوٹ بول رہا ہو تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ براہ راست آنکھیں ملانے سے گریز کرے گا۔ اسی طرح کچھ لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ضرورت سے زیادہ ہی آپ کی آنکھوں میں گھورنا شروع کر دیتے ہیں۔

ڈان لیکس :وزیر اعظم کی قریبی شخصیت کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈان لیکس کے معاملے پر پرویز رشید کے بعد اب وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ طویل عرصے سے ڈان لیکس کی تحقیقات کا معاملہ التواءکا شکار تھا۔ چند روز قبل وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ رپورٹ پر کمیٹی کے اراکین کا اتفاق ہو گیا ہے اور تین چار روز میں وہ وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی ملوث ہیں ۔ ذرائع کے مطابق طارفاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ طارق فاطمی کو ایک ہفتے میں دفتر خارجہ سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔ طارق فاطمی پر متنازع خبر لکھوانے کا قوی شبہ ہے ۔ انہوں نے بلا اجازت خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے ۔ حکومت نے ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے گزشتہ برس نومبر میں 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انویسٹی گیشن سے ایک ایک رکن شامل کیا گیا تھا ۔ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کے علاوہ پنجاب کے محتسب اعلیٰ نجم سعید، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور شامل ہیں۔

فلم کی کامیابی اورناکامی کو یکساں طور سے دیکھتی ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ فلم کی کامیابی اورناکامی کو یکساں طور سے دیکھتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ جب ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے، تو وہ اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتی اور جب فلم ناکام ہوتی ہے تواندھیرے کونے میں بیٹھ کر ماتم نہیں کرتیں ۔انہوں نے کہا ان کی پرورش اس طرح سے ہوئی ہے کہ میں کامیابی اورناکامی دونوں کو یکساں طور سے دیکھوں۔اداکارہ نے کہا کہ کسی نے کہا ہے کہ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی لوگوں کو زیادہ برباد کرتی ہے،اس لئے غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے نہ کہ اس کے بارے میں سوچنا۔

سلمان خان کی فلم” ٹیوب لائٹ “کا وڈیو کلپ جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم” ٹیوب لائٹ “کا شارٹ وڈیو کلپ ٹویٹر پر جاری کر دیا گیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے فلم” ٹیوب لائٹ “کا شارٹ وڈیو کلپ ٹویٹر پر جاری کیا ہے جس میں بچے کہہ رہے ہیں جل جا …جل جا جس کا مطلب روشن کرنا ہے اور آخر میں لائٹ روشن ہوتی ہے جس سے بچے خوش ہو جاتے ہیں۔فلم میں چینی اداکارہ ژو ژو کو پہلی بار لانچ کیا جائے گا اوراداکار شاہ رخ خان اس فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے ۔ہدایتکار کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ 1962 ءمیں ہندی انڈو سینو جنگ کے پس منظر پر مبنی ہے ۔
فلم عید پر ریلیز کی جائے گی ۔