چین میں بھارتی اداکار عامر خان کا شانداراستقبال

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کی فلمیں دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور چین میں تو ان کی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ انتطار کیا جاتا ہے اسی لیے ان کی فلمیں اب چینی زبان میں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ”دنگل“ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی۔ جب وہ بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جب کہ ائیرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔
دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہوگئے۔اس سے قبل بھی اداکارکی فلمیں ’3 ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ نے نا صرف بھارت میں ریکارڈ توڑ بزنس دیا جب کہ فلموں نے دیگرممالک سمیت چین میں بھی ریکارڈ بزنس دیا جو دوسری ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ تھا۔

5مرلے کے گھر میں رہنے والوں کیلئے بُری خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے بجٹ سے دو ماہ قبل ہی عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی۔ ہسپتالوں‘ کلینکس‘ سکولز و کالجز اور یونیورسٹیز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ موٹرسائیکل رجسٹریشن‘ لائف ٹائم ٹوکن فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔ 5 پراپرٹی ٹیکس 25 فیصد سرچارج برائے پراپرٹی کرایہ اور پانچ مرلہ تک کے مکانوں کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے متعلقہ امور پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ بیراجز اور ہیڈ ورکس پر ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ بیرونی مریضاں کی شرح فیس اور ایئرکنڈیشنڈ کمروں کے ریٹ میں بھی اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ رجسٹریشن ایکٹ 1908ءکے تحت رجسٹریشن فیس کی مد میں بھی اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔ میوٹیشن ٹیکس 3 فیصد کی شرح سے دیہی جائیداد پر لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر 16 فیصد ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کوریئر سروس اور گڈز ٹرانسپورٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ مختلف محکمہ جات کو اشیاءسپلائی کرنے پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ گوداموں‘ ویئر ہاﺅسز اور کولڈ سٹوریج پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پرائیویٹ ہاسٹلز اور میس پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبہ پنجاب کی وسائل سے متعلقہ امور کی کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ‘ زراعت‘ قانون و پارلیمانی امور‘ اری گیشن‘ معدنیات‘ صحت‘ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے متعلقہ معاشی امور و وسائل میں اضافہ کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سب سے پہلے محکمہ داخلہ کی تجویز پر غور کیا گیا جس میں اسلحہ لائسنسز کے اجراءاور تجدید کی فیس میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ کمیٹی نے اس موضوع پر اگلی میٹنگ میں گفت و شنید کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ محکمہ زراعت کی طرف سے کرائے پر بلڈوزر لینے کے ریٹس میں اضافہ کی تجویز دی گئی تھی تاہم محکمہ کی طرف سے کوئی بھی افسر پیش نہ ہونے کی وجہ سے معاملے پر بحث نہ ہوسکی۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی طرف سے وفات پانے والے صاحب جائیداد کے ورثاءکو فراہم کیے جانے والے وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے کی تجویز بھی محکمہ کی طرف سے کسی افسر کے میٹنگ میں نہ آنے کی وجہ سے زیربحث نہ لائی گئی۔ تجویز میں سرٹیفکیٹ کے موجودہ ریٹ پندرہ روپے سے بڑھاکر پچاس روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔ محکمہ انہار کی جانب سے تین تجاویز پیش کی گئیں جس سے خزانہ کو 1110 ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ پہلی تجویز آبیانہ میں اضافہ کی تھی جس کے لیے کمیٹی نے محکمہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ مجوزہ شرح کو مہنگائی کے تناسب میں دیکھے اور اس اضافہ کیلئے پہلے محکمانہ سطح پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اجازت حاصل کرے۔ دوسری تجویز بیراجز اور ہیڈ ورکس پر ٹول ٹیکس میں اضافے سے متعلق تھی جس میں کمیٹی نے دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے حکومت کو 36 ملین روپے اضافی آمدنی ہوگی۔ تیسری تجویز صنعتی یونٹس پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق بھی جن کا فاضل مادہ نہروں اور دریاﺅں میں پھینکا جاتا ہے۔ کمیٹی نے مجوزہ ٹیکس مسترد کردیا۔ محکمہ معدنیات کی طرف سے نمک، چونے کا پتھر اور جپسم کی کانوں پر ٹھیکے کی شرح میں اضافے سے متعلق تھا جس سے صوبائی خزانہ کو ایک ہزار ملین روپے کی اضافی آمدنی متوقع ہے۔ کمیٹی اس اضافے کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی۔لہٰذا محکمے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ بیرونی مریضاں کی شرح فیس کو ایک روپے سے بڑھا کر پانچ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی جس سے حکومت کو 455 ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایئرکنڈیشنر والے کمرہ کی روزانہ فیس کو 245 روپے سے بڑھا کر 1000 ہزار روپے فی دن کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس سے تقریباً 48 ملین روپے اضافی آمدنی کی توقع ہے، تاہم بغیر ایئرکنڈیشنر کے کمرہ کے نرخ 200 روپے فی یوم برقرار رکھے گئے۔ محکمہ توانائی کی جانب سے لائسنس یافتہ بجلی کے ٹھیکیداروں کی سالانہ فیس میں اضافہ تجویز کیا گیا جبکہ دوسری تجویز میں واپڈا اور دیگر اداروں کی تنصیبات کی چیکنگ فیس کی شرح میں پندرہ فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔ ان دونوں تجاویز سے صوبائی خزانے کو پندرہ ملین روپے کی اضافی آمدنی متوقع تھی، تاہم ان دونوں تجاویز کو منظور نہیں کیا گیا اور محکمہ کو ہدایت کی گئی کہ الیکٹر سٹی ڈیوٹی جیسے بڑے محصولات سے متعلق تجاویز پیش کی جائیں جن سے صوبائی خزانے کو تقریباً چھ سو ملین روپے کی اضافی آمدنی ہوسکتی ہے۔ کمیٹی نے اس تجویز کو آئندہ میٹنگ میں زیربحث لانے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے آٹھ تجاویز پیش کی گئیں جن سے مجموعی طور پر 1470 ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ سٹیمپ ایکٹ 1899 کے سیکشن 27 میں ترمیم تجویز کی گئی جس پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو معاملات کا جائزہ لیکر تجاویز منظوری کے لیے وسائل سے متعلق امور کی کمیٹی کو پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ تین اور تجاویز کی بھی منظوری دی گئی جن میں جائیداد کی خریدوفروخت کے اشٹامپ پیپر ڈسٹرکٹ کلکٹر کی جانب سے لگائے جانے والے جرمانے کی حد میں اضافہ اور سٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس شامل ہے۔ دیگر چار تجاویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جن میں سٹیمپ ایکٹ 1899ءکی شق 22A میں ترمیم، اور جائیداد کے کاغذات کے نامکمل ہونے کی صورت میں پندرہ فیصد جرمانے کی تجاویز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت رجسٹریشن فیس کی مد میں فی کس بیس روپے،100 روپے اور پانچ ہزار روپے تک اضافہ کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔ فیصلے کے مطابق فیس کی شرح ایک ہزار روپے سے زیادہ نہیں بڑھائی جائے گی۔ اس سے 285ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ پنجاب فنانس ایکٹ 2010ءکے تحت دیہی زمینوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تاہم اس معاملے کو دیگر ٹیکس تجاویز کے ساتھ ڈسکس کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ میوٹیشن ٹیکس 3فیصد کی شرح سے دیہی جائیداد پر لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ اس سے مجموعی طور پر 3255ملین روپے کی آمدن متوقع ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے 11تجاویز پیش کی گئیں جس سے مجموعی طور پر 7150ملین روپے کی آمدن متوقع ہے۔ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فیس 750روپے سے 1500روپے تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے اور لائف ٹائم ٹوکن کی فیس 1500سے بڑھا کر 2000روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وصوبائی عمارتوں پر سروس فیس لاگو کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ فارم ہاﺅسز پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس 25فیصد سرچارج برائے پراپرٹی کرایہ اور 5مرلہ تک کے مکانوں کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے متعلقہ امور پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ فیول پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو رد کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 6پرانی اور 9نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر 16فیصد ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کوریئر سروس اور گڈز ٹرانسپورٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو کمیٹی نے منظور کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف محکمہ جات کو اشیاءسپلائی کرنے پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے تاہم کتابوں کی سپلائی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گی۔ اس کے علاوہ گوداموں‘ ویئر ہاﺅسز اور کولڈ سٹوریج علاوہ زرعی سٹوریج ہاﺅسز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشن سروسز علاوہ انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ انشورنس پالیسی کے حامل افراد پر ٹیکس کی تجویز کو کمیٹی نے مسترد کر دیا ہے۔ نئے ٹیکس تجاویز کے حوالے سے پرائیویٹ ہاسٹلز اور میس پر 5فیصد ٹیکس کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ اسی طرح پرائیویٹ کلینکس پر پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز پر 5فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔ اسی طرح پرائیویٹ ہسپتالوں پر بھی 5فیصد کی شرح سے سروسز ٹیکس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پرائیویٹ سکولز‘ کالجز اور یونیورسٹیز پر 5فیصد سروس ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اخبارات‘ میگزین میں شائع ہونے والے اشتہارات پر 5فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ٹیوشن سنٹرز‘ اکیڈمی و ٹریننگ سنٹرز پر 10فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو کمیٹی نے منظور نہیں کیا۔ سینماگھروں‘ سٹیج شوز‘ کنسرٹس اور فیشن شوز وغیرہ پر 16فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دوسرے صوبوں سے پنجاب میں داخل ہونے والے مسافروں پر بھی 16فیصد سروس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی جسے کمیٹی نے منظور نہیں کیا۔

شاہ رخ مداحوں سے رابطے کےلئے ایپ متعارف کرائیں گے

ممبئی(شوبزڈیسک )بولی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی۔ اب اسٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔ شاہ رخ خان مداحوں سے براہ ارست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے،جس کے ذریعے مداح اسٹار کی روزمرہ کی سرگرمیوں، فلموں کے پروجیکٹس سے آگاہ رہیں گے۔ اسٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اسے استعمال کررہے ہیں اور صارف کےتجربے کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ فیڈ بیک دے رہے ہیں،اور اداکار اس کے خصوصی لانچ کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کریں گے،ممکنہ تاریخ 22 اپریل ہوسکتی ہے۔سبسکرپشن اور اشتہارات کے ذریعے اپلیکشن کو آمدنی ہوگی اور مداح متعدد مقابلوں کے ذریعے انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔

رونالڈو چمپئنز لیگ میں گولز کی سنچری کرنےوالے پہلے فٹبالر بن گئے

میڈرڈ (اے پی پی) کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں گولز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ کے خلاف کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میچ میں شاندار ہیٹرک کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ پاکستان کی دفاعی چیمپئن وکٹوریا کوبڑی شکست

ہوبارٹ(اے پی پی) آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو ابتدائی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ غضنفر علی اور احمد ندیم نے گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بدھ کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستانی جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کی جانب سے غضنفرعلی اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔اس سے قبل گزشتہ روزگرین شرٹس نے رینڈوک ہاکی کلب کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے نوید عالم اور خیر اللہ نے 2,2 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جب کہ عبداللہ بابر اور غضنفر علی نے ایک ایک گول کیا۔قومی ٹیم 29 اپریل تک آسٹریلیا کی نیشنل انڈر 28 چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے اور آسٹریلیا میں چار ماہ قیام کے دوران کھلاڑی مختلف کلبز کی جانب سے ٹریننگ پروگرامز اور میچز میں حصہ لیں گے۔

گیل تاریخ سازبلے بازکونیلامی کے لئے پیش کرینگے

راجکوٹ(نیوزایجنسیاں)ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار آل راو¿نڈر کرس گیل اپنے تاریخ ساز بیٹ کو نیلام کریں گے۔کرس گیل نے منگل کو آئی پی ایل میں گجرات لائنز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔گیل نے مشکل وقت کے دوران بھرپور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ جس بیٹ سے انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے وہ اسے نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلیے دیں گے۔کرس گیل کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 سنچریز اور 60 نصف سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ ٹی 20 کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 175 ناٹ آﺅٹ کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔مختصر فارمیٹ کی تیزترین ففٹی میں وہ بھارت کے یووراج سنگھ کے شراکت دار ہیں دونوں نے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ سب سے زیادہ 736 چھکے اور 764 چوکے لگانے کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کر رکھا ہے۔

کالی آندھی سے ٹیسٹ سیریز، پاکستان کو 5ویں پوزیشن کی فکر

لاہور(این این آئی) پاکستان کوآئی سی سی ٹیم رینکنگ میںاپنی پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کرناہوگی شکست یا سیریز برابررہنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوگی۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کوپانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اورویسٹ انڈیز 69 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ۔ دونوںٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریزبرابرہوتی ہے توپاکستان کے تین پوائنٹس کم ہوجائیں گے اورقومی کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کاشکارہوکرچھٹے نمبرپرآجائے گی جبکہ ویسٹ انڈیزکے چارپوائنٹس بڑھ جائیں گے۔اگرویسٹ انڈیزانڈیز3-0سے سیریزجیتتاہے توپاکستانی کرکٹ ٹیم 2درجے تنزلی کاشکارہوکرساتویں نمبرپرآجائے گی۔جبکہ ویسٹ انڈیزکی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔اگرقومی کرکٹ ٹیم3-0سے سیریزمیں کامیابی حاصل کرتی ہے تودونوں ٹیموں کی پوزیشزمیں فرق نہیں پڑے گا۔ الوداعی سیریز کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ٹیم کو اس مقصد میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم سردست 97 پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے اور ویسٹ انڈین سائیڈ 69 پوائنٹس لیکرآٹھویں نمبر پر ہے۔دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی، تاہم کیریبیئن سائیڈ کے ہاتھوں 3-0 سے ناکامی پر پاکستان 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر جاسکتا ہے، بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن لے رکھی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان آٹھویں نمبر پر جب کہ اظہرعلی ساتویں نمبر پر ہیں اورمصباح کا نمبر26واں ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئیں سیریز میں دونوں ٹیمیں 5-5 سے برابر ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 16ٹیسٹ سیریز میں سے5 پاکستان اور 5 ہی ویسٹ انڈیز ٹیم نے جیتیں جبکہ 6 سیریز ہار جیت کے فیصلے بغیر ہی ختم ہوگئیں لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس کی سر زمین پر اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں 7 سیریز کھیلی گئیں جن میں 4 سیریز ویسٹ انڈیز نے جیتیں اور 3 ڈرا ہوئیں جبکہ پاکستان کوئی بھی سیریز اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ ان سیریز میں کل 23 میچز ہوئے اور ان میں بھی ویسٹ انڈیز کی برتری قائم رہی، 11 میچ کالی آندھی لے اڑی جبکہ 5 میچ شاہینوں کے نام رہے جبکہ 7 میچ ڈرا ہوگئے۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرا نے میں کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کے پہلے کپتان بن جائینگے۔ ایک اور خاص بات ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ یونس خان جو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 23 رنز کی دوری پر ہیں۔ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم ، حسن علی ، شاداب خان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں غیر معمولی کارکردگی شائقین کرکٹ کو جیت کی امید دلاتی ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس لئے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے پر امید ہیں۔

پا نا ما کیس فیصلہ ۔۔مریم نواز کے ٹوئٹ سے ہرطرف ہلچل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوہا آگ میں جل کر مضبوط بنتا ہے جب کہ وزیراعظم کے لیے بھرپور سپورٹ دیکھ کر مطمئن ہوں۔وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فیصلہ چاہے جوبھی آئے لیکن وزیراعظم کے لیے بھرپور سپورٹ دیکھ کر حیران بھی ہوں اور مطمئن بھی،

maryam 1

ایک رہنما کے لیے اس سے بڑا کوئی انعام نہیں ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لوہا آگ میں جل کر ہی مضبوط بنتا ہے اور یہ انتہائی سچ بات ہے جس پر میں شکرگزار ہوں۔

maryam 1

پانامہ کا فیصلہ، 550شخصیات کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاناما کیس کے فیصلے کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) نے آج اپنے قائد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے سہ پہر 4 بجے پنجاب بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔ ریلیوں کی قیادت وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمین کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اپنے گڑھ لاہور میں تین مقامات پریس کلب، لبرٹی اور لالک چوک پر ریلیاں نکالے گی۔ یہ ریلیاں سہ پہر 4 بجے نکالی جائیں گی۔ پریس کلب کے سامنے ریلی کی قیادت میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کریں گے۔ خواجہ احسان لبرٹی اور وفاقی وزیر سعد رفیق لالک چوک پر ریلی کی قیادت کریں گے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں پریس کلب کے سامنے ریلیاں بھی سہ پہر 4 بجے ہی ن کالی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور قیادت نے کارکنان کو ریلیوں میں صرف قائد نوازشریف کی تصاویر اور جھنڈے لانے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی جانب سے طے کیا گیا ہے کہ صوبے میں نکالی جانے والی ریلیاں مکمل طور پر پُرامن ہوں گی، انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما لیکس میں حکمران جماعت کے خاندان کے افراد کے بارے میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد پاناما لیکس اور بہاماس لیکس کا پنڈورا بکس بند نہیں ہوگا بلکہ باقی 550 متمول پاکستانیوں کے خلاف کارروائی فوری طور پر شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں جب ایف بی آر کے ایک اعلیٰ ذمہ دار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے انہیں اپنے فیصلے میں پاناما لیکس اور بہاماس لیکس میں شامل باقی افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ہدایت یا کوئی اختیار تفویض کیا تو نہ صرف ایف بی آر بلکہ دیگر ادارے بھی پاناما اور بہاماس لیکس کے کیسوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کردیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی و آئینی پہلوو¿ں کی تشریح کروائی جائے گی اور ان کو سمجھا جائے گا اس کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا پاناما لیکس کیس میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد قومی اداروں کو ایسے کیسوں کی تحقیقات کے لیے موجودہ قوانین کو اپ گریڈ کرنے اور ان افراد، کمپنیوں جن کو ایف بی آر نے اب تک پاناما لیکس اور بہاماس لیکس کیس میں نوٹس جاری کررکھے ہیں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے اور ہدایات کی روشنی میں کارروائی ممکن ہوگی۔ قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے کہاہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کسی کو بھی ہوائی فائرنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کیساتھ نہایت سختی سے نمٹا جائے گا۔آئی پنجاب نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلا ن کیا ہے کہ کسی کو اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کو ہوائی فائرنگ کرنے دی جائے گی۔انہوں نے امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے لئے سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کردی ۔ بکیوں نے گول مول فیصلے کو فیورٹ قرار دیدیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بکیوں نے کسی بھی جماعت کے حق میں یکطرفہ فیصلہ نہ آنے کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے 40پیسے ریٹ مقرر کیا ہے۔ یعنی گول مول فیصلہ پر شرط لگانے پر ایک لاکھ 40ہزار ملیں گے۔ وزیراعظم کی نااہلی کا ریٹ 70پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ لگانے پر 70ہزارحاصل ہونگے۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو کلین چٹ کے فیصلے پر ایک لاکھ پر ایک لاکھ روپے ریٹ مقرر ہے۔ بکیوں کے مطابق زیادہ تر شرطیں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی پر لگائی جارہی ہیں جس کے امکانات بہت کم ہیں۔ معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں اداروں کی ناکامی پر کچھ نئے قوانین اور ترامیم پر بات کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم کو فوری ہٹایا نہ بھی جائے‘ ہمہ جہتی کمیشن قائم کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ ایسی آبزرویشن کا امکان ہے کہ سپریم کورٹ کے بعد اب کمیشن کی فائنڈنگز تک وزیراعظم کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کردیں اور کلیئرنس کے بعد اپنا عہدہ سنبھال لیں۔ معروف سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ وہ وفاقی حکومت جانے کی صورت میں بھی پنجاب حکومت تو ن لیگ کے پاس ہی ہے اور رہے گی۔ پنجاب پولیس ودیگر ادارے بھی پاس رہیں گگے اس لئے پنجاب میں حالات زیادہ خراب کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ گڑ بڑ اور انارکی پھیلانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں تک کو ہدایات دیدی گئی ہیں۔

لڑائی جھگڑے نہیں کرینگے, اہم جماعتوں کے عہدیداران کا بیان حلفی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے پنجاب پولیس کی بھی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ سیاسی ردعمل اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے سی سی پی او، ڈی آئی جی سمیت اعلیٰ افسران نے سر جوڑ لیے۔ اس حوالے سے یونین سطح پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے عہدیداروں سے بیان حلفی لیا گیا ہے کہ وہ لڑائی جھگڑا نہیں کرینگے۔ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اعلیٰ پولیس حکام کا اجلاس ہوا۔ میٹنگ میں سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشن ڈکٹر حیدراشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ پولیس کی سختی سے کہا گیا ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے املاک اور جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ نقص امن پر گرفتاری کا اختیار دیا گیا۔ لاہور کے تمام علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ خاص طور پر لبرٹی گول چکر، لالک جان چوک، زرائیونڈ، جاتی عمرہ اور ناصر باغ چوک پر انتظامیہ کا فوکس ہوگا۔